بخدمت جناب وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا
جنابِ عالی
گزارش ہے کہ بیوہ نور جہاں بہت پریشانی کی حالت میں ہے۔ میری چار بیٹیاں ہیں اور بیٹا نہیں ہے اور ہماری زمینوں کہ پر میرے شوہر کے چچازاد قابض ہیں اور زبردستی گھر تیار کیے ہیں۔ ایک پلاٹ جو کہ وراثت میں ہمارے حصے میں تھا اس پر مورخہ ۲۸/۰۳/۲۰۲۴ پر قبضہ کر کے گیٹ لگا رہے تھے کسی نے میرے شوہر کو اطلاع دی تو وہ موقع پر پہنچے تو ملزم فضل الہادی نے فائر کر کے میرے شوہر کو بہت بیدردی سے شہید کر دیا بعدزاں تشدد بھی کیا گیا۔ ہمارا اب کوئی وارث نہیں ہے۔ میرے والدین فوت ہو چکے ہیں ۔ میں بہت مجبور اور پریشان ہوں۔
مہربانی فرما کر میرے شوہر کے قاتل کو کیفرِکردار تک پہنچایا جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے۔ میرے شوہر کا تعلق ضلع صوابی بمقام رشکی ترکئی( علاقہ شہرام خان) سے ہے۔
العارض
بیوہ نور جہاں زوجہ مقصود علی