میرا خیال تھا کہ کراچی کے قریب چند بڑی برساتی ندیوں پر ہی ڈیم بنے ہیں۔ گزشتہ دنوں مہر جبل جاتے ہوئے راستے میں یکے بعد دیگرے چار ڈیم کراس کیے تو خوشگوار حیرت ہوئی کہ برساتی ندیوں کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے کام ضرور کیا گیا ہے اور مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔