کوہ نور😍
کے نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو توہین وفا ہے کہ تجھے بھول کے ہم
اپنے زخموں پہ کسی اور سے مرہم چاہیں
عشق کی آگ میں کندن نہ سہی راکھ سہی
ہم کسی طور نہ اس آنچ کو مدھم چاہیں.
#کوہ_نور😍
۞ وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ
اور ایوب کو (یاد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ مجھے ایذا ہو رہی ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے
سُورَةُ ال��َنبِيَاءِ - 83
#اردو_زبان
#خاتم_الرسلﷺ
صوفیاء کے نزدیک وصال کا مقام وہ ہے جہاں عاشق اور معشوق کے درمیان کا پر��ہ اٹھ جاتا ہے۔
اس لمحے انسان خود کو نہیں بلکہ ہر ذرے میں اسی ایک نور کو دیکھتا ہے۔ یہ موت نہیں، بلکہ اصل زندگی کا آغاز ہے—ایک ایسی حیات جس میں خوف اور غم کا گزر نہیں اب اصل منزل کا سفر شروع ہو کا
#اردو_زبان
جاناں!!
#اردو_زبان
میں اگر نہ کل رہوں تَو
میری چاہتیں تَو ہوں گی
تیرے ساتھ جو بِتائیں وہ
حسیں ساعتیں تَو ہوں گی
تیری خلوتوں میں جاناں
میری ۔۔۔۔ آہٹیں تَو ہونگی
میں نہیں رہوں گی پھر بھی میری
خواہشیں تَو ہونگی۔
رُوحِ مَنّ 🥀📝
شبِ ہجراں میں اس کی یاد کا منظر نہیں جاتا
میرے دل سے اسکے خوابوں کا پیکر نہیں جاتا
اسکے لب کی حرارت میں عجب تاثیرپنہاں ہے
میرے احساس سے وہ خمارِ محبت نہیں جاتا
نورؔ ! یہ رازِ عشق ہے، ہر کسی پہ نہیں کھلتا
دل جسے چاہ لے، اس سے گریزاں نہیں ہوتا
#کلام_نور#اردو_زبان
اظہار کے سو رنگ ہیں اک رنگ ہے ان میں
خاموش نگاہوں سے۔۔۔۔۔ خطابت کا طریقہ
تم اہل نظر ہو تو تمھیں ۔۔۔۔کیوں نہیں آتا
نظروں کی گزارش کو سمجھنے کا سلیقہ
#اردو_زبان
اسکے ہمراہ #کہکشاں پہ چلتے ہوئے یوں لگے
زمیں سے دور محبت کا اک مکاں ہو جائے۔۔۔۔
اسکے پہلو میں، #چاند مدھم روشنی برسائے
اپنے ہونے کا مفہومِ جیسے جاوداں ہو جائے۔۔۔
نور، رات کی پلکوں پہ خواب رکھتی رہی
جیسے ہر خواب عشق کا اک جہاں ہو جائے۔۔۔!!!
#کلام_نور#اردو_زبان
شبِ ہجر کی ظلمت میں اسکی کرنیں اتر آئیں
میرے ویران باطن میں نیا اک بام و در ٹھہرا
اسکی آنکھوں میں دیکھاہے ازل کےنور کا عالم
کہ جہاں ہر لمحۂ دیدار بھی اک عہدِ وفا ٹھہرا
نورؔ، نے عشق کو جو روح کی تفسیر میں لکھا
وہی ایک نام جو ازل تھا، ابد تک معتبر ٹھہرا
#کلام_نور#اردو_زبان