My honor and state. A lone wolf rebuilding life, following her guidance because she's right. Together, the empire's foundation will rise again, Insha Allah!
I hope I get an emotionally available, trustworthy, highly wise, full of philosophical knowledge better half in life because those who understand the core purpose of life last the most n yeah she shd be beautiful, her eyes shd show the reflection of the universe n lost Amen 🕯️
@Safinakhan bs kar do aap log frrr its your actions which has been destroying the lives the individuals directly or indirectly - sufferin much jus bcoz of their policies n stuffs
@MarkhorAjk Oh wow so weren't u the ones who bloodhseded the Bangladeshis in the past and never did anything for the Palestinians n telling us who r against Pakistan!!! Illiterate n foolish you're
یہ ڈفرز اپنے فرسودہ اور روایتی اسکرپٹس سے پکڑے جاتے ہیں۔ستر سال سے زیادہ ہو گئے انہیں اس نظام پر قبضہ کیے ہوئے کم از کم پروپیگنڈے میں تو کچھ نیا پن لاو۔لوگ بور ہو گئے ہیں اس سا اسکرپٹ پڑھ پڑھ کر۔
Interesting! Moment for Pakistan- as it had always relied upon the support of this Kashmiri community in Britain that has now turned against it! کارنامہ کر دیا پاکستان کے کرنل جنرل صاحبان نے!
جو لوگ کبھی آزاد کشمیر گئے نہیں وہ کشمیریوں کے بارے میں باتیں کررہے ہیں ۔ کشمیری قوم نے پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست 1947 سے بھی پہلے 19جولائی کو پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔ کشمیری محب وطن ہیں ان کو غداری کے سرٹیفیکیٹ دینا بند کریں ان کو دھشتگرد قراردینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ بہتر یہی ہے کہ ان کے بنیادی مطالبات پر وعدوں کے مطابق مکمل عمل کیا جائے ۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو کل کلاں یہ غصہ نفرت میں بدلے گا اور اسکا فائدہ تیسرا ملک اٹھا لے گا۔ انہیں گلے لگائیں انہیں مت دھکیلیں ۔ یہ دھشتگرد نہیں پاکستانیوں کے بھائی ہیں انہیں دشمن مت بنائیں.
مذمتی بیان
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان عوام کے بنیادی حقوق کے لیے کیے جانے والے پرامن احتجاج کے شرکاء کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے، اور ان سہولیات کی عدم دستیابی پر عوام کا پرامن احتجاج کرنا ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔
ہم متعلقہ انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی جائے اور پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں کو قانونی کارروائیوں اور ہراسانی کا نشانہ بنانے کے بجائے ان کے جائز مطالبات سنے جائیں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان شہری آزادیوں، اظہارِ رائے کے حق اور پرامن اجتماع کے آئینی حق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان
“انصاف، وقار اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے”
راولاکوٹ (پونچھ) میں امن و امان کی سنگین صورتحال، مظاہرین پر فائرنگ اور سی ایم ایچ (CMH) کے باہر پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہوں۔ ریاست کا کام اپنے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہوتا ہے، نہ کہ اپنے ہی عوام پر رات کے اندھیرے میں طاقت کا وحشیانہ استعمال کرنا۔ اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
راولاکوٹ کی گلیوں سے اٹھنے والے جنازے اور ہسپتالوں میں تڑپتے ہوئے سینکڑوں زخمی کسی ایک پارٹی یا قبیلے کے نہیں، وہ ہمارے اپنے بچے ہیں، ہمارے بھائی ہیں۔ اپنے بچوں کو سستی روٹی، بجلی اور روزگار دینے کے بجائے انہیں گولیاں اور لاشیں تحفے میں دینا کہاں کا انصاف ہے؟ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاشی و آئینی مطالبات کو بندوق کے بجائے خالصتاً مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تھا۔
حکمران اور انتظامیہ یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ آزاد جموں و کشمیر ایک انتہائی نازک اور حساس سرحدی خطہ ہے۔ یہاں کی اندرونی بدامنی اور سڑکوں پر بہتا ہوا اپنوں کا خون براہِ راست ہمارے مکار دشمن کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ ہمارا دشمن (بھارت) ہمیشہ ایسے ہی حالات کا فائدہ اٹھانے اور تحریکِ آزادیِ کشمیر کو نقصان پہنچانے کی تاک میں رہتا ہے۔ اپنی ہی عوام پر گولی چلا کر اور خطے میں انتشار پیدا کر کے دشمن کے ناپاک پروپیگنڈے کو خود موقع فراہم کیا جا رہا ہے، جو کہ قومی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
میں انتظامیہ اور مقتدر حلقوں سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ حالات کو مزید بگاڑنے کے بجائے فوری طور پر حکمت، تدبر اور ہوشمندی کا مظاہرہ کیا جا
راولاکوٹ سے جن مقامی لوگوں اور صحافیوں سے بات ہوئی اور جن درجنوں لوگوں کے میسجز مجھے ملے ان کے مطابق ہزاروں مظاہرین پر ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں خودکار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی گئی جبکہ اس دوران مسلسل ہیلی کاپٹرز بھی فضا میں پرواز کرتے رہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھرنے کے مقام پر اس وقت درجنوں شدید زخمی موجود ہیں جنہیں اٹھانے والوں کو بھی سیدھی گولیاں ماری جا رہی ہیں اور جن میں سے اکثر کے بارے میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ وہ مر چکے ہیں۔بات کرنے والوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ آپریشن میں ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال کیا گیا جبکہ آپریشن کے بعد لاشیں بھی غائب کی جا رہی ہیں۔یہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات ہیں جو تواتر سے مختلف لوگوں کی جانب سے مجھے ملیں اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور گروپس میں شئیر ہو رہی ہیں لیکن چوں کہ میں وہاں موجود نہیں لہذا کسی خبر کی تصدیق نہیں کر سکتا۔میں نے ضلعی انتظامیہ میں کچھ لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہ ملا۔یہ اطلاعات اتنی بڑی تعداد اور شدت سے مجھ تک پہنچیں کہ اگر ان کی تصدیق نہیں کی جا سکتی تو ان سے مکمل صرف نظر کرنا بھی ممکن نہیں۔میرا دل اور دماغ ان اطلاعات کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں لیکن جس طرح سے یہ اطلاعات پہنچ رہی ہیں وہ انتہائی پریشان کن اور تکلیف دہ ہیں۔متعدد ذرائع کے مطابق اس مبینہ خونی آپریشن کے بعد اس وقت شہر کا علاقہ مکمل طور پر سکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔