Learn: In #Islam death is not the end, it's the moment we truly wake up. When our eyes close to this temporary life, they open to an extraordinary & unseen realm known as Al-Barzakh. Picture it as a hidden waiting area, separating our earthly existence from the #DayOfJudgment.
A glimpse inside the blessed Rawdah — a piece of Paradise on Earth.
Peace and blessings be upon the Prophet PBUH and the righteous servants of Allah.
May Allah shower endless blessings on Muhammad PBUH and grant us the honor of being reunited with him. ❤️
https://t.co/skfhaZNePy
"صبح شام کے اذکار ڈھال کی طرح ہیں ؛ ڈھال جتنی موٹی ہو گی، اس قدر تیر سے بچائے گی، بلکہ حملہ کرنے والے پر لوٹا دے گی۔"
امام ابن القیم رحمہ الله
( الوابل الصيب : 71)
محدث ابن الصلاح ؒ فرماتے ہیں کہ جو صبح و شام، نماز کے بعد اور نیند کے اوقات میں پابندی کے ساتھ اذکار کا اہتمام کرتا ہے، وہ کثرت سے اللّٰہ کا ذکر کرنے والوں میں شمار کیا جاتا ہے!
(الْأَذْكَار لِلنَّوَوِيٰ، صفحہ:١٠)
جسے صبح و شام کے تمام اذکار کی توفیق نصیب ہو جائے تو یہ اس پہ خدا کی نعمت اور احسان ہے اور اس کے لیے خوش خبری ہے؛ اور جو سارے اذکار کرنے سے قاصر ہو تو وہ جس قدر چاہے مختصر اذکار کا معمول بنا لے خواہ کوئی ایک ذکر ہی پابندی سے کرے!
امام نووی رحمہ اللّٰہ
امام ابن كثير ؒ فرماتے ہیں:
اذکار کی چادر اوڑھ لو تاکہ یہ تمہیں انسانوں اور جنات کے شر سے بچائے، اور فرمایا کہ اپنی روحوں کو استغفار کے ساتھ ڈھانپ لو تاکہ تمہارے دن اور رات کے گناہ معاف ہوں۔
(الوابل الصيب، صفحہ:71)
صبح شام کے اذکار حفاظت کے اعتبار سے یاجوج ماجوج کے سامنے بنائی گئی دیوار سے زیادہ مضبوط ثابت ہوتے ہیں؛ بشرطیکہ اُنہیں صدقِ دل سے پڑھا جائے!
امام ابن عثيمين رحمه الله
#مسنون_اذکار #صبح_کےاذکار #رات_کےاذکار #دعائیں #أذكار_الصباح_والمساء