پیارے بچو! (قسط نمبر ۱)
یاد رکھو،
یہ زندگی کسی کے لیے آسان نہیں ہے۔ آسانی جدت کی موت ہے۔ کبھی بھی آسانی مت ڈھونڈھو۔ اپنے جسم کو سختی کا عادی بناو، اپنے آپ کو چیلنج کرو۔ ہم ایسی مخلوق ہیں جسے جن حالات میں چھوڑ دو وہاں جینا سیکھ لیتے ہیں۔
پہاڑوں کے لوگ کئی کئی کلومیٹر ہایکنگ کر لیتے ہیں، جبکہ میدانی علاقوں کے لوگ وہاں جا کر آکسیجن کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح پہاڑی لوگ گرم علاقوں میں جائیں تو نہیں رہ پاتے جبکہ وہاں کروڑوں لوگ صدیوں سے آباد ہیں۔ اسکا مطلب ہے کہ ہم اپنے جسم کو جس ماحول کا عادی بنائیں گے وہ اسی کا عادی بن جائیگا۔
اسے جدوجہد کا عادی بناو، اسے کمفرٹ زون میں مت رکھو، یہ عادی ہو جائیگا۔ اس سے نکل نہیں پائیگا۔
اپنے رب پر شدید ترین توکل رکھو، بھرپور والا توکل۔ اسکی رحمت مانگو، دعا سے بہتر کامیابی کا کوئی ہتھیار نہیں۔
اللہ کے سوا کسی سے لالچ مت رکھو۔ کسی سے دوستی صرف لالچ کی بنیاد پر مت کرو، کسی کی عزت لالچ کی بنیاد پر مت کرو۔ غیرت اور integrity پر کبھی کمپرومائز مت کرو۔ تم اشرف الخلوقات ہو، تم کوئی کمتر چیز نہیں ہو۔ جب تم کسی سے لالچ رکھتے ہو تو تمہارا جسم اپنا سو فیصد نہیں دے پاتا، تم اسے بیمار و لاچار کر دیتے ہو۔ تمہیں لالچ والی امید تباہ کر دیتی ہے۔ تمہارا ضمیر ملامت کرتا ہے اور تمہاری پرفارمنس ڈی گریڈ ہوتی ہے۔
جسے اللہ نے عطا کیا ہو، اس سے بلاوجہ کا بیر مت رکھو۔ اللہ کی رضا میں راضی رہو۔
ہر کسی کی عزت کرو۔ ہم میں سے کوئی برابر نہیں ہے، کسی کا رتبہ عمر میں بڑا ہونے کی وجہ سے بڑا ہے تو کسی کا رتبہ علم زیادہ ہونے کی وجہ سے زیادہ ہے۔ کج روی تب آئی گی جب تم ہر کسی کو اپنے جیسا سمجھنے لگ جاو گے۔
جو تم سے عمر میں بڑا ہے، عہدے میں بڑا ہے، اسے لیویریج دو، ریسپیکٹ اسکا حق ہے، اپنا حق ادا کرو گے تو رب لوگوں کے دلوں میں ڈال دے گا کے تمہارا حق بھی وہ ادا کریں اور تمہاری عزت کریں۔
کسی کا ڈر اور خوف دل میں جاگزیں مت کرو۔ کسی کی عزت اس کے شر کی وجہ سے مت کرو، اللہ تعالیٰ کا خوف ہی بہترین خوف ہے جس سے ڈرا جائے۔
تمہارے ارد گرد انسان ہیں، کمزور ہیں نعیف ہیں، یہ بھی تمہاری طرح ہی گناہ کرتے ہیں، تمہاری طرح ہی برے ہیں۔ انہیں فرشتہ مت سمجھو یا فرشتوں والے وصف مت ڈھونڈو، ان کے عیبوں سے در گذر کرو، ان میں کوئی کمی کوتاہی مل جائے تو بھول جاو، یہ سمجھ لو کہ وہ بھی ہمارے جیسا انسان ہی ہے۔ انسان جب تک حیات ہے، گناہ کرے گا، برائی ہو جائے گی۔ خطائیں ہونگی۔ جہاں تک ممکن ہو در گذر کرو۔
محنت اور مسلسل محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، دنیا میں کامیابی کے بہت سے شارٹ کٹس ہیں لیکن ان شارٹ کٹس تک پہنچنا بھی ایک لمبا سفر ہے۔ سفر سے مت کتراو۔
قدرت کو کام کرنے دو، چیزوں کو وقت دو، وقت کو بھی وقت دو بدل جائیگا۔ panic مت کرو۔ جلد نتائج کی امید ضرور رکھو لیکن ساتھ ہی دل کو مضبوط رکھو کہ نتائج جب بھ�� آئیں، محنت نہیں چھوڑوں گا۔
اچھے دوست اللہ کی نعمت ہوتے ہیں، انہیں تھوڑے سے فائدے کے لیے قربان مت کرو، انہیں دو ٹکے کے فائدے لیے دغا مت دو۔ اس سے اپنا ہی نقصان کرو گے۔
لوگوں پر اعتماد کرنا سیکھو، بلکہ لوگوں پر اعتماد کرو، کسی کے برائی تمہیں اچھا ہونے سے نہ روک دے۔ اپنے آپ کو کچھ برے تجربات کی بنیاد پر مت بدلو، کسی اور راستے سے تمہارا گھر پورا ہو جائیگا۔ جس معاشرے سے اعتماد اٹھ جائے وہ معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں۔
قابل اعتماد و قابل بھروسہ بنو۔ قابل اعتماد انسان بہت قیمتی ہوتا ہے۔ لہذا قیمتی بننا ہے تو قابل اعتماد بن جاو۔
- ایم تنویر نانڈلہ
@nandla اِس ملک میں انصاف ختم ہو چُکا ہے ویسے ہی اور اب یہ دیھکنا پڑ رہا ہے کہ ایک پرائڈ اف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ انسان کے ساتھ یہ ہو رہا ہے جِس نے اس ملک کا نام سرحد پار روشن کیا۔۔ تمام اداروں سے اپیل ہے کہ خدارا اِنصاف دلو��ئیں
#IGPunjabpolice #DGISPR #Multan #JusticeForTanveerNandla