پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر اربوں روپے کمانے والی کمپنیوں کو قیمتوں میں کمی پرمروڑ پڑنا شروع ہوگئے تیل کمپنیوں کی تنظیم "اوسی اے سی" کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کمپنیوں سے مشاورت سے کیا جائے عوام کو ریلیف کا بوجھ تیل کمپنیوں پر ڈالنا ناقابل برداشت ہے
نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں پاکستان کی سفارتی کامیابی اورمعرکہ حق پر گلگت بلتستان کے طلبہ کی جانب سے تقریب منعقد کرنے اور روایتی ڈانس کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تادیبی کارواِئی کا سامنا ۔تقریب کے منتظم کو یونیورسٹی امتحانات میں بیھٹنے سے روک دیا گیا ۔
غریب کے فیول پٹرول پر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کی گئی اور ڈیزل پر لیوی 53 روپے 26 پیسے بڑھا دی گئی جبکہ امیر کے فیول ایچ او بی سی پر لیوی 214 روپے 11 پیسے کم کرکے 91 روپے 25 پیسے فی لٹر کردی گئی ہے
یہ آ ئیسکو کا علاقہ ہے جہاں ایک درخت کھمبے کے درمیان نکل آیا ہے، آئیسکو کے نوٹس میں یہ بات ایک مہینے پہلے اور پھر کئ مرتبہ لائی گئی مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اب خدانخواستہ کسی کہ جان چلی چائے تو یہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہوگا
@MoWP15@zafaryabkhan@dcislamabad@Iescoofficalpk
جیری فیڈکس اسلام آباد آفس میں بد انتظامی اور ایجنٹوں کی بھرمار۔ فوٹو کاپی کے لئے اوور چارجنگ۔ اے ٹی ایم مشین بھی بند کر رکھی ہے۔ پارکنگ فیس ایک سو روپے عائد کر رکھی ہے۔ پاسپورٹ ڈیلیوری کے لئے ٹی سی ایس کے نام پر فیس کیش کی صورت میں وصول کرتے ہیں۔ واپس مانگنے پر کہتے ہیں کہ ای میل ایڈریس ہم آپ کو دیتے ہیں ای میل کریں پھر پراسس ہوگا۔ پھر آپ کو آنا ہوگا پیسے لینے کے لئے۔
پیسے اسی وقت واپسی کی ڈیمانڈ کرو تو کہتے ہیں جاؤ جو کرنا ہے کر لو نہیں دیتے
اس پر فوری ایکشن ہونا چائیے۔ لوگ وہاں پر بہت ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔
ہالینڈ میں ایک خاتون پائلٹ کے طیارے کا کاک پٹ دورانِ پرواز اچانک کھل گیا، لیکن حیران کن طور پر وہ پھر بھی طیارے کو بحفاظت زمین پر اتارنے میں کامیاب ہو گئی۔ ذرا تصور کریں کہ اتنی زیادہ رفتار پر تیز ہوا براہِ راست آنکھوں میں ٹکرا رہی ہو۔ اس واقعے کے بعد ان کی بینائی اس قدر متاثر ہوئی کہ انہیں دوبارہ مکمل طور پر دیکھنے کے قابل ہونے میں تقریباً 29 گھنٹے لگ گئے۔
حکومت کا آن لائن کمائی کرنے والے افراد کو باقاعدہ ٹیکس نظام میں شامل کرنے اورسوشل میڈیا انفلوئنسرز پر ٹیکس کا شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا آمدنی پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویزہے۔
آئندہ مالی سال میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے ذریعے2 ارب 24 کروڑ 80 لاکھ روپے، نیچرل گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کے ذریعے 70 ارب 81 کروڑ 40 لاکھ اور ایل پی جی پر لیوی کی مد میں 3 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ روپے وصول کرے گی
اس گرم ترین موسم میں آئیسکو کے سی ای او کنسٹرکشن شٹ ڈاون کے نام پر ہر دوسرے دن 4 ،4 گھنٹوں کی بجلی بندش کے احکامات پر عملدرآمد کروا رہے ہیں، جو کام سردیوں میں ہونے چاہیے وہ اس گرم موسم میں کروا رہے ہیں لیکن اسلام آباد اور راولپنڈی کے ان مخصوص فیڈرز کے صارفین بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،وزیر توانائی اویس لغاری صاحب سے معاملے کا نوٹس لینے اور اس شدید گرمی میں عوام کو ریلیف دینے کی درخواست ہے۔۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم کے مطابق قومی اقتصادی کونسل سے پہلے سندھ کو 12 ارب روپے زیادہ دیئے جائیں گےبلوچستان کے لیے 34 ارب سے کم کرکے 17 ارب روپے کے پراجیکٹ دیں گے
خیبرپختونخوا کی چترال سڑک کے لیے 70 ارب کے پراجیکٹ کے لئے صرف 20 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔