شہد کی مکھی
دوسری عام مکھیوں کو یہ وضاحتیں دینے میں
اپنا وقت ضائع نہیں کرتی
کہ شہد، گندگی سے بہتر ہے…!!
وہ جانتی ہے
کہ جسے مٹھاس کی پہچان ہو
اسے دلیل کی ضرورت نہیں ہوتی،
اور جس کی عادت گندگی ہو
وہ لاکھ سمجھانے پر بھی
پھولوں کا راستہ نہیں چنتا۔
اسی لیے
خاموشی سے پھولوں پر اڑتی ہے،
اپنا کام کرتی ہے،
اور دنیا کو مٹھاس دے جاتی ہے۔
سبق یہی ہے:
ہر ایک کو سمجھانا ضروری نہیں،
بس اپنا معیار، اپنا مقصد
اور اپنی خوشبو برقرار رکھیں۔
میرا ٹکٹ اسحاق ڈار نے 75 کروڑ میں فروخت کیا اور یہ پیسے اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے لندن میں پونڈز کی شکل میں لئے۔ مسعود خالد نے دو اعلی فوجی افسران پر بھی الزام لگایا کہ وہ بھی اس سودے میں شامل تھے 80 سالہ مسعود خالد نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی
میں نےہمیشہ کوشش کی ہے کہ اچھی اور معیاری پوسٹس شئیر کروں۔
پہلے بہت سی پوسٹس کی بھی ہوں گی لیکن بہت کم کسی پوسٹ کو لازماً سننے کی تاکید کی،
البتہ آج یہ درخواست ضرور کروں گا کہ تھوڑا سا وقت نکال کر ہر پاکستانی، خصوصاََ نوجوان نسل جنہوں نے پہلے یہ نہ سنا ہو، وہ اسے ضرور سنیں 👇
چین نے ایسے تمام سرکاری ملازمین جن کے بچے اور فیملی مغرب میں رہتے ہیں کو ملازمت سے برطرف کر دیا، کیونکہ بقول صدر چین، یہ لوگ ملک کے وفادار نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ کبھی بھی مغرب کے خلاف فیصلے نہیں کر سکتے۔
ہر کسی کے پاس اپنی دلیل تھی، اپنا دکھ تھااور اپنی سچائی تھی۔
اسی لیے سب اپنی جگہ ٹھیک لگتے تھے، مگر جو کمی رہی وہ یہ ہے کہ کسی نے ہمارے جوتوں میں چل کے نہیں دیکھا، کسی نے ہمارے دل کی زمین پر قدم نہیں رکھا۔ دوسروں کی نگاہ میں فیصلے آسان لگتے ہیں، لیکن اندر کی اگ صرف وہی جانتا ہے جس کے دامن کو شعلے چھو گئے ہوں۔
*کچھ لوگ بچھڑ کر بھی دل سے جدا نہیں ہوتے ، وہ ہماری سانسوں میں ہماری دھڑکنوں میں ہماری دعاؤں میں گھل جاتے ہیں۔ ان کی یاد ایک خوشبو کی طرح ہوتی ہے ، جو کبھی مدھم نہیں پڑتی۔ وقت گزر جاتا ہے ، لوگ بدل جاتے ہیں، مگر ان کا احساس ویسا ہی رہتا ہے . نرم گہرا اور ہمیشہ ساتھ۔ کبھی کسی خاموش لمحے میں ان کا خیال آ جائے تو دل جیسے ایک پل کو پھر سے اُن کی قربت محسوس کر لیتا ہے ، اور تب سمجھ آتا ہے کہ کچھ رشتے ختم نہیں ہوتے ، بس شکل بدل کر دل کے اندر بسیرا کر لیتے ہیں...!!!*
جھوٹ چہرے پہ سجانا نہیں آیا مجھکو
زندگی تجھ کو بِتانا نہیں آیا مجھکو
رہ کے دنیا میں بھی سیکھی نہیں دنیا داری
کر کے ”احسان“ جتانا نہیں آیا مجھکو
دنیا تھیٹر ہے تو ناکام اداکار ہوں میں
کوئی کردار نبھانا نہیں آیا مجھکو
کچھ تو یہ دل بھی ہے تنہائی پسند اور اس پر،
عمر بھر دوست بنانا نہیں آیا مجھکو
تُو سمجھتا ہے کہ میں ترکِ تعلق پہ ہوں خوش
روٹھنے والے! منانا نہیں آیا مجھکو
زندگی میں لوگ ہمیشہ
کچھ نہ کچھ کہتے رہیں گے ..
کچھ لوگ آپ کی کہانی جانے بغیر
آپ کا فیصلہ کریں گے ..
کچھ آپ کے عمل کو غلط سمجھیں گے ..
یا آپ کے بارے میں جھوٹی باتیں پھیلائیں گے
لیکن سچ یہ ہے
ان کی رائے آپ کا مسئلہ نہیں ہے .
وہ آپ کی جگہ پر نہیں چلتے .
وہ آپ کا دل نہیں جانتے..
بھولنے والے سے کوئی کہہ دے ذرا
اس طـرح یاد آنـے سـے کیـا فـائدہ
جب میرے دل کی دنیا بساتے نہیں
پھر خیالوں میں آنے سے کیا فائدہ
شمیم دہلوی
----------
میڈم نور جہاں کی خوبصورت آواز میں
زندگی کی سختیاں ہمیں تراش کر ایک نیا روپ دیتی ہیں، اور ان زخموں میں وہ کہانیاں چھپی ہوتی ہیں جو ہماری مضبوطی کی گواہی دیتی ہیں۔
"شکستیں اکثر وہ سبق سکھاتی ہیں جو کامیابی نہیں سکھا سکتی، اور مضبوط دلوں پر لگے داغ ہر جنگ کا ثبوت ہوتے ہیں۔ ہر درد ایک کہانی ہے، اور ہر کہانی ایک طاقت۔
*مختصر رہیں.... مخلص رہیں💐*
یہ دنیا بڑی عجیب جگہ ہے۔ یہاں چہرے بدلتے ہیں، لہجے بدلتے ہیں، وعدے بدلتے ہیں، اور سب سے زیادہ، لوگ بدلتے ہیں۔ یہاں لوگ حقیقت سے زیادہ دکھاوے پر یقین رکھتے ہیں، سچ سے زیادہ جھوٹ پر، محبت سے زیادہ مفاد پر، اور خلوص سے زیادہ دھوکے پر۔۔
میں نے ان آنکھوں سے لوگوں کو سچ بول کر ہارتے دیکھا ہے، اور جھوٹ بول کر عزت پاتے دیکھا ہے۔ میں نے وہ ہاتھ دیکھے ہیں جو دکھاوے کے لیے دعا کرتے ہیں مگر حقیقت میں بددعا دینا جانتے ہیں۔ میں نے وہ چہرے دیکھے ہیں جو محبت کا ماسک پہن کر چلتے ہیں، مگر اندر سے زہر سے بھرے ہوتے ہیں۔۔
یہاں دنیا کی سب سے بڑی کرنسی دکھاوا ہے۔ جو جتنا بڑا دکھاوا کرے، وہ اتنا ہی بڑا مقام پاتا ہے۔ لوگ محبت کا دعویٰ تو کرتے ہیں، مگر صرف اس وقت تک جب تک انہیں فائدہ پہنچ رہا ہو۔ عزت کرنے کا ڈرامہ بھی کرتے ہیں، مگر اندر سے خود کو کسی بادشاہ سے کم نہیں سمجھتے۔ اور سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ یہاں وہی عزت دار کہلاتے ہیں جو سب سے زیادہ جھوٹ بولنے کا ہنر رکھتے ہیں۔
`لیکن میں نے ایک چیز دیکھی ہے، جو لوگ دلوں پر راج کرتے ہیں، وہ ہمیشہ سچے ہوتے ہیں۔ وہ بنا کسی دھوکے کے جیتے ہیں، بنا کسی فریب کے محبت کرتے ہیں، بنا کسی مفاد کے دوسروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ وہ کم ہوتے ہیں، مگر جب ملتے ہیں، تو روح کو سکون دے جاتے ہیں۔ وہ شاید دنیا کی نظر میں ناکام کہلائیں، مگر اصل جیت ان کی ہوتی ہے، کیونکہ وقت سب سے بڑا منصف ہوتا ہے، اور وہ ہمیشہ آخر میں سچ کے حق میں فیصلہ سناتا ہے۔`
یہ دنیا جتنی بھی بدل جائے، ایک حقیقت کبھی نہیں بدلے گی:
"سچائی ہمیشہ دلوں پر راج کرے گی، اور دکھاوا ہمیشہ رسوائی دے گا۔"
جہاں بھی رہیں، مخلص رہیں، کیونکہ خلوص سے بڑی کوئی عبادت نہیں، اور سچ سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں۔
منقول
اگر یہ نگاہیں بس تمہیں ہی دیکھنے کی طلبگار ہوں، تو دل کیا کرے؟
اگر یہ دھڑکن تمہارے نام کی سرگوشی بن جائے، تو دل کیا کرے؟
شبِ ہجر میں تیرے خیال کی شمعیں جلتی رہیں، اگر یہ لمحے تیری ہی خوشبو میں بھیگ جائیں، تو دل کیا کرے؟
اپنوں سے لاکھ ناراضگی کیوں نا ہو مگر کبھی پرائے لوگوں کے سامنے اپنوں کو غلط مت کہنا اپنوں کا رشتہ تو ایسا ہوتا ہے کہ آج ساتھ خوش ہو تو کل ایک دوسرے کے لئے ناراضگی بھی ہوگی لیکن وقت پڑنے پر اپنے ہی ساتھ دینگے اسی لئے اپنوں کو کبھی دھوکہ مت دیں