We strongly condemn the closing of all educational institutions. Open all educational institutions with standard operating procedures.@Shafqat_Mahmood@MuradSaeedPTI@ImranKhanPTI
جماعت اسلامی نےآج پشاور میں کشمیربچاؤ عوامی مارچ کا اہتمام کیا۔ بڑی تعداد میں عوام الناس کی شرکت نےثابت کیا کہ اہل پاکستان اور اہل کشمیر یکجان دو قالب ہیں، ان کےدل ساتھ دھڑکتےہیں۔ قوم آزادی تک مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگی۔ کشمیر پر کبھی بھی اپنےدعوے سے دستبردار نہیں ہوں گے
حکومت ایک تماشا بن گئی ہے۔ لوگ ہر روز نئے لطیفوں کے انتظار میں رہتے ہیں۔ اگر تبدیل کیے گئے وزیر نااہل تھے تو نئے محکمے ان کے حوالے کیوں کیے گئے؟ مشکل صورتحال میں حکمران طبقے کی غیرسنجیدگی افسوسناک ہے۔
حضرت امام حسینؓ نے یزیدی نظام کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی تھی۔
ان کے پیروکار کسی طرح بھی استحصالی نظام کا حصہ نہیں بن سکتے۔ پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کےلیے حضرت امام حسین ؓ کا اسوہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
سپریم کورٹ، نیب اور حکومت کی طرف سے پانامہ لیکس کے باقی 436 ملزموں کے بارے میں پراسرار خاموشی ہے۔ کیا یہ ملزم بہت بااثر اور طاقتور ہیں جو ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا۔ اگر عام آدمی ملوث ہوتا تو اب تک سلاخوں کے پیچھے ہوتا۔
حکومت کا منی بجٹ میں 178 ارب روپے کے ٹیکس لگانا حیران کن ہے۔ عوام نے گیس، بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کے لیے نہیں، سستا کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا۔ ریلیف کی امید لگانے والوں کو مشکل میں ڈال دیا گیا