$50K community giveaway starts now, will run winners between Today - 7 days.
LIKE + REPLY with BTC address (paste personal wallet address, do not link casino, do not gamble).
الَّذِي أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِنسَانِ مِن طِينٍ
وہی ہے جس نے خوبی و حسن بخشا ہر اس چیز کو جسے اس نے پیدا فرمایا اور اس نے انسانی تخلیق کی ابتداء مٹی سے کی۔
(سورۃ السَّجْدَة، 32 : 7)
رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْ��َرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ
آسمانوں اور زمین کا اور جو کائنات اِن دونوں کے درمیان ہے (سب) کا رب ہے بڑی عزت والا، بڑا بخشنے والا ہے۔
(سورۃ ص، 38 : 66)
اور آپ کا رب بے نیاز ہے، بڑی رحمت والا ہے، اگر چاہے تو تمہیں نابود کر دے اور تمہارے بعد جسے چاہے تمہارا جانشین بنا دے جیسا کہ اس نے دوسرے لوگوں کی اولاد سے تم کو پیدا فرمایا ہے۔
(سورۃ الْأَنْعَام، 6 : 133)
إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْأَرْضِ زِينَةً لَّهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً
اور بیشک ہم نے اُن تمام چیزوں کو جو زمین پر ہیں اس کےلئے باعثِ زینت (و آرائش) بنایا تاکہ ہم ان لوگوں کو آزمائیں کہ ان میں سے بہ اِعتبارِ عمل کون بہتر ہے۔
(سورۃ الْكَهْف، 18 : 7)