کتوال جھیل۔۔۔ گلگت بلتستان کی ہراموش وادی کا وہ گوہرِ نایاب جو الفاظ سے زیادہ محسوس کرنے کی چیز ہے۔
یہ جھیل پہاڑوں کے درمیان ایک خاموش آئینہ ہے
جس میں برف پوش چوٹیوں کے عکس ایسے اترتے ہیں جیسے قدرت خود اپنی تصویر دیکھ رہی ہو۔
ہراموش وادی تک پہنچنے کا سفر آسان نہیں، مگر جو وہاں تک جاتا ہے وہ جان لیتا ہے کہ اصل سکون کہاں چھپا ہے۔ گلگت شہر سے ساسی گاؤں تک جیپ کا سفر، پھر پتھریلے راستے، نالوں کے شور، برف پگھلنے کی خوشبو، اور بلندی کی ٹھنڈی ہوا۔۔۔ آخرکار جب جھیل کا نیلا پانی سامنے آتا ہے تو ہر تھکن ختم ہو جاتی ہے۔
کتوال جھیل تقریباً 10 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ چاروں طرف فلک بوس پہاڑ جن میں ہراموش پیک اور لیلیٰ پیک کے دیوہیکل سائے جھیل کے پانی پر جھلملاتے ہیں۔ دن کے وقت نیلا آسمان جھیل کے رنگ میں گھل جاتا ہے اور شام کے وقت جب سورج پہاڑوں کے پیچھے ڈوبتا ہے تو پانی سنہری سا ہو جاتا ہے، جیسے وقت تھم گیا ہو۔
یہ جگہ نہ ہوٹلوں کی روشنی مانگتی ہے نہ شور شرابے کی۔ یہاں صرف ہوا کا سرگم ہے، پرندوں کی آوازیں، اور انسان کے اندر کی وہ خاموشی جو شہروں میں کھو جاتی ہے۔
اگر آپ واقعی فطرت سے ملنا چاہتے ہیں تو کتوال جھیل ایک ملاقات ہے ایک ایسی ملاقات جس کے بعد انسان بدل سا جاتا ہے۔ یہاں پہنچ کر احساس ہوتا ہے کہ سکون خریدنے کی چیز نہیں
Kutwal Lake aka Haramosh Kutwal Lake
A high altitude alpine lake in Haramosh Valley, Gilgit Baltistan, Pakistan.
Situated at an elevation of 3,310 meters, this lake is famous for its blue waters, trout fishing, and striking views of Haramosh, Laila, and Dobani peaks.
Video: @BakhatNasr