پشاور کے ایک دینی مدرسے کی مسجد میں مشکوک شخص نے بیگ میں بم رکھا اور چلا گیا تھوڑی دیر بعد بم دھماکہ ہو گیا کئی شہید اور زخمی ہو گئے خفیہ اداروں سے گذارش ہے کہ صرف تھریٹ الرٹ جاری کر دینا کافی نہیں ہوتا وہ سیاستدانوں اور صحافیوں کی بجائے بم دھماکے کرنے والوں کا پیچھا کریں
کراچی میں اپوزیشن کا جلسہ گوجرانوالہ کے جلسے سے کئی گنا بڑا ہے کراچی میں حکومت کے مخالفین کا اتنی بڑی تعداد میں اکٹھا ہونا تحریک انصاف کے لئے لمحہ فکریہ ہے جلسے سے خطاب کرنے والے کئی پختون اور بلوچ رہنماؤں کی تقریروں کو میڈیا سنسر کر رہا ہے جس کی سوشل میڈیا پر مذمت ہو رہی ہے