@MWLorg_Ur اے مدینے کے زائر!خدا کے لیےداستان سفر مجھ کو یوں مت سنا۔ دل تڑپ جائیگا،بات بڑھ جائیگی، میرےمحتاط آنسوچھلک جائیں گے۔ ان کی چشم کرم کو ہے اس کی خبر،کس مسافر کو ہے کتنا شوق سفر۔ ہم کو اقبال جب بھی اجازت ملی،ہم بھی آقا کے دربار تک جائیں گے
رُوحِ مَن ❤️
تمہیں پتہ ہے انت الحیات کا مطلب؟
اس کا مطلب ہے تم زندگی ہو میری
زندگی پتہ ہے کسے کہتے ہیں؟
سانس لینے کو؟
نہیں
زندہ رہنے کو؟
نہیں
زندگی کہتے ہیں!
تمہاری آواز کو
تمہاری دید کو
تمہیں کہتے ہیں زندگی
تم ہو "انت الحیات"
وہِ زیست میں جو سراب تھے ، مجھے کھا گئے
وہ جو ہجرتوں کے عذاب تھے، مجھے کھا گئے
وہ جو چشمِ شوق میں خواب تھے، مجھے کھا گئے
وہ جو رتجگوں کے عذاب تھے، مجھے کھا گئے
سرِ گفتگو جو سوال تھے، وہ کمال تھے
وہ جو میرے تشنہ جواب تھے، مجھے کھا گئے
سرِ دشتِ شوق جو خار تھے، مرے یار تھے
وہ کہیں کہیں جو گلاب تھے، مجھے کھا گئے
وہ جو اک گھڑا مرے پاس تھا، مری آس تھا
وہ جو نفرتوں کے چناب تھے، مجھے کھا گئے
کسی بے اماں کو جو دی اماں، وہ عدوئے جاں
وہ عمل جو کارِ ثواب تھے، مجھے کھا گئے
مری عمر کی جو کتاب تھی، وہ نصاب تھی
وہ جو چند آخری باب تھے، مجھے کھا گئے
فرتاش سید