ٹیلی کام بل کی میری نظر میں سب سے خطرناک شق یہ کہ اگر موبائل کمپنی کسی جائیداد کے مالک کو خط لکھتی ہے اور وہ دو دفعہ جواب نہی دیتا تو اسے رضامندی سمجھا جائے گا اور وہ معاہدہ کہلائے گا اس کے بعد وہ شق پڑھیں جس بارے خود بتا رہے پانچ کروڑ کا جرمانہ تو معاہدے والوں پر ہے
جس ملک میں آدھی سے زیادہ آبادی پڑھ لکھ نہی سکتی وہاں کوئی ای میل یا لیٹر اگنور ہونے سے اسے رضامندی یا معاہدہ کیسے تصور کر لیا جائے ؟
یہ آپ سب کی جائیدادوں پر ایک تلوار لٹکانے جیسا کام ہے راتب خوروں کو چھوڑیں خود بل پڑھیں
کہہ رہے حکومت کی گنجائش نہی کہ فوری رلیف دے اس لیے عالمی منڈی سے چالیس روپے مہنگا پیٹرول خریدو جبکہ یہی حکومت الیٹ کو ہر سال آٹھ ارب ڈالر کی سبسڈی اور ٹیکس رلیف دیتی ہے
وہی خسارہ پھر مہنگی بجلی اور پیٹرول بیچ کر عوام کی جیب سے خریدتے ہیں
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ریاست کے ایما پر بیگناہ قید سلمان رضا اور جنید سے متعلق نہایت تشویشناک اور ہولناک معلومات سامنے آئی ہیں، اطلاعات کے مطابق سلمان رضا کی کمر سے ایک زخم یا رسولی نکالنے کے لیے ان پر بے ہوشی کے بغیر سرجری کی گئی، حراست کے دوران سلمان کے بعض دانت شدید نقصان کا شکار ہوئے اور بعد ازاں نکال دیے گئے، دورانِ حراست انہیں برقی جھٹکے دیے گئے اور ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ سے ان واقعات کا ذکر نہ کریں۔
سلمان اور جنید پاکستان میں ریاستی جبر سے بچنے کے لیے بیرونِ ملک گئے تھے، عاصم منیر رجیم کے کہنے پر متحدہ عرب امارات میں تقریباً آٹھ ماہ تک ایک نامعلوم مقام پر رکھے جانے کے بعد انہیں جیل منتقل کیا گیا۔ ان کی رہائی کے لیے متعدد اپیلیں کی جا چکی ہیں، جبکہ ان کے اہلِ خانہ شدید ذہنی اذیت اور سنگین صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
#JusticeForJunaidAndSalman
#FascismUnderAsimLaw
#PakistanUnderMartialLaw
افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ عمران خان نے عام پاکستانیوں کو علاج کیلئے 10 لاکھ دیے لیکن بد قسمتی سے آج جیل میں اس کی آنکھ کا مسئلہ ہے ، بیماری کی حالت میں ہیں ہم اتنے ظالم ہیں کہ اس کو علاج کیلئے نہیں لے کر جاسکتے ۔شاہد خٹک
17.5 ہزار ارب کا بجٹ پیش کیا گیا جس میں سود کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار ارب روپے رکھے گئے یعنی آدھا بجٹ سود کی ادائیگی میں جائے گا 74 سالوں 44 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا تھا جبکہ پچھلے 4 سالوں میں یہ قرضہ 96 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہوا ہے یہ ملک کو تبائی اور بربادی کی طرف لے کر چلے گئے ہیں ! علامہ راجہ ناصر عباس ۔۔
اسحاق ڈار کو کینیڈا کے ایک صوبے کے وزیر خزانہ نے شرمندہ کر دیا اسحاق ڈار شوخیاں مار رہے تھے کہ میرا فلاں فلاں فلاں ملک میں فلاں فلاں کاروبار ہے تو اس صوبے کے وزیر خزانہ نے کہا کہ آپ کا سارا خزانہ اس ملک سے باہر پڑا ہے جس ملک کے آپ وزیر ہیں اور دنیا کو کہتے ہیں کہ انویسٹمنٹ پاکستان لائیں ۔
عمران ریاض خان
جب دشمن کی بمباری سے بچنے کے لئے گھر چھوڑ کر محفوظ مقام کی طرف بھاگتے لبنانیوں کو دیکھا تومضبوط دفاع کی اہمیت کا احساس ہوا لبنان میں ہر طرف اسرائیلی ڈرون پرواز کرتے نظر آتے ہیں انہیں روکنے کے لئے لبنان کے پاس کوئی ائر ڈیفنس سسٹم نہیں ہمیں پاکستان کے ائر ڈیفنس پر فخر کرنا چاہیئے
شزہ فاطمہ خواجہ سے کسی نے یہ پوچھا کہ جو 40 ارب روپے کی فائر وال لی تھی وہ کہاں گئی اور اب کس کام کی ہے؟ کیا محترمہ کی قابلیت صرف یہ ہے کہ وہ خواجہ آصف کی رشتہ دار ہیں؟ نہ کبھی ووٹ لیئے اور نہ عوام سے براہ راست کوئی تعلق ہے اور حیران ہوں خواجہ آصف کا بھی اس بل پر ضمیر نہیں جاگا جو پچھلحے دنوں بار بار جاگ رہا تھا؟
موصوفہ کے دور میں پہلے فائروال پر قوم کے تقریباً ۳۰ ارب ضائع کروائے، پھر انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال بتایا اور اب ٹیلی کمیونیکیشن بِل سامنے لے آئیں!!
ہر ادارے میں دانستہ طور پر نااہل سربراہ بٹھایا گیا ہے اور یہ سلسلہ نگراں دور سے شروع کیا گیا!!
موصوفہ کی صرف ایک اہلیت ہے کہ یہ ایک سینیئر وزیر کی رشتہ دار ہیں!!
فارم 47 والے جعلی وزیرِاعظم اور جعلی نائب وزیرِاعظم کی اوقات یہ ہے کہ ایران کے معاملے پر انہیں اشاروں میں بتا دیا گیا کہ یہ معاملہ اسٹیبلشمنٹ خود ہینڈل کرے گی، آپ اس سے دور رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے بعد ہر جگہ صرف محسن نقوی ہی متحرک نظر آئے، جبکہ شہباز شریف اس سارے معاملے میں بہت پیچھےکہیں دکھائی دیے۔
ن لیگ کی ایک خاتون وزیر پر لندن میں فلیٹس خریدنے کی خبریں آ رہی ہیں اور ایک خاتون وزیر کے بارے میں نجم سیٹھی کہہ رہے ہیں کہ ان کی وزارت کو پیسہ کھلایا گیا ہے اور وہ پیسہ کھلانے والوں کے لیے قانون سازی کروا رہی ہیں ،
اس سے پہلے فیصل ووڈا ایک حکومتی سیاستدان کے بیٹے کے متعلق کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک ملک میں نہیں جا سکتا
اچانک حکومتی شخصیات کے اسکینڈلز کیوں نکلنا شروع ہو گئے ہیں ؟؟؟
شہزاد اکبر نے پورا کھیل بتادیا!!
نون لیگ کے کرپشن کیسز صحافیوں کو دینے کا مطلب ہے, یا تو نون لیگ عاصم منیر سے زیادہ لوٹ رہےہیں, یا جان چھڑانے کا وقت آچکا ہے, یا لوگو کی گالیو کا رخ نون لیگ کی طرف کرنا ہے!!
یاد رہے, پانامہ کیسز بھی عاصم منیر لائے تھے!!
عمران خان کے دور میں پٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا تو مائیک لے کر بازاروں میں نکل جاتے تھے، آج یہ 384 روپے تک پہنچ چکا ہے تو سب خاموش ہیں۔ میڈیا میں اتنی خاموشی کیوں؟
"پاکستان کے عوام کی یہ جان کر جان ہی نکل گئی کہ قومی اسمبلی سے ایک قانون پاس ہو کر سینیٹ میں پہنچ گیا ہے، جس کے تحت ٹیلی کام کمپنیاں کسی کی بھی جائیداد پر اپنا ٹاور کھڑا کر سکتی ہیں۔ جائیداد دینے سے انکار پر وہ کمپنی آپ پر پانچ کروڑ جرمانہ کرا سکتی ہے۔ جب آپ یہ تفصیل پڑھ لیں گے تو آپ کو لگے گا کہ شاید ایسٹ انڈیا کمپنی کا دور لوٹ آیا ہے، جب لارڈ کلائیو کی قیادت میں ہندوستان پر قبضہ کیا گیا اور یہ کام بنگال سے شروع ہوا اور پورے ہندوستان تک پھیلتا چلا گیا اور ایک دن وہ تاجر کمپنی پورے ہندوستان کی مالک بن بیٹھی۔"۔رؤف کلاسرا
سورس جاننے کیلئے QR Code سکین کریں
فون کمپنیوں والے بل پر ایک مین اعتراض یہ جسے شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں شزا فاطمہ صاحبہ نے تسلیم کیا وہ یہ کہ اگر آپ کے گھر ٹاور لگنا کمپنی نے آپ کو لکھا آپ نے انکار کر دیا تو انکار کا حق تسلیم نہی کیا گیا بلکے معاملہ پھر منسٹری یا قانونی فورم پر جائے گا ایک عام شہری کو بیٹھے بٹھائے قانونی جنگ میں پھنسا دیں گے وہ کورٹ کچہری منسٹری کے دھکے کھائے گا
انکار کا مطلب انکار کیوں نہی لیا جا رہا ہے یہ بنیادی آئینی حق کی خلاف ورزی ہے
"متنازعہ ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کرنےوالی وزیر صاحبہ سے فوری استعفی لیا جائے
اور اس بل کے پیچھےچھپےمحرکات جاننےکیلئے ہائی لیول انکوائری کمیشن تشکیل دیں
گھروں کی چادر، چار دیواری پامال کر کےوزیر صاحبہ ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتی ہیں ؟"
سینیٹر آصف کرمانی