Behind our every success, there is a teacher who guided us, believed in us, appreciated us, and sacrificed so much for us. We hope every teacher in the world stays safe, happy, and proud of us.
Happy Teachers’ Day to all the teachers!
زندگی کا مزہ تب آنا شروع ہوتا ہے جب آپ اتنے میچور ہوجائیں کہ! دوسروں کی حیثیت، مرتبہ، پیسہ اور شخصیت آپکو متاثر نہ کرسکتے سامنے والے کی آدھی بات سن کر آپکو پتا چل جائے کہ وہ کیا کہنے والا ہے اور کیا چاہتا ہے 🦋🌸
عمر جلوؤں میں بسر ہو ، یہ ضروری تو نہیں
ہر شب غم کی سحر ہو ، یہ ضروری تو نہیں
چشم ساقی سے پیو یا لب ساغر سے پیو
بے خودی آٹھوں پہر ہو ، یہ ضروری تو نہیں
نیند تو درد کے بستر پہ بھی آ سکتی ہے
ان کی آغوش میں سر ہو ، یہ ضروری تو نہیں
شیخ کرتا تو ہے ، مسجد میں خدا کو سجدے
اس کے سجدوں میں اثر ہو،یہ ضروری تونہیں
سب کی نظروں میں ہو ساقی،یہ ضروری ہےمگر
سب پہ ساقی کی نظر ہو ، یہ ضروری تو نہیں
مے کشی کے لیے خاموش ، بھری محفل میں
صرف خیام کا گھر ہو ، یہ ضروری تو نہیں
خاموش غازی پوری