سلام
بصَد رکُوع و سجُود و قیام کہنا ہے
حسینؑ ابنِ علی ؑپر سلام کہنا ہے
غمِ حسینؑ میں اِک اشک کی ضرورت ہے
پھر اپنی آنکھ کو، کوثر کا جام کہنا ہے
کہاں تلک نہ سُنے گا کوئی حسینؑ کا ذکر؟
یہ داستاں تو ہمیں صبح و شام کہنا ہے
محسن نقوی - فرات فکر
#MohsinNaqvi#Salam#Chart