میں اپنے وطن عزیز کے ساتھ وفاداری کی آپ سے کوئی سرٹیفکیٹ بھی نہیں لینا چاہتا کیوں کے تم میرے لیئے معیار نہیں ھو
سکھر:جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے مجلس عمومی کے اجلاس سے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کا خطاب
ایک بات واضح ہے ہماری طرف سے کہ ہم ملک سے وفاداری اور غداری کے لیے حکمران کو معیار تسلیم نہیں کر سکتے۔ تمہاری وجہ سے ملک ٹوٹا ہے، اسی سال اس ملک کے پورے ہو رہے ہیں۔ تمہاری وجہ سے ہم اوپر سے نیچے کی طرف آ رہے ہیں۔ اپنے اسی سال کا محاسبہ کیجیے۔ ہر زمانے میں تم تھے، یا تم جیسے اگر فکر تھی تو وہ بھی تمہارا مفاد تھا، تو وہ بھی تمہارا، اور جو آج ہم تنزّل میں گرے ہیں، وہ تمہارے اس اسی سالہ فکر و نظر اور اسی سالہ مفاداتی سیاست کے نتیجے میں ہم پہنچے ہیں یہاں تک۔
اس کو اَنا کا مسئلہ کیوں بناتے ہو؟ یہ ملک کوئی صرف تمہارا ہے؟ یہ ملک ہمارا ہے، اور میں اپنے وطنِ عزیز کے ساتھ وفاداری کا آپ سے کوئی سرٹیفیکیٹ بھی نہیں لینا چاہتا، کیونکہ تم میرے لیے معیار نہیں ہو۔
جب ہماری بات کا تمہارے پاس جواب نہیں بنتا تو پھر کچھ لوگوں کو چھوڑ دیتے ہ��۔
میں اس سے کیوں ڈروں؟ میں نے چھتیس سال آپ کے انہی لوگوں کو بھگتا ہے۔ مجھے تمہارا زور معلوم ہے، مجھے تمہاری دلیل معلوم ہے اور مجھے تمہارا طریقۂ واردات معلوم ہے۔ کم بخت، وہی طریقۂ واردات ہے جو انگریز کے زمانے سے چلا آ رہا ہے۔ طریقۂ واردات تو تبدیل کر لو۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا سکھر میں خطاب
ترکی کے عظیم داعی ،صوفی ، مبلغ اور سلسلہ نقشبندیہ عالیہ کے مرشد شیخ محمود آفندی وفات پاگئے ۔ موصوف نے کمال اتاترک کی پابندیوں کے باوجود ترکی میں تعلیم قرآن پاک عام کرنے کیلئے بڑی محنتیں کی ۔
لادین ماحول میں شمع اسلام جلائے رکھا۔
اناللہ واناالیہ راجعون
ٹنڈومحمدخان کے ایک جج نےگاؤں بخشو خان کی ایک مسجد میں فجر کی اذان بند کروانے کافرمان جاری کردیا ہے اور اس حکم کی تعمیل کے لئے افسران بھی پہنچ گئے اور مسجد کے پیش امام اور مؤذن کوحکم دیا کہ جج کی نیند خراب ہوتی ہےاس لئے فجر کی اذان لاؤڈاسپیکر پر نہ دیجائے
شہزادوں سے درخواست ہوگی کہ مزید بھی محتاط رہیئے استقامت اور صبر سے کام لیجئے۔!
انسانیت کے دشمن خونی بھیڑئیے آج بھی افغانستان میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔
لر او بر کے عوام پر اب ان سیاہ کرداروں کا اصل چہرہ واضح ہوچکا ہے کہ یہ نہ لر کے خیرخواہ تھے اور نہ بر کے، یہ صرف خون کے پیاسے تھے
اینٹی نارکاٹکٹس فورس میں بھرتی کیلئےآئینِ پاکستان کے منکر قادیانیت کو مخصوص سیٹ دینا پاکستان کے آئین کے منافی ہے،
قادیانی آئین کو مانتے ہیں نہ ہی خود کو کافر/اقلیت بتاتےہیں،
جب تک قادیانی آئین کےمطابق خود کو کافر نہ بتائیں اس وقت تک کسی بھی آئینی ادارے میں ان کو بیٹ��نے کا حق نہیں
اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات تو کی جارہی ہے مگر فلسطین کے حقوق کی بات نہیں کی جارہی ، ایک جانب مودی کو کشمیر اور دوسری جانب یہودیوں کو فلسطین دینے کی باتیں ہورہی ہیں