عام پاکستانی کا ٹرینڈ ،مزدور کا ٹرینڈ ،وحشی پٹواریوں کا ٹرینڈ صرف اور صرف 10 منٹ میں نمبر 1 پہ پہنچ گیا
یہ عوام کی آواز ہے... بجلی پہ بدمعاشی ٹیکس ختم کرو حکمرانوں ورنہ نیازی سے بھی بدتر انجام ہوگا آپکا
#NoMoreSlabLooting
اگر آپ آواز نہی اٹھائیں گے تو یقین کیجئے آپ کے جیب سے گے پیسوں سے حکمران یخ بستہ کمروں میں سوتے رہیں گے
آپ مہنگے بل دے کر بھی بغیر پنکھا چلائے رو رہے ہوں گے
#NoMoreSlabLooting
سستی بجلی عوام کا حق ہے قومی خزانے سے گیارہ کروڑ کے بسکٹ کھانے والے اور اربوں کے اشتہارات اپنی تصاویر کے دینے والوں کا خرچہ عام بندہ کیوں بھرے
اگر کٹ لگانا تو الیٹ کی عیاشی پر لگاؤ غریب کا بل کم کرو
#NoMoreSlabLooting
ان مظلوموں کے قاتل کون ہیں؟؟
ہمیں ان کے قاتل چاہئے۔
اس مطالبے کو آگے بڑھایئے۔
اس مطالبے کو ہر پاکستانی کا مطالبہ بنائیے۔
سوات میں 18 سیاحوں کا دریابرد ہونے کا افسوسناک واقعہ س��اکی،مجرمانہ بے حسی، شرمناک انتظامی نااہلی اور معصوم شہریوں کا قتل ہے۔
سینکڑوں،ہزاروں اربوں کے بجٹ کھانے والی انتظامیہ، حکومتیں اگر شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتی،اپنے ذمہ داریاں پوری نہیں کرسکتی تو اس کی کوئی ضرورت نہیں۔
اس مطالبے کو آگے بڑھائیے۔
دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا، مگر انہیں اندازہ نہ تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔
امریکہ کا ایران پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہونے کے علاوہ انکے پچھلے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے دوسرے ملکوں کو جھنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا امن کا انعام حاصل کرنے کا مستحق ہوسکتاہے؟
ایران اسرائیلی جارحیت سے بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود اسرائیل کو مضبوط جواب دے رہاہے اسے پہلی بار پتہ چل رہاہے کہ بمباری کیا ھوتی ہے عالم اسلام کے خلاف اسکے عزائم ڈھکے چھپے نہیں قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحدہوکر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں
اٹھارہ سال سے کم عمر کی شادی کے بارے میں پارلیمنٹ سے جو بل حیرت انگیز جلدبازی میں منظور کرایا گیا ہے وہ نہ صرف یہ کہ قرآن وسنت کے بالکل خلاف ہے بلکہ بلاوجہ اس نازک موقع پر اختلاف اور بحث مباحثے کادروازہ ک��ول کر ملک وملت کے مفاد کو پس پشت ڈالنے کے مرادف ہے صدر مملکت اس پر دستخط نہ کریں اور اسے واپس لیاجائے
الحمدللہ ھماری افواج نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ تاریخ میں یادگاررھیگا اس موقع پر پوری قوم کو اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ھونا چاھئے کہ اس نے پاکستان کو اقوام عالم میں سربلند کیا اور بھارت کا غرور خاک میں ملاکر پاکستان کو فتح و نصرت سے ھمکنار کیا خاص طورپر ھماری فضائیہ کے شاھینوں نے جس جاں نثاری کاثبوت دیا اس پر شاباش کا ھر لفظ ناکافی ہے اب ھمیں اس ملک کو صحیح معنی میں اسلامی ریاست بنانے کے لئے تیار ھونا چاہئے اور ھر طرح کی بد عنوانیوں اور گناھوں سے ملک کو پاک کرنا چاھئے