میں تو اب تک گتے کو صرف 10 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتا رہا، لیکن یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ جس چیز کو میں معمولی سمجھ کر بیچ دیتا تھا، اس میں تو لاکھوں روپے کمانے کا موقع چھپا ہوا تھا!
کبھی کبھی معمولی نظر آنے والی چیز کی اصل قیمت کا اندازہ ہی نہیں ہوتا۔
" پاکستان مرکزی مسلم لیگ " دراصل حافظ محمد سعید کی سابقہ کالعدم تنظیموں (جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن) اور ماضی میں بننے والی 'ملی مسلم لیگ' کا ایک نیا سیاسی چہرہ ہے اور اس جماعت کے اہم ترین رہنما حافظ محمد سعید کے بیٹے پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعید اس جماعت کے مرکزی سینئر نائب صدر ہیں۔
اس میں سمجھنے والوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں ۔
مزاحمت کے 100 ویں دن پر افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے جنرل سامی ساڈات کا بیان:
طالبان کے خلاف جنگی کارروائیوں کا 100 واں دن۔
گزشتہ 100 دنوں کے دوران، افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے افغانستان کے 23 صوبوں میں 116 کارروائیاں انجام دی ہیں، جن میں 153 طالبان ہلاک اور 89 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ہماری 60 فیصد کارروائیاں جنوبی افغانستان میں مرکوز رہی ہیں، جہاں طالبان کا مرکزِ ثقل ہے، بالخصوص قندھار اور ہلمند کے صوبوں میں۔
ہمارا مقصد دشمن کے مرکزِ ثقل کو کمزور کرنا اور تباہ کرنا ہے کیونکہ ہم اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔
اپنی عسکری کارروائیوں کے ساتھ ساتھ، ہم نے پوری دنیا اور افغانستان کے اندر بڑے پیمانے پر پی آر (روابط عامہ) مہمات بھی چلائی ہیں، جس سے افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے لیے بھرتیوں اور حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔
ہم نے افغانستان کے اندر اور باہر قبائلی رہنماؤں، نوجوان افغانوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ اہم رابطے اور ملاقاتیں کی ہیں۔
آج، ہم اسے باآسانی عسکری، انٹیلی جنس اور سیاسی محاذوں پر ایک موثر صلاحیت میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
ہمارا مقصد افغانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد دینا اور بالآخر طالبان کے خلاف ایک قومی بحالی کا آغاز کرنا ہے تاکہ ہم اپنی آزادی حاصل کر سکیں اور افغانستان کو تمام افغانوں کا گھر بنا سکیں۔
گزشتہ 100 دنوں میں، ہم نے طالبان کی حکمت عملیوں اور طریقوں کا مشاہدہ کیا اور سیکھا ہے، اور اب ہم ان کے رویے سے مزید بہتر طور پر واقف ہیں۔
ہم نے اپنی حکمت عملیاں بھی میدان میں اتاری ہیں—ایسی حکمت عملیاں جو شہریوں کے تحفظ، دشمن کے جانی نقصان میں اضافے، اور زمین پر ہمارے جوانوں کی حفاظت کو یقینی بناتی ہیں۔
گزشتہ 100 دنوں کے دوران، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری کارروائیوں کے دوران شہریوں کا جانی نقصان صفر رہا ہے۔
ہماری عسکری کوششوں کے علاوہ، ہمارا سیاسی کمیشن نئے افغانستان کے لیے اتحاد قائم کرنے کی غرض سے افغان رہنماؤں کو متحد کر رہا ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ افغان علماء نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے—ایک ایسا مذہبی حکم جو تمام افغانوں کو پکارتا ہے کہ طالبان کے خلاف جنگ نہ صرف جائز ہے، بلکہ یہ خدا کی طرف سے عائد کردہ ایک فریضہ ہے۔
ہم نے اسے قبول کیا ہے اور ہم اسی کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اقدامات کے یہ تمام دھارے اپنے ملک کو طالبان سے آزاد کرانے کی افغان عوام کی خواہش کی تائید میں ہیں۔
گزشتہ 100 دنوں میں، ہمیں طالبان کی جانب سے براہ راست رسائی اور یورپ اور امریکہ میں پذیرائی حاصل کرنے کے لیے کچھ افغان غداروں کے استعمال پر بھی حیرت ہوئی ہے۔
طالبان مغرب میں سفارتی طور پر ناکام ہو چکے ہیں، لیکن وہ روس کو دھوکہ دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ گزشتہ 100 دنوں میں، طالبان اور روس نے ایک تکنیکی عسکری معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کی بنیاد پر روسیوں نے طالبان کے زیرِ استعمال روسی ہیلی کاپٹرز کے بیڑے کو برقرار رکھنے اور سوویت یونین کے چھوڑے گئے طالبان کے ٹینکس اور دیگر ہتھیاروں کی مرمت و دیکھ بھال میں مدد کا وعدہ کیا ہے۔
پچھلے چند ہفتوں میں، ہم نے دیکھا ہے کہ روس نے بیلاروس کو بھی اس بات پر آمادہ کیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ روابط بڑھائے، انہیں انٹیلی جنس اور عسکری تربیت فراہم کرے، اور طالبان کے نظام کو چھوٹے ہتھیاروں، تھرمل اسکوپس اور نائٹ ویژن گوگلز (NVGs) کے ساتھ سپورٹ فراہم کرے۔
ہم نے روسی فیڈریشن کو ایک تنقیدی خط ارسال کیا ہے۔ ہم روس کے اس طرزِ عمل پر تنقید کرتے ہیں اور طالبان کو عسکری طور پر مضبوط کرنے کی اس پالیسی کی مذمت کرتے ہیں۔
طالبان ایک دہشت گرد رژیم ہیں۔ وہ ایک قاتل رژیم ہیں۔ وہ جو بھی ہتھیار حاصل کریں گے، وہ انہیں ہمارے خلاف استعمال کریں گے۔
وہ انہیں افغان عوام کے خلاف استعمال کریں گے۔ میں روس کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔
آخری بار، سوویت یونین اور افغانستان نے ایک دوسرے کے خلاف جنگ لڑی تھی۔
افغانستان تباہ ہو گیا تھا اور سوویت یونین ایک عالمی طاقت سے سکڑ کر محض ایک علاقائی طاقت بن گیا تھا۔
ہمیں اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ہم افغان عوام کے ساتھ روسی تعلقات یا مصروفیات کے خلاف نہیں ہیں۔
@SayedSamiSadat@afgunitedfront
یہ لوگ ن لیگ کی ہر جیت کے بعد اپنا ایکسرے اُٹھا کر لے آتے ہیں جس عوام نے آپکو ووٹ دیا تھا وہ اب کہاں ہے؟کےپی میں گورنر راج لگ گیا کوئی ایک بندہ نہ نکل سکا نہ کسی لانگ مارچ میں پنجاب سے کوئی بندہ گیا بس روتے رہنا ہے ویوز کے لیے تاکہ یوتھیے دیکھ کر آپ کو ڈالرز بنا کر دیتے رہیں۔روتی رہیں آپ صحافی نہیں ایک یوتھیا ہیں آپ کا رونا بنتا ہے
کوئی ندیم افضل چن صاحب جیسا جیالا یہ پوچھ سکتا ہے کہ 18 سالوں سے اقتدار میں ہیں اتنا عرصہ کیا کرتے رہے ہیں جو اب ان کو یاد آ رہا ہے کہ پورے لاڑکانہ کو واٹر سپلائی کی سہولت فراہم کرنی ہے۔ شرجیل میمن کو بھی کوئی بتائے کہ یہ کارکردگی نہیں البتہ شرمندگی ضرور ہے!
الحمدللہ! ساہیوال اور گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر محمد اسد حنیف اور راشد بشیر ورک کو مبارکباد ۔
ساہیوال اور گوجرانوالہ کے عوام نے ترقی، خوشحالی، خدمت اور تعمیر و ترقی کی سیاست کو اپنا ووٹ دیا ہے۔
امام ابن کثیر رحمہ اللہ نے اپنی مشہور کتاب «البدایہ والنہایہ» میں ذکر کیا ہے کہ حضرت سائب بن اقرع رضی اللہ عنہ، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس مسلمانوں کو معرکۂ نہاوند میں فتح کی خوش خبری سنانے کے لیے حاضر ہوئے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سب سے پہلے مسلمانوں کے شہداء کے بارے میں دریافت کیا۔ حضرت سائب نے چند نامور اور معزز لوگوں کے نام گنوائے۔
پھر عرض کیا:
’’اے امیرالمؤمنین! کچھ اور لوگ بھی شہید ہوئے ہیں، جو عام لوگوں میں سے تھے اور آپ انہیں نہیں جانتے۔‘‘
یہ سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اور فرمانے لگے:
’’انہیں کیا نقصان کہ امیرالمؤمنین انہیں نہیں جانتے؟! اللہ تو انہیں جانتا ہے۔ اس نے انہیں شہادت کے اعزاز سے نوازا ہے۔ انہیں عمر کی پہچان سے کیا سروکار؟!‘‘
کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جو زمین پر گمنام ہوتے ہیں، مگر آسمانوں کا رب انہیں خوب جانتا ہے!
محترمہ @MaryamNSharif صاحبہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف صاحب سے ویڈیو لنک کر بات کر رہی ہیں جب میاں صاحب لندن تھے اور کمان مریم نواز شریف کے ہاتھ تھی بہن بھائی خوش اسلوبی سے میاں صاحب سے بات کر رہے تھے
ریفرنڈم اور 28 ویں ترمیم سے پہلے مولانا کا معاملہ کسی طرف لگنا ہے اب وہ کس صورت میں لگتا ہے وہ دیکھنا ہو گا مجھے یہ معاملہ اب بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے،عامر الیاس رانا
سوشل میڈیا کی طاقت کا انداز لگائیں سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی ایک وائرل ویڈیو نے اُنکی زندگی بدل دی ہے پوری دنیا میں مشہور ہو گئے انڈین کیا انگریز بھی انکے گائیکی کے سحر میں مبتلا ہو گئے اب انکو کنسرٹ مل رہے ہیں پاکستانی گلوکار اداکار انکو سپورٹ کر رہے ہیں عاصم اظہر نے فیصل آباد میں کنسرٹ کیا اور وہاں پر سُرتال اکیڈمی کے ان بچوں نے بھی پرفارم کیا
اپنی جماعت کی انتخابی موت پر ماتم کرنے کے بجائے اب دوسروں کے ووٹوں پر بغلیں بجانا شروع کر دی ہیں؟ گوجرانوالہ کل بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے جیت ن لیگ کی ہی ہوئی ہے۔ 4 سال اقتدار کی گود میں پل کر ملک برباد کرنے والے اب ہر شکست پر لیول پلیئنگ فیلڈ کا گھسا پٹا رونا روتے ہیں گوجرانوالہ کے باشعور عوام نے تمہاری فتنہ اور انارکی کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔
اس سال مزار اقبال پر حاضری اور بھی خاص تھی کیونکہ اس سال سے ان کی ۱۵۰ ولات کی تقریبات کا آغاز ہو گا۔
آج کے دور میں اقبال کا فلسفہ محض ہماری تاریخ کا روشن باب نہیں، بلکہ ایک مضبوط اور خودکفیل پاکستان کی تعمیر کے لیے ہمارا قومی لائحہ عمل ہے۔ ان کی فکر ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اتحاد، یکجہتی اور مسلسل جدوجہد سے ہی ہم اپنے عزیز وطن کو درپیش تمام چیلنجز سے نکال کر ترقی کی منازل طے کرا سکتے ہیں۔
حکیم الامت نے سچ فرمایا تھا:
**فرد قائم ربطِ ملت سے ہے، تنہا کچھ نہیں**
**موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ نہیں**
اس تاریخی 150 ویں سالِ ولادت کے موقع پر آئیے ہم سب مل کر یہ عزم کریں کہ ہم اقبال کے پاکستان کو ایک باوقار، خودمختار اور عالمی سطح پر سربلند ریاست بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
#MazarEIqbal #Iqbal150 #AllamaIqbal #VisionPakistan #NationalUnity #PakistanZindabad
مفکر پاکستان جناب علامہ اقبال کا آج 149 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے،انہوں نے برصغیر مسلمانوں کےلیے الگ وطن کے حصول کا شعور پیدا کیا،انہوں نے مسلم امت کے اتحاد کا درس دیا،بطور پاکستانی انکا مشکور ہوں۔
جو خوشحالی میں بھی اور بدحالی میں بھی (اللہ کے لیے) مال خرچ کرتے ہیں، اور جو غصے کو پی جانے اور لوگوں کو معاف کردینے کے عادی ہیں۔ اللہ ایسے نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے۔ ﴿سورۃ آل عمران ، ۱۳۴﴾
یہ تصویر 28 مئی 1998 کی ہے، جب چاغی میں ایٹمی دھماکے کیے گئے تھے۔ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے پہلو میں کھڑے یہ ہمارے سابق وزیراعلیٰ اختر مینگل ہیں، جو بعد میں یہ کہتے رہے کہ مجھے تو بتایا تک نہیں گیا اور میں نے بطور وزیراعلیٰ ایٹمی دھماکوں کی مخالفت کی تھی، جس کی وجہ سے مجھے وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا..۔
🚨🚨جب بھی احتجاج کی بات ہوئی، کبھی بھی کوئی واضح پلان نہیں بنایا گیا اور نہ ہی پوری لیڈر شپ کو آن بورڈ لیا جاتا ہے۔ علی امین گنڈا پور کے دور میں 24 نومبر کو بھی کہا گیا کہ کنٹینرز کو ہٹا کر ڈی چوک جانے ضرورت نہیں، سنگجانی میں ہی بیٹھ کر حکومت سے مذاکرات کیے جائیں مگر ایک دم سے آوازیں آنے لگیں کہ ڈی چوک چلو۔ پارٹی میں اندرونی احتساب کی ضرورت ہے کہ کون مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرتا ہے؛ شوکت یوسفزئی (سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ)
راولپنڈی ٹیسٹ کی تاریخی ڈیبیو کیپ اور طیب عارف کے جذباتی انکشافات!" بابر اعظم کا دل چھو لینے والا مشورہ؛ 'کوئی دباؤ مت لینا، بس ماں باپ کی دعائیں ساتھ لے کر قدرتی کھیل پیش کرنا
کرکٹ کے میدان پر جب کوئی نوجوان بلے باز 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آتی گیندوں پر کور ڈرائیوز لگا کر اسٹیڈیم کو جھومنے پر مجبور کرتا ہے، تو دنیا صرف اس کی باؤنڈریز دیکھتی ہے، لیکن اس کے پیچھے کتنی راتوں کا جاگنا اور کتنے آنسوؤں کا بہاؤ چھپا ہوتا ہے، وہ کوئی نہیں جانتا۔
میچ سے ٹھیک پہلے جب کپتان بابر اعظم نے طیب عارف کو اپنے پاس بلایا اور مسکرا کر کہا کہ 'بہت بہت مبارک ہو، تم کل اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہو'، تو نوجوان بیٹر کی آنکھوں میں دنیا بھر کی خوشیاں سمٹ آئیں۔ بابر نے اس موقع پر روایتی کپتانوں کی طرح کسی تکنیک کا بوجھ ڈالنے کے بجائے کمال کی بات کہی: 'کوئی پریشر لینے کی ضرورت نہیں، جو فرسٹ کلاس میں تم کر کے آئے ہو وہی تمہاری اصل طاقت ہے، بس میدان میں جا کر اس یادگار لمحے کو انجوائے کرنا اور ماں باپ کی دعائیں لے کر جانا'۔
اس گفتگو میں اصل رقت انگیز لمحہ وہ تھا جب طیب عارف نے اپنے گھر کا قصہ سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'میرے والد نے میری کرکٹ کے لیے اپنی زندگی میں ان گنت قربانیاں دی ہیں، جب رات کو میں نے فون پر انہیں بتایا کہ مجھے ٹیسٹ کیپ مل رہی ہے تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور فون پر ہی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے'۔ ایک باپ کے لیے اس سے بڑا دن کیا ہوگا کہ جس بیٹے کے خوابوں کے لیے اس نے دن رات ایک کیے، وہ آج پاکستان کے سفید لباس میں قوم کا فخر بن رہا ہے!
اور پھر دنیا نے دیکھا کہ راولپنڈی کے تپتے میدان میں اسی نوجوان نے نہ صرف باپ کے آنسوؤں کا مان رکھا بلکہ بابر اعظم کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے 46 گیندوں پر ڈیبیو ففٹی ٹھوک کر تاریخ کے اوراق بدل دیے!
#PAKvSL #cricket #pakistancricket