بُڑھاپا خوبصورت ہے اگر
زرا سا لڑکھڑائیں تو
سہارے دوڑ کر آئی��__!
نئے اخبار لاکر دیں
،پُرانے گیت سُنوائیں__!
بصارت کی رسائی میں
پسندیدہ کتابیں ہوں!
مہکتے سبز مو��م ہوں،
پرندے ہوں،شجر ہوں تو!
بڑھاپا خوب صورت ہے__!!!
جنہیں دیکھیں تو آنکھوں میں
ستارے جگمگا اُٹھیں__!
جنہیں چُومیں تو ہونٹوں پر
دُعائیں جھلمِلا اُٹھیں__!
جواں رشتوں کی دولت سے
اگر دامن بھرا ہو تو!
رفیقِ دل، شریکِ جاں برابر
میں کھڑا ہو تو!
بُڑھاپا خوب صورت ہے__!!!
بعض الوجوه رزق للعيون..!!
بعض چہرے آنکھوں کا رزق ہوتے ہیں♥️
پھر وہ چہرے خاک کی تہہ میں جا چھپتے ہیں
برسوں گزر جاتے ہیں
مگر
وہ جدائی کے لمحے
وہ زخم دل
ہمیشہ تروتازہ رہتے ہیں
قبریں پرانی ہو جاتی ہیں
مگر فاتحہ خوانی کرنے والوں کے غم سدا ہرے رہتے ہیں۔
😢😢😢
#دکھ#اردو_زبان