"امیر کے قدموں تلے دنیا کی آسائشیں ہوتی ہیں،
اور غریب کے کندھوں پر زندگی کی مجبوریاں…
دونوں چلتے ایک ہی راستے پر ہیں،
فرق صرف اتنا ہے کہ ایک منزل کے لیے چلتا ہے،
اور دوسرا دو وقت کی روٹی کے لیے۔
زندگی سب کو برابر نہیں ملتی،
مگر انسانیت سے پیش آنا ہر کسی کے اختیار میں ہے۔
#اردو_زبان
آج کا دل دہلا دینے والا سانحہ اس نظام کی ناکامی اور بے حسی کا نتیجہ ہے۔ حکمرانوں نے عوامی ہسپتالوں کو عام آدمی کے لیے بے وقعت سمجھ لیا ہے، کیونکہ انہیں یقین ہے کہ اشرافیہ کے بچے تو بیرونِ ملک ہی پیدا ہوں گے۔ یہ طبقاتی نظام اور عوام سے لاتعلقی کی بدترین مثال ہے۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
#اردو_زبان
#Pimsfire
#پاکستان_کی_کہانی
شکست کے جبڑوں سے فتح چھیننے کا ہنر ہر کسی کے بس کی بات نہیں،
یہ عمران احمد خان نیازی ہے، جو ہار کو بھی جیت میں بدلنا جانتا ہے۔
#اردو_زبان#گلی_کوچوں_سے_انقلاب_آئیگا
25 کروڑ عوام کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کی بحالی، عمران خان کی آزادی اور ملک کو فاشزم سے نکالنے کے لیے اپنا تاریخی کردار ادا کریں۔
#TorturingImranKhanIsACrime
السلام وعلیکم ورحمة الله وبركاته
صباح الخیر والنور 💕
🌿 بدگمانی سے بچیں، دل کو سکون دیں
انسان اکثر کسی کی ایک بات، ایک رویے یا ایک خاموشی کو دیکھ کر فوراً اپنی سوچ کے مطابق نتیجہ اخذ کر لیتا ہے، حالانکہ حقیقت ہمیشہ ہماری نظر کے مطابق نہیں ہوتی۔ بدگمانی دل میں فاصلے، نفرت اور بے سکونی پیدا کرتی ہے، جبکہ حسنِ ظن رشتوں میں محبت، اعتماد اور سکون پیدا کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں خبردار فرماتے ہیں:
🍃 "اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو، بے شک بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔
" (سورۃ الحجرات: 12)
اس لیے جب کسی کے بارے میں برا خیال آئے تو فوراً فیصلہ کرنے کے بجائے اپنے دل کو روکیں، اچھا گمان رکھیں اور اس شخص کے لیے دعا کریں۔ یاد رکھیں، ہم صرف لوگوں کے ظاہر کو دیکھتے ہیں، ان کے دلوں کا حال اور ان کی نیتوں کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے۔ اپنے دل کو بدگمانی سے پاک رکھیں، کیونکہ پاکیزہ دل ہی سکون، محبت اور اللہ کی قربت کا راستہ پاتا ہے۔
🌿یا اللہ! ہمارے دلوں کو بدگمانی، نفرت اور منفی سوچ سے پاک فرما، ہمیں دوسروں کے بارے میں حسنِ ظن رکھنے والا بنا اور ہمارے دلوں میں محبت و سکون عطا فرما۔
آمین۔🤲
#quran_alkarim #صباح_الخير_والسعادة
#اردو_زبان #TorturingImranKhanIsACrime
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ
صباح الخیر والنور 💕
🌹 12 ربیع الاول — محبتِ مصطفیٰ ﷺ 🌹
12 ربیع الاول اُس عظیم ہستی ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی یاد کا دن ہے جن کی تشریف آوری سے انسانیت کو رحمت، ہدایت اور روشنی نصیب ہوئی۔ مدینہ صرف ایک شہر نہیں، یہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی وہ بستی ہے جس کا ذکر آتے ہی دل میں درود اترتا ہے اور گنبدِ خضرا کا تصور آنکھوں کو نم کر دیتا ہے۔
یا اللہ! ہمارے دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور فرما، ہماری زبانوں کو کثرتِ درود کی توفیق عطا فرما اور ہمیں سیرتِ مصطفیٰ ﷺ پر چلنے والا بنا۔ ہمارے دل میں مدینے کی ایسی تڑپ پیدا فرما کہ ہر دعا میں حاضریِ مدینہ کی آرزو شامل ہو، اور ہمیں بار بار روضۂ رسول ﷺ کی باادب حاضری نصیب فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ ﷺ
🤲 یا اللہ! ہمیں مدینہ بلا لے، بار بار بلا لے، اور اپنے محبوب ﷺ کی محبت میں ڈوبا ہوا دل لے کر بلا۔ آمین یا رب العالمین۔
#ربيع_الأول #صباح_الخير_والسعادة
#اردو_زبان #quran_alkarim
اپنے مرکز سے اگر دور نکل جاؤ گے
خواب ہو جاؤ گے افسانوں میں ڈھل جاؤ گے
اب تو چہروں کے خد و خال بھی پہلے سے نہیں
کس کو معلوم تھا تم اتنے بدل جاؤ گے
اپنے پرچم کا کہیں رنگ بھلا مت دینا
سرخ شعلوں سے جو کھیلو گے تو جل جاؤ گے
دے رہے ہیں تمہیں تو لوگ رفاقت کا فریب
ان کی تاریخ پڑھو گے تو دہل جاؤ گے
اپنی مٹی ہی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھو
سنگ مرمر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے
خواب گاہوں سے نکلتے ہوئے ڈرتے کیوں ہو
دھوپ اتنی تو نہیں ہے کہ پگھل جاؤ گے
تیز قدموں سے چلو اور تصادم سے بچو
بھیڑ میں سست چلو گے تو کچل جاؤ گے
ہم سفر ڈھونڈو نہ رہبر کا سہارا چاہو
ٹھوکریں کھاؤ گے تو خود ہی سنبھل جاؤ گے
تم ہو اک زندۂ جاوید روایت کے چراغ
تم کوئی شام کا سورج ہو کہ ڈھل جاؤ گے
صبح صادق مجھے مطلوب ہے کس سے مانگوں
تم تو بھولے ہو چراغوں سے بہل جاؤ گے
#اردو_زبان