عزت اور جان محفوظ نہیں تو ریاست کہاں ہے؟
ملتان میں گردیزی صاحبان کے ہوٹل پر چھاپے سے لے کر اٹارنی جنرل کے گھر تک پہنچنے اور آئے روز بے گناہ جانوں کے ضیاع تک، سوال صرف ایک ہے: کیا آج پاکستان میں کسی عام شہری کی عزت، جان اور گھر واقعی محفوظ ہے؟
جب ریاستی ادارے شہریوں کے تحفظ میں…
اس بدترین کریک ڈاؤن اور ملک میں قائم دہشت کے اس راج، جسکی زد میں آج تحریک انصاف اور اس کے سپورٹرز ہیں اور جس کا مظاہرہ تو مشرف اور ضیاء کے مارشل لاء ادوار میں بھی نہ کیا گیا، کے پیچھے یہ ذہنیت کارفرما ہے کہ ہم اہلِ پاکستان بھیڑوں کا ایک ریوڑ ہیں جنہیں با آسانی خوفزدہ کرکے طاقت کی ننگی نمائش کے آگے جھکایا جاسکتا ہے۔
وہ تو ٹھیک ہے، مگر ہم ہرگز نہیں جھکیں گے کیونکہ اوّل تو ہم بھیڑ بکریاں نہیں، انسان ہیں اور دوم یہ کہ ہم تاریخِ عالم کے اس عظیم ترین قائد (محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) کی امت ہیں جنہوں نے ہمیں رب العزّت کے حضور اس عہد میں باندھا کہ خالقِ کائنات کے سوا ہم کسی کے بھی سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔