I’m happy to share that our feature article,
This study focuses on strategies for precise DNA insertion in plants, and I hope it will be helpful for those working on knock-in research.
The article is open access, so anyone can read it freely (https://t.co/M8OWxVh6tP)
آج - 05 نومبر
اردو زبان و ادب کے نامور شاعر ”راجندر_ناتھ_رہبرؔ صاحب“ کا جنم دن ہے۔
نام راجندر_ناتھ اور تخلص رہبرؔ ہے۔
05؍نومبر 1931ء کو شکر گڑھ، پنجاب، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔
رہبرؔ صاحب نے ہندو کالج امرتسر سے بی اے، خالصہ کالج پنجاب سے ایم اے (اکنامکس) اور پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔ بچپن میں ہی انہیں شاعری کا شوق ہوا، بڑے بھائی ایشوردت انجمؔ بھی شاعر تھے۔ رہبر صاحب رتن پنڈوروی سے مشورہ سخن کرتے تھے۔ رہبرؔ صاحب کی نظم "تیری خوشبو کے خط" نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ جگجیت سنگھ نے یہ نظم تقریباً 30 سال تک اپنی مخملی آواز میں گایا۔ وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی طرف سے رہبر صاحب کو لکھے گئے خط کے لیے بھی وہ چرچا میں رہے۔
مشہور فلمساز مہیش بھٹ نے اپنی فلم ’ارتھ‘ میں رہبر صاحب کی مشہور نظم کو فلمایا ہے۔ رہبرؔ صاحب نے اپنی زندگی کے تقریباً 70 سال اردو ادب کی خدمت میں وقف کیے۔ عمر آخر تک مسلسل ادبی خدمت میں مصروف ہے۔
رہبرؔ صاحب نے اپنی زندگی کا سفر 13؍نومبر 2022 کو شام 5 بجے دہلی میں مکمل کیا۔
ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:-👇
کلش (1962)، ملہار (1975)، اور شام ڈھل گئی (1978)، زیب سخن (1997)، تیری خوشبو میں بسے خط (2003)، یاد آؤنگا (2006)، اردو نظم میں پنجاب کا حصہ (2017)، تیری خوشبو میں بسے خط (2017) (دوسرا ایڈیشن)۔
رہبرؔ صاحب کو ملک اور بیرون ملک سینکڑوں اداروں نے مختلف اعزازات سے نوازا ہے۔ سال 2010 میں رہبرؔ صاحب کو حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب کا سب سے بڑا اعزاز شرومنی ساہتاکار سمان سے نوازا گیا۔
👈 بحوالہ_ویکیپیڈیا
✨🌹 پیشکش : شمیم ریاض انصاری
💫🍁 معروف شاعر راجندر ناتھ رہبرؔ کے جنم دن پر منتخب کلام بطور خراجِ عقیدت.....🍁💫
آئنہ سامنے رکھو گے تو یاد آؤں گا
اپنی زلفوں کو سنوارو گے تو یاد آؤں گا
رنگ کیسا ہو یہ سوچو گے تو یاد آؤں گا
جب نیا سوٹ خریدو گے تو یاد آؤں گا
بھول جانا مجھے آسان نہیں ہے اتنا
جب مجھے بھولنا چاہو گے تو یاد آؤں گا
دھیان جائے گا بہرحال مری ہی جانب
تم جو پوجا میں بھی بیٹھو گے تو یاد آؤں گا
ایک دن بھیگے تھے برسات میں ہم تم دونوں
اب جو برسات میں بھیگو گے تو یاد آؤں گا
چاندنی رات میں پھولوں کی سہانی رت میں
جب کبھی سیر کو نکلو گے تو یاد آؤں گا
جن میں مل جاتے تھے ہم تم کبھی آتے جاتے
جب بھی ان گلیوں سے گزرو گے تو یاد آؤں گا
یاد آؤں گا اداسی کی جو رت آئے گی
جب کوئی جشن مناؤ گے تو یاد آؤں گا
شیلف میں رکھی ہوئی اپنی کتابوں میں سے
کوئی دیوان اٹھاؤ گے تو یاد آؤں گا
شمع کی لو پہ سر شام سلگتے جلتے
کسی پروانے کو دیکھو گے تو یاد آؤں گا
جب کسی پھول پہ غش ہوتی ہوئی بلبل کو
صحن گلزار میں دیکھو گے تو یاد آؤں گا
🛑🚥💠➖➖🎊➖➖💠🚥🛑
مہتاب نہیں نکلا ستارے نہیں نکلے
دیتے جو شب غم میں سہارے نہیں نکلے
کل رات نہتا کوئی دیتا تھا صدائیں
ہم گھر سے مگر خوف کے مارے نہیں نکلے
کیا چھوڑ کے بستی کو گیا تو کہ ترے بعد
پھر گھر سے ترے ہجر کے مارے نہیں نکلے
بیٹھے رہو کچھ دیر ابھی اور مقابل
ارمان ابھی دل کے ہمارے نہیں نکلے
نکلی تو ہیں سج دھج کے تری یاد کی پریاں
خوابوں کے مگر راج دلارے نہیں نکلے
کب اہل وفا جان کی بازی نہیں ہارے
کب عشق میں جانوں کے خسارے نہیں نکلے
انداز کوئی ڈوبنے کے سیکھے تو ہم سے
ہم ڈوب کے دریا کے کنارے نہیں نکلے
وہ لوگ کہ تھے جن پہ بھروسے ہمیں کیا کیا
دیکھا تو وہی لوگ ہمارے نہیں نکلے
اشعار میں دفتر ہے معانی کا بھی رہبرؔ
ہم لفظوں ہی کے محض سہارے نہیں نکلے
🛑🚥💠➖➖🎊➖➖💠🚥🛑
پڑی رہے گی اگر غم کی دھول شاخوں پر
اداس پھول کھلیں گے ملول شاخوں پر
ابھی نہ گلشن اردو کو بے چراغ کہو
کھلے ہوئے ہیں ابھی چند پھول شاخوں پر
نکل پڑے ہیں حفاظت کو چند کانٹے بھی
ہوا ہے جب بھی گلوں کا نزول شاخوں پر
ہوا کے سامنے ان کی بساط ہی کیا تھی
دکھا رہے تھے بہاریں جو پھول شاخوں پر
نثار گل ہو ملا ہے یہ اذن بلبل کو
ہوا ہے حکم گل تر کو جھول شاخوں پر
وہ پھول پہنچے نہ جانے کہاں کہاں رہبرؔ
نہیں تھا جن کو ٹھہرنا قبول شاخوں پ
💠♦️🔹➖➖🎊➖➖🔹♦️💠
راجندر ناتھ رہبرؔ
@FrasatPakistani@ats_sohail Yeah brother I live in Florida, the roads have so many trees around and people don’t walk on rods they can reach to shelters in weeks by walking
Postdocs & grad students: Do you want hands-on experience in the editorial and review process? Apply to join the #AppsPlantSciReviewing Editor board.
Applications due July 1. Term starts September 2024.
For more info: https://t.co/VdP5NZWzGf #iamabotanist#plantjoy#botany