چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تھر کول بلاک ٹو میں کوئلے کی کان کی توسیع کے تیسرے مرحلے اور تھر کول بلاک ون میں پاکستان کے پہلے کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
@BBhuttoZardari
#TharBadalRahaHaiPakistan
تھر بدلے گا پاکستان کا خواب تعبیر پا رہا ہے۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ تھرپارکر چمک رہا ہے، آج تھر کول بلاک ون میں پاکستان کے پہلے کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ اور بلاک ٹو میں کان کی توسیع کے تیسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ اس توسیع سے بلاک ٹو کی سالانہ پیداواری گنجائش ایک کروڑ 12 لاکھ ٹن ہوجائے گی، جس سے 1980 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی۔
میں نے تھر فاؤنڈیشن اسپتال کا دورہ کیا اور طلبہ، خواتین اور مقامی ملازمین سے بھی ملاقات ہوئی، صحرا کے ان بچوں کی قابلیت اور اعتماد میں پاکستان کا روشن مستقبل نظر آتا ہے۔
تھرپارکر کی ترقی پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی کا ہی ثبوت نہیں بلکہ اس بات کی دلیل ہے کہ اگر نیت سچی ہو تو صحرا کو بھی گل و گلزار کیا جاسکتا ہے۔
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی انڈسٹریل واٹر پارک کے سلسلے میں 35 ایم جی کے منصوبے کی تکمیل جبکہ 65 ایم جی کے صنعتی پانی کو صاف کرنے کے منصوبے کا افتتاح کررہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے پلانٹ کا معائنہ بھی کیا۔
@BBhuttoZardari
سندھ میں عوامی سفری سہولیات کا دائرہ مزید وسیع!
لاڑکانہ، قمبر اور شہدادکوٹ کے درمیان پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز شہریوں کے لیے محفوظ، آرام دہ اور سستے سفر کی سہولت فراہم کررہاہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت سندھ حکومت کی کاوشوں سے عوامی ٹرانسپورٹ کو مزید بہتر اور زیادہ علاقوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔
@BBhuttoZardari
Some respite has come for commuters of University Road as new flyover at Safoora Intersection has been opened for traffic. Hopefully, mixed traffic lane of entire University Road will also be completed in the next few days including the portion from Hasan Square to NIPA
پنجاب میں زرعی آمدن پر 45 فیصد ٹیکس ایسے وقت میں کسانوں پر ایک بڑا بوجھ ہے جب وہ پہلے ہی مہنگائی، بجلی، کھاد، زرعی ادویات اور دیگر بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کا سامنا کر رہے ہیں۔
خضدار کے 12 سالہ بچے کے دل سے گولی نکال کر کراچی کے NICVD نے اسے نئی زندگی دے دی۔ ❤️بچہ صحت یاب ہو کر ڈسچارج
یہ ہے سندھ
دل بھی جیتتا ہے دل بچاتابھی ہے
شکریہ@BBhuttoZardari
شکریہ #PPP
“I welcome the announcement of a Memorandum of Understanding between the United States and Iran, which will hopefully pave the way for a final agreement and lay the foundation for durable and comprehensive peace in the region. Pakistan is proud to have consistently supported dialogue and diplomacy during this difficult period. This development is also an important step towards strengthening multilateralism and the peaceful resolution of disputes through engagement and mutual respect. May these efforts usher in greater peace, stability and prosperity for the region and the world.”
~ President Asif Ali Zardari
___
“میں امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں، جو امید ہے کہ ایک حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرے گا اور خطے میں پائیدار اور جامع امن کی بنیاد رکھے گا۔ پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے اس مشکل دور میں مسلسل مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت کی ہے۔ یہ پیش رفت کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی احترام و مثبت روابط کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔ دعا ہے کہ یہ کوششیں خطے اور دنیا میں مزید امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری
@AAliZardari
Pakistani federation units and parties currently ruling them:
📍Federal:— PMLN
📍Punjab:— PMLN
📍KPK:— PTI
📍Sindh:— PPP
📍Balochistan:— PPP
📍Azad Kashmir:— PPP
📍'Gilgit Baltistan:— PPP
PPP currently rules 4 out of 7 units. It also holds the crucial constitutional positions of the federation including:
◾President or Pakistan
◾Chairman of Senate
◾Governor of KPK
◾Governor of Punjab
In every moment of crisis, the voice the world listens to is @BBhuttoZardari . Regardless of political polarization, the Pakistan Peoples Party has always stood with the country — putting Pakistan first. Dialogue, diplomacy, and maturity remain our strongest tools, and PPP has mastered all three.
@BakhtawarBZ@NadeemAfzalChan
قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے محروم طبقات کو آواز، عوام کو وقار اور پاکستان کو متفقہ آئین، عوامی سوچ اور ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد عطا کی۔
آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ان کے وژن کے مطابق ایک جمہوری، منصفانہ اور عوام دوست پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
A legacy of courage that time cannot fade. Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto defied dictatorship and gave Pakistan the gift of democracy—a light that still shines across the nation.
#SalaamBenazir
Salute to the Daughter of the East, the Martyr of Democracy.
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان وفاقی وزیر علیم خان کی جانب سے سینیٹر پلوشہ خان کے ساتھ تلخ، تحقیر آمیز اور غیر مہذب رویے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ایک منتخب خاتون سینیٹر کے ساتھ اس انداز میں گفتگو نہ صرف جمہوری اقدار کے منافی ہے بلکہ یہ خواتین کے وقار، عزت اور بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
کسی بھی جمہوری نظام میں یہ لازم ہوتا ہے کہ ہر وزیر، ہر کمیٹی ممبر اور بالخصوص کمیٹی کے سربراہ کے پاس عوامی نمائندوں کے سوالات کے مہذب اور باوقار جوابات ہوں۔ سوال پوچھنا سینیٹر پلوشہ خان کا آئینی حق ہے، جبکہ اس کے جواب میں تضحیک آمیز اور غیر شائستہ جملے ادا کرنا کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اس بات پر واضح مؤقف رکھتی ہے کہ علیم خان کا اس انداز میں جواب دینا بنیادی طور پر خاتون کے ساتھ بدسلوکی، زبانی تشدد اور صنفی امتیاز کے زمرے میں آتا ہے، جس کی نہ اخلاقی اور نہ ہی قانونی اجازت دی جا سکتی ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
اس واقعے کا فوری اور شفاف نوٹس لیا جائے
وفاقی وزیر سے وضاحت اور سرکاری معذرت طلب کی جائے
پارلیمنٹ میں خواتین نمائندگان کے احترام اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عمل کرایا جائے
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان واضح کرتی ہے کہ خواتین کی تذلیل، چاہے وہ کسی بھی فورم یا ایوان میں ہو، ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم خواتین کے وقار، برابری اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان
#HumanRightsCouncilOfPakistan
#CondemnAalimKhan
#RespectWomen
#RespectFemaleSenators
#WomenRights
#GenderEquality
#StopVerbalAbuse
#ParliamentaryEthics
#DemocraticValues
#DignityOfWomen
#NoToHarassment
#JusticeForWomen
#PloshaKhan