سعودی ولی عہد کے دورہ بھارت سے زیادہ یہ جاننا ضروری ہے کہ سعودی عرب بھارت کی مارکیٹ میں سو ارب ڈالر سے زائد پھینکنے جارہا ہے۔ کم سے کم پچاس بڑے اور کئی نجی معاہدے طے پا چکے ہیں۔ یہ تو ابتدائے عشق ہے جانا، آگے آگے دیکھ ہوتا ہے کیا۔
لوگوں میں سب سے بڑا عبادت گزار وہ ہے جس سے گناہ سرزد ہو جائے اور پھر جب بھی اسے یاد آئے، اپنے نیک عمل کو حقیر جانے:
سعید بن جبیرؒ
[ الزهد ] للامام احمد
(ح/٢٢٩١)
"دل دو چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے: غفلت اور گناہ سے؛
اور دل کی زندگی دو چیزوں سے ہے:
اِستغفار اور ذکرِ الٰہی اور تلاوتِ قرآن سے!"
امام ابن القيم رحمه اللہ
(الوابل الصیب : 50)
"دنیا کی پوری زندگی اوّل تا آخر اگر ایک ہی بندے کو ملی ہوتی؛ تو بھی موت جِس وقت اُس کے دروازے پر آتی، تو اُسے یوں لگتا؛ گویا وہ ایک سہانا خواب دیکھ رہا تھا، آنکھ کھلی تو ہاتھ کچھ نہیں!"
سیدنا عمر بن الخطاب رضی الله عنه
(مدارج السالکین/ لابن القیم : 248/3)
"اِستغفار انسان کو ناپسندیدہ کاموں سے ہٹا کر پسندیدہ افعال کی طرف لے جاتا ہے؛ ناقص عمل کے بجاے کامل عمل پر لگا دیتا ہے، اور اُسے ادنیٰ مقام سے اُٹھا کر اعلیٰ اور اکمل مقام پر پہنچا دیتا ہے!"
امام ابن تيمية رحمه الله
(مجموع الفتاوی : 696/11)
"انسان اُس وقت تک عاجزی و انکساری کے درجہ کو نہیں پہنچ سکتا؛ جب تک وہ حق كو قبول نہ كرے، چاہے وه حق ايسے شخص سے ہو، جِس سے محبت ہو يا نفرت!"
امام ابن القيم رحمه اللہ
(مدارج السالكين : 321/2)