ڈیئر عمران،
آپ کے وزیراعلیٰ نے آ�� کے کارکنان کو 27 تاریخ کی ایک اور امید دے دی ہے، لہٰذا فی الحال تو آپ کو 27 ستمبر تک اندر ہی رہنا ہوگا۔
ادھر آپ کے نامزد کردہ لوگ آپ کی غیر موجودگی میں پختونخوا کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔ آج تو خود جنید اکبر نے بھی یہ اعتراف کر دیا کہ عمران خان کے نام پر لوگ ارب پتی بن گئے ہیں۔
میں پھر وہی بات دہراؤں گا کہ شاید سیاست میں آپ سے زیادہ بدقسمت کوئی اور نہیں۔ آپ نے جن لوگوں پر اعتماد کیا، آج وہی اقتدار، اختیارات اور وسائل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جبکہ آپ تنہا جیل میں ہیں۔ آپ کا ایک ایک وزیر، مشیر اور قریبی ساتھی اپنی سیاست اور اپنی دولت بنانے میں مصروف ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سب نے آپ کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر آپ کو اندر رکھنے کی قسم اٹھائی ہے۔
��وامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام شعبۂ نشر و اشاعت کا اجلاس۔ صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور مرکزی سیکرٹری برائے انسانی حقوق خوشدل خان ایڈوکیٹ خطاب کر رہے ہیں
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #ANPPeshawar
آپ سب کو فین کلب اور تحریک میں فرق سمجھنا چاہیے۔
اے این پی ایک نظریاتی اور عوامی تحریک ہے، جبکہ پی ٹی ایم ایک فین کلب کی شکل اختیار کرچکی ہے۔
ایوب خان دوآبہ، ضلعی ممبر اے این پی چارسدہ
په پښتنو چي کله سخته راځي نو ايمل ولي خان نوم به يي په خوله راځي ورته پته ده چي ده پښتنو اصل غمخوار ولي باغ دے ايمل ولي خان بار بار ده خبره کوي چي ټول پښتانه په عوامي نېشنل پارټۍ کښي ندي خو عوامي نېشنل پارټۍ ده ټولو پښتنو ده
وياړ کوو په خپل مشر
#Aimalwalikhan@AimalWali
حالات بہت نازک ہیں، کوئی ایک بھی ایسا ضلع نہیں جہاں دہشتگرد موجود نہ ہوں۔ حالیہ تھریٹ الرٹس سے قبل مجھے اس سے بھی زيادہ تھریٹس ملے ہیں مگر میں باچا خان کا پیروکار ہوں، اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ ایک اکلوتا بیٹا تھا، وہ شہید ہوگیا ہے، آج قوم کے سارے بیٹے میرے بیٹے ہیں۔ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، مخالف تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا
@MianIftikharHus
#ANP | #MianIftikharHussain
یومِ ثقافتی تنوع ہر سال 21 مئی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، جس کا مقصد مختلف قوموں زبانوں، ثقافتوں اور روایات کے احترام کو فروغ دینا ہے۔ دنیا کے مختلف رنگ، لباس، موسیقی، ادب اور رسم و رواج انسانی خوبصورتی کی علامت ہیں، یہ دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اختلاف کے باوجود ایک دوسرے کو برداشت کریں، محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں اور ہر ثقافت کی قدر کرے۔ ثقافتی تنوع انسانیت کی مشترکہ طاقت اور خوبصورتی ہے۔
"بین الاقوامی یومِ ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی" کی مناسبت سے اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا پیغام
@MianIftikharHus
#ANP | #MianIftikharHussain
خبر یہ ہے کہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق بچی کو سکھر پہنچا دیا گیا ہے۔ بچی کی والدہ سکھر کے لیے روانہ ہو چکی ہیں، اور ان شاء اللہ کل اپنی بیٹی سے ملاقات ہوگی۔
شکریہ ایمل ولی خان اور عوامی نیشنل پارٹی
#ANPTheOnlyHope
الحمدللہ، بچی بازیاب ہوچکی ہے۔ اس جدوجہد میں آپ سب کی آواز، دعاؤں اور سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ ہر اُس فرد کا شکریہ جس نے اس معصوم بچی کیلئے آواز بلند کی اور انسانیت کا ساتھ دیا۔
اب یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مکمل، شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کریں کہ ایک معصوم بچی کس طرح سندھ تک پہنچی، اس پورے واقعے کے پیچھے کون لوگ تھے، اور کن عناصر نے اس جرم میں سہولت کاری یا معاونت کی۔
اس کیس میں جو بھی ملوث ہو، خواہ وہ کوئی بھی ہو، اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ ��ئندہ کسی معصوم بچے کو ایسے اذیت ناک حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بچی معصوم تھی، اُس کیلئے کھڑا ہونا، آواز اٹھانا اور انصاف کا مطالبہ کرنا ہم سب کی اخلاقی، انسانی اور سماجی ذمہ داری تھی۔