دو ٹوک موقف!
ہمیں کسی صورت آپریشن منظور نہیں ہے، ہمیں کسی صورت آپریشن منظو�� نہیں ہے ، اگر تم آپریشن چاہتے ہو تو پہلے ان جرنیلوں اور کورکمانڈر کو کٹہرے میں لاو جنہوں نے جہاز بھر بھر کر یہاں سے لوگوں کو افغانستان بیجھا، صوبائی صدر جنید اکبر خان
��مران خان صاحب جلسے سے جن کو پیغام دینا چاہتے تھے اُن کو مل گیا جلسہ پشاور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا جس کا اندازہ اپ مخالفین کے شور سے لگا سکتے ہیں جلسہ میں سب سے مقبول نعر�� چلو چلو اڈیالہ چلو کا چل رہا تھا کل میں اڈیالہ جیل کے باہر فیملی ، ارکان اسمبلی ، وکلا اور کارکنان کے ہمراہ عمران خان صاحب کے کیسز کے لیے موجود ہونگا تو اپ سب بھی آئیے منگل کو فیملی کی ملاقات کا دن ہوتا ہے تو منگل کو بھی آسکتے ہیں ایک بات طے ہے عمران خان کی رہائی ورکرز کی اولین ترجیح ہے پارٹی کے فیصلہ ساز فیصلہ کرلے کوئی بڑی تحریک چلنی ہے اگر نہیں چلا سکتے تو عوام کا سامنا صرف وہی لوگ کرینگے جو اپنا کردارا ادا کرینگے کل کے جلسے میں تقریر نہ ملنے کا کوئی دُکھ نہیں کیونکہ جو کچھ نہیں کرتے وہ کمال کرتے ہیں باقی بحیثیت پارٹی کارکن پہلے سے زیادہ بھرپور طاقت کے ساتھ اس خقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا کردار ادا کرتا رہونگا۔
“میرے خلاف بنائے گئے جھوٹے کیسز کے ٹرائل بھی کسی قانون یا رول کے مطابق نہیں چلائے جاتے۔ گزشتہ دو سماعتوں سے، جب سے نام نہاد وٹس ایپ ٹرائیل کا آغاز کیا گیا ہے نہ تو مجھے کاروائی کی کوئی آواز پہنچتی ہے نہ ہی میرے وکلاء تک میری کوئی بات پہنچ پاتی ہے اور نہ ہی مجھے جج اور وکلأ نظر آتے ہیں۔ کئی گواہوں کے بیانات میری غیرموجودگی میں کر لیے گئے ہیں، ایسے ماحول میں شفاف ٹرائل کیسے ممکن ہے؟ یہ میرا قانونی حق ہے کہ میری موجودگی میں ٹرائل چلایا جائے۔
نو مئی کے کیسز میں ان کے پاس دو ہی جھوٹے سرکاری گواہ ہیں جنہیں ہر کیس میں پیش کر دیا جاتا ہے۔ سرگودھا کی دہشتگردی عدالت کے جج محمد عباس نے ان دونوں کے جھوٹا ثابت ہونے پر ان کی مضحکہ خیز گواہی بالکل ہی رد کر دی تھی، لیکن پھر بھی ہر جگہ انھیں جھوٹی گواہی کے لیے پیش کر دیا جاتا ہے۔
چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دی گئی درخواست کا “آئینی بینچ” کے سامنے ہی لگنا مضحکہ خیز ہے۔ جو بینچ خود اس ترمیم کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے وہ اس کے خلاف کیا ہی فیصلہ دے گا؟
چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ مکمل طور پر غلام بن چکی ہے اور اس کی حیثیت ایک سرکاری ادارے سے بڑھ کر نہیں رہی۔ چھبیسویں آئینی ترمیم آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت پر حملہ ہے۔
بوگس انتخابات کے نتیجے میں وجود پانے والی فراڈ حکومت کے دور میں ہر جانب تباہی ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری صفر ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام معیشت سے مایوس ہو کر تیزی سے بیرون ملک منتقل ہو رہی ہے مگر قابض حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
میں بار ہا کہہ رہا ہوں کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ہمارے دور میں افغانستان سے تعلقات بھی بہتر تھے اور قبائلی علاقوں میں امن بھی تھا۔ آپریشن سے جو collatoral damage کے نام پر معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اس سے دہشتگردی کو ہوا ملتی ہے۔ مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت کرنے میں ہے۔ ملٹری آپریشنز کبھی عوام کا مفاد نہیں ہوتا۔
مجھے اور میری اہلیہ بشرٰی بیگم کو مکمل قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور جیل مینیول کے مطابق ہماری ملاقات بھی نہیں کروائی جاتی۔ میری صحت ماشأللہ ٹھیک ہے مگر 72 سال کی عمر میں میرے جو روٹین ��یسٹ ہوتے رہنے چاہئیں وہ نہیں کروائے جاتے اور میرے ذاتی ڈاکٹر کو بھی چیک اپ کی اجازت نہیں دی جاتی۔ آخری مرتبہ میرے میڈیکل ٹیسٹ ایک سال قبل کروائے گئے تھے جو کہ جیل مینول کی خلاف ورزی ہے”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلأ سے گفتگو (25 ستمبر، 2025)
27 ستمبر کو پشاور جلسہ جمہوریت کی بحالی اور قانون کی بالادستی کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کے امن اور انسانی حقوق کی تکریم بحال کروانے کے لیے ہو گا۔
میں قید و بند کی صعوبتیں اس لیے جھیل رہا ہوں تاکہ میری قوم کو حقیقی آزادی مل سکے۔ ملک بھر سے شہری ہفتے کے دن پشاور جلسے میں شرکت کریں اور ظلم کے خلاف اعلان بغاوت کریں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام
(25 ستمبر، 2025)
I am deeply grieved by the loss of lives of innocent children, women, and ordinary citizens due to the bombardment of Tirah Valley. For the past one year, I have repeatedly conveyed the message that no operations should be conducted in these areas, nor should innocent lives be wasted under the pretext of collateral damage, as this only fuels further terrorism. It is unfortunate that the Khyber Pakhtunkhwa government has fallen into the establishment’s trap in this matter.
The example of our neighboring country, Afghanistan, is before everyone. During our tenure, Ashraf Ghani himself told us that military operations only increase terrorism because innocent people are killed. Earlier, Hamid Karzai had warned the Americans that whenever operations are carried out, innocent lives are lost, and 90 percent of those who join the Taliban do so in grief and anger.
We improved relations with Afghanistan during our tenure in government, which also brought peace to our tribal regions. However, upon assuming power, Asim Munir sought to disrupt this environment. He issued threatening statements against Afghanistan, forcefully expelled Afghan refugees who had been residing here for decades instead of treating them with dignity, and drone strikes were carried out there, which further damaged relations.
The objectives behind Asim Munir’s actions are clear:
To make the government of Pakistan Tehreek-e-Insaf in Khyber Pakhtunkhwa unpopular.
To please anti-Taliban lobbies in the West and portray himself as waging a war against terrorism.
Although Asim Munir is traveling around the world, wisdom demands that he must first go to Afghanistan and hold dialogues with our brotherly Islamic neighbor with whom we share a 2,500-kilometer border. For peace in the tribal belt and the region, it is essential that four stakeholders: the Afghan government, the Pakistani government, and both the tribal and Afghan people sit together and resolve issues through dialogue, so that the path to peace may be opened and further loss averted.
Former Prime Minister Imran Khan, speaking with family and lawyers at Adiala Jail – 24 September 2025
1/2
“وادی تیراہ میں بمباری سے معصوم بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کے جانی نقصان پر میں شدید رنجیدہ ہوں۔ میں ایک سال سے بارہا اس بارے میں پیغام بھیج رہا ہوں کہ ان علاقوں میں آپریشن نہ کیا جائے اور نہ ہی collateral damage کے نام پر معصوم لوگوں کی جانوں کا ضیاع ہونا چاہیئے، کیونکہ اس سے دہشتگردی میں مزید اضافہ ہوتا ہے- افسوس کی بات ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت اس معاملے میں اسٹیبلشمنٹ کے ٹریپ میں آگئی ہے۔
ہمارے پڑوسی ملک افغانستان کی مثال سب کے سامنے ہے۔ ہمارے دور میں اشرف غنی نے ہمیں بتایا کہ آپریشن سے دہشتگردی میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ معصوم لوگ مارے جاتے ہیں اس سے پہلے حامد کرزئی نے امریکیوں کو بتایا تھا کہ جب بھی آپریشن ہوتا ہے بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں اور ان میں سے 90 فیصد طالبان کے ساتھ اس لیے شامل ہوتے ہیں تاکہ اپنے غم و غصے کا اظہار کر سکیں۔
ہم نے اپنے دور میں افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر کیے جس سے ہمارے قبائلی علاقوں میں بھی امن آیا، مگر عاصم منیر نے آتے ہی اس ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ افغانستان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دئیے گئے، دہائیوں سے مقیم افغان مہاجرین کو خوش اسلوبی سے نہیں بلکہ دھکے دے کر ملک بدر کیا گیا اور وہاں ڈرون حملے کیے گئے جس سے تعلقات مزید خراب ہوئے۔
عاصم منیر کے یہ سب کرنے کے پیچھے یہ مقاصد ہیں
1) خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کو غیر مقبول کرنا
2) مغرب میں اینٹی طالبان لابیز کو خوش کرنا اور یہ ظاہر کرنا کہ عاصم منیر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے
عاصم منیر ساری دنیا میں پھر رہا ہے لیکن اگر تدبر سے کام لے تو سب سے پہلے افغانستان جا کر ان سے بات کرنی چاہیے، جو ہمارا برادر اسلامی ملک بھی ہے اور جن کے ساتھ ہم ڈھائی ہزار کلو میٹر کی سرحد رکھتے ہیں۔ قبائلی علاقوں اور خطے کے امن کے لیے ضروری ہے کہ چار فریقین افغانستان کی حکومت، پاکستانی حکومت، قبائلی اور افغانی عوام مل کر بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں تاکہ امن کا راستہ نکلے اور مزید نقصان سے بچا جا سکے”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ اور وکلأ سے گفتگو (24 ستمبر، 2025)
1/2
🚨 ہمیں ہے حکم اذاں لاالہ الااللہ ، ہم اب نکل پڑے ہیں اب نا تو کوئی شہباز اور ناہی کوئی عاصم ہمیں روک سکتا ہے ہمارا ساتھ دیں چاہتے ہیں بغیر گولی چلے بغیر بنگلہ دیش سری لنکا نیپال بنے ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی آ جائے ۔
سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی
افغانستان کی جنگ میں جانے کا فیصلہ جرنیلوں اور ادارے کا تھا، اور آج ان جرنیلوں کے بچے اس جنگ کی وجہ سے اربوں پتی ہیں، دریوں پر بیٹھنے والے مولوی اس جنگ کی وجہ سے آج محلات میں ہیں،
جس وقت باقی پاکستان میں انڈسٹری لگ رہی تھی کے پی میں مجاہدین بھرتی کیے جا رہے تھے،
جنید اکبر خان
مٹہ، سوات امن پاسون؛ عوامی طاقت سے دو مرتبہ دہشت گردوں کو نکالنے کے بعد ایک دفعہ پھر حالیہ سیلاب کے دوران ریاستی سرپرستی میں دیر سوات مالاکنڈ کی طرف تشکیل ہوئی/کروائی گئی ہے، جس کا میں نے تین ہفتے قبل ذکر بھی کیا تھا کہ اب ان علاقوں کے امن پر بھی میڈ اپ دہشت گردی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ریاست ماضی کی طرح ایسی کسی ڈیولپمنٹ سے انکاری ہےلیکن کچھ عرصے بعد اپنے مضموم مقاصد کے حصول کے لیے مگر مچھ کے آنسو بہا کر ��یانیہ بنایا جائے گا۔ کل کی طرح آج بھی ہمارا پیغام واضح ہے ڈالری جنگ نامنظور،آپریشن نا منظور،ڈرون حملے نامنظور،بے گھری نا منظور اور وسائل پر قبضہ نامنظور !
پچھلے جمعے کو تمام قومیتوں کے امن مشران نشتر ہال میں جمع ہوئے اور متفقہ طور پر قرارداد منظور کی۔میں پاکستان تحریک انصاف کی اپنی قیادت سے گزارش کرتا ہوں کہ اس قرارداد کی حمایت اور جرگے کی طرف سے آنے والے تمام امن پاسون میں تنظیموں کو شرکت کی ہدایت جاری کی جائے کیونکہ یہی مطالبات ہمارے لیڈر عمران خان کے بھی ہیں اور انہوں نے بھی آپ کو اس ڈالری جنگ کے خلاف کھڑے ہونے کو کہا ہے۔میں تحریک تحفظ آئین پاکستان اور اس میں ��امل تمام جماعتوں سے بھی یہی گزارش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ تمام اراکین اسمبلی بھی پچھلے ہفتے نشتر ہال میں ہونے والے جرگے کی قرارداد کی حمایت کرینگے اور اعلی اعلان کرینگے۔ آئی ایل ایف سے گزارش ہے کہ وہ امن پاسون کے ساتھیوں کی قانونی معاونت کریں۔شکریہ!
”عمران خان کو دہشتگردی کے خلاف کاروائی پر کوئی اعتراض نہیں” مگر سوال یہ ہے کہ کون سی دہشت گردی؟؟ وہ سیلف کرئیٹڈ دہشت گردی جو پراپگینڈہ تھی؟ جس کے بارے میں آگاہ کرنے پر مجھ پر غداری کے مقدمے ہوئے؟ وہ دہشتگردی پہلے جس کے denial میں آئی ایس پی آر کے بیانات آئے اور پھر ۴۸ گھنٹوں کے عوامی الٹی میٹم کے سبب ان کی فوجی ٹرکوں میں واپسی کا کریڈٹ لیا گیا؟
اور دہشت گرد کون؟ وہ جن کی آبادکاری کے حق میں پہلے آرمی چیف ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی ایس آئ کی جانب سے وزیراعظم اور کابینہ اراکین کو دلائل دیے گئے اور پھر ہمارے سوالوں پر جھاگ اڑاتے آرمی چیف کوئی دلیل نہ ہونے پر جھاگ کیطرح بیٹھ تو گئے، مگر رجیم چینج کراکر نگران حکومت میں انہی لوگوں کو جنوبی اضلاع میں لا کر آباد کر دیا۔۔ اسی باڑ سے گزار کر جس پر نیشنل سیکیوریٹی کے نام پر اس غریب قوم کا اربوں روپے برباد کیا گیا؟ (وہ باڑ جس کا ٹھیکہ بھی ان کے ذیلی ادارے کو ہی ملا، جن کے معاملات پر سوال اٹھانے کو نعوذباللہ شہدا کی توہین گردانا جاتا ہے)
عمران خان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اور امن کے ساتھ ہے اور اسی لیے وہ اس میڈ اپ دہشت گردی کی جنگ میں اپنی قوم کو جھونکنے کے خلا�� ہے۔
تصحیح ضروری ہے؛ عاصم منیر اینڈ کو کی بین الاقوامی طاقتوں کی خوشنودی اور خیبر پختونخواہ کے معدنیات پر قبضہ کے لیے سٹیج کی ہوئ جنگ ہرگز خیبر پختونخواہ کی عوام کی جنگ نہیں ہوسکتی نہ ہی ایسی کسی جنگ کو عمران خان کی حمایت حاصل ہوسکتی ہے۔
🔴 مکمل چارج شیٹ
جنرل یحیی خان نے فوج کا کندھا استعمال کرکے اپنے اقتدار کو 10 سال تک کھینچنے کیلئے ظلم کا نظام قائم کیا جس کے نتیجے میں ملک ٹوٹ گیا،
" جنرل عاصم منیر آپ کو فوج نے ایلیکٹ نہیں کیا اور آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ فوج کا ��ندھا استعمال کرکے 10 سال تک بیٹھیں گے تو پہلے ملک کے حالات پر فوکس کریں کہ آپ نے اس اقتدار کو لمبا کرنے کیلئے کیا کیا کچھ نہیں کیا
☆ آپ نے 9 مئی کا فالس فلیگ آپریشن کروایا تاکہ پی ٹی آئی کو کرش کر سکیں
☆ پھر الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تو آپ نے ووٹ چوری کرکے مینڈیٹ سزا یافتہ مجرموں کے حوالے کردیا
☆ آپ نے میڈیا سے آزادی چھین لی
☆26 ویں ترمیم کے ذریعے آپ نے ججز کو سرکاری محکمہ بنا دیا اور ججز کو کنٹرول کر لیا
☆ آپ نے جمہوریت ختم کردی
☆ آپ نے رول آف لا�� ختم کردیا
☆ آپ نی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ظلم کی داستانیں رقم کیں
اور اس کے نتیجے میں بیرونی انویسٹمنٹ آنا بند ہوگئی اور پچھلے تین سالوں میں آپ نے ملک پر قرضہ دگنا کردیا ہے "
“کامن ویلتھ کی 8 فروری کے الیکشن پر جو رپورٹ لیک ہوئی ہے اس نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا ہے کہ کیسے بےشرمی اور ڈھٹائی سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔
کامن ویلتھ کے مطابق یہ رپورٹ پہلے ہی سرکاری سطح پر حکومت پاکستان کو دے دی گئی تھی مگر یہاں سکندر سلطان راجہ جیسے بے ضمیر لوگ ہیں جنھوں نے انتخابی چوری کی سہولت کاری سمیت اس پر پردہ ڈالنے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا- پاکستان میں ووٹ چوری کا قانون سخت ہے اور ایسا کرنے پر آرٹیکل 6 کا نفاذ ہوتا ہے- لیکن ملک میں اس وقت عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے ہیں۔
یہاں پر ��یاقت چٹھہ جیسے لوگ قابل تحسین ہیں جنہوں نے اپنے عہدے پر ضمیر کی آواز کو ترجیح دی۔ اس چوری کے بعد عوام کا قتل عام کیا گیا اور چھبیسویں آئینی ترمیم کی گئی۔ اس ترمیم کے خلاف بھی جن ججز نے آواز بلند کی وہ تعریف کے قابل ہیں۔
دھاندلی پر قائم حکومت کو قانونی طور پر قبول کرنے کا وقت اب ختم ہو چکا ہے۔ اسی لیے سینیٹ اور پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے دئیے گئے ہیں۔
اپنے ارکان پارلیمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک میں نافذ عاصم لاء سے بالکل نہ گھبرائیں نہ ہی جیل سے گھبرائیں۔ایک فرد واحد اپنے اقتدار کی ہوس کو پورا کرنے کی خاطر آپ کو دبانا چاہتا ہے۔ آپ جتنا ان سے ڈریں گے یہ اتنا ہی آپ کو دبائیں گے۔ آپ حق پر ہیں اور حق اور سچ انسان کو بہادر بناتا ہے، اور حق کی ہی فتح ہوتی ہے”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ سے گفتگو (۱۵ ستمبر، ۲۰۲۵)
1/3
“افغانوں اور قبائلی عوام کے ساتھ بھی نو مئی کی طرز پر ہی ایک فالس فلیگ رچایا جا رہا ہے۔ جب سے عاصم منیر کو چارج ملا ہے افغانستان کے ساتھ تعلقات جان بوجھ کر بگاڑے جا رہے ہیں اور انہیں مسلسل پاکستان سے جنگ شروع کرنے پر اکسایا جا رہا ہے، تاکہ موجودہ افغان حکومت کی مخالف لابی کو خوش کیا جائے اور مغرب کے سامنے ایک “نجات دہندہ” بننے کی کوشش کی جائے-
سب سے پہلے افغان حکومت کو سنگین دھمکیاں دی گئیں، پھر مذہبی، اخلاقی اور پناہ گزینوں کے عالمی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین نسلوں سے پاکستان میں مقیم افغان بھائیوں کو دھکے دے کر ملک سے نکالا گیا، اس کے بعد افغانستان کی سرزمین پر حملے کیے گئے اور اب یہ کہہ کر کہ “دہشت گرد آ گئے ہیں” قبائلی علاقوں میں آپریشن لانچ کر دئیے گئے۔
ان پالیسیوں کی وجہ سے ہر جانب ہمارے ہی لوگ شہید ہو رہے ہیں- پولیس اہلکار، فوجی اور عام بے گناہ لوگ جو شہید ہو رہے ہیں سب ہمارے اپنے ہیں۔ اس طرز عمل سے کبھی امن ��ائم نہیں ہوتا، پائیدار امن ہمیشہ بات چیت سے قائم ہوتا ہے۔
اب افغانستان اور قبائلی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے تین فریقوں کو ساتھ لے کر چلنا ناگزیر ہو گیا ہے۔ سب سے پہلے پاکستان کے قبائلی علاقوں کی عوام، دوسری افغان حکومت، اور تیسری افغانستان کی عوام- ان تین فریقین کی مدد کے بغیر کوئی کامیاب آپریشن یا پائیدار حل نہیں ہو سکتا۔
خیبر پختونخوا میں جو کچھ کرنے کی کوشش ہے وہ صرف تحریک انصاف کی حکومت کو غیر مقبول کرنے کے لیے ہے۔ ملٹری آپریشن سے دہشتگردی مزید بڑہے گی اور جب پولیس اسی بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میں لگے گی تو گورننس اور امن و امان کا بیڑا غرق ہو جائے گا- ایسی ہی پالیسی اے این پی کی حکومت کے دور میں بھی اپنائی گئی تھی۔
خیبر پختونخوا کے تمام ایم پی ایز، ایم این ایز اور سینیٹرز وزیراعلی کے ساتھ بیٹھ کر وہاں کے مسائل کا جلد سے جلد حل نکالیں۔ خصوصی طور پر جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں امن قائم رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
ہمارے اتحادی محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ایک امن وفد لے کر افغانستان جائیں اور وہاں ��ات چیت سے مسائل کا حل تلاش کریں”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ سے گفتگو (۱۵ ستمبر، ۲۰۲۵)
2/3
آپ سرکاری وکیل سے پوچھیں کہ ہمیں 4 مہینے جی�� میں رکھنا ہے یا 4 سال، تاکہ نہ آپ کو سردرد ہو اور نہ ہمیں۔
جج کے سامنے ان الفاظ کے بعد ہمارے عدلیہ کے کیا اوقات رہ گئے ہیں۔
یحییٰ افریدی کے عدلیہ کے اوقات؟؟؟
یہ ایک بہترین اور معنی خیز بیٹھک تھی ۔اختلافِ راۓ رکھنا سیاست کا حسن ہوتا ہے ۔۔ ہمارا ایک ہی مقصد ہونا چاہیے کہ مظلوم عوام کو اس ��جیم سے نجات اور عمران خان کی رہائ کے لیے کیا اقدمات کیے جا سکتے ہیں اور کہاں کہاں پے ہمیں رکاوٹ کا سامنا ہے اور اسے کیسے عبور کرنا ہے ۔۔ باقی میرا اور صنم کا موقف آپ کو اس پروگرام میں مل جاۓ گا جو امید ہے علی زئی کی طرف سے آج ہی پبلک ہو جاۓ گا۔
عمران خان زندہ باد 🔥✊
#مشن_نور
#ReleaseImranKha
“1971 میں جب سقوط ڈھاکہ کا افسوسناک سانحہ پیش آیا تب بھی ایک ڈکٹیٹر یحیٰی خان ملک پر مارشل لاء نافذ کر کے کرتا دھرتا بنا ہوا تھا۔ سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد ��مود الرحمان کمیشن بنا جس نے بتایا کہ یحیٰی خان نے اپنے ذاتی مفاد اور اپنے ناجائز اقتدار کو دس سال تک طول دینے کے لیے ایسے فیصلے کیے جس سے پاکستان دو ٹکڑے ہو گیا۔
حمودالرحمان کمیشن رپورٹ اعلیٰ عدلیہ سمیت آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے نمائندوں کی تحقیقات کے بعد بنائی گئی- ان تحقیقات کے دوران سینکڑوں لوگوں کے بیانات ریکارڈ کروائے گئے اور 4 سال اس سانحے کی وجوہات پر تحقیقات کی گئیں۔
حمود الرحمان کمیشن کے مطابق ایک شخص کی ہوس اور انا نے ظلم و جبر کا وہ باب رقم کیا جس کے بعد ملک ہمیشہ کے لیے ٹوٹ گیا۔سب سے غلط فیصلہ شیخ مجیب الرحمان کی مقبول ترین جماعت عوامی لیگ کو دبانے کا تھا۔ جس پارٹی نے 162 میں سے 160 نشستیں جیتیں اسے دیوار سے لگا دیا گیا اور مجیب الرحمان کو جیل میں ڈال کر مغربی پاکستان میں اپنی نشستیں بڑھا کر دکھائی گئیں۔ 24 مارچ 1971 کو مجیب الرحمان کے ساتھ مذاکرات شروع کیے گئے مگر اسی رات بنگالیوں کے خلاف آپریشن لانچ کر دیا گیا جس میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 50 ہزار افراد کا خون بہا جبکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
آج پاکستان میں وہی حالات بنا دئیے گئے ہیں جو 1971 میں تھے۔ عاصم منیر نے نو مئی کا فالس فلیگ ملک کی مقبول ترین پارٹی تحریک انصاف کو کچلنے کے لیے کروایا۔ دو راتوں میں تحریک انصاف سے منسلک دس ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ کیسے ممکن تھا کہ 10 ہزار لوگوں کو دو راتوں میں بغیر تحقیق گرفتار کر لیا جائے؟ اس کے بعد پارٹی کو کچلنے کا سلسلہ شروع ہوا- ملک کی سب سے بڑی جماعت کی تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی، کوئی تحریک انصاف کا پرچم اٹھاتا تو اسے اٹھا لیا جاتا، ہمارے امیدواروں اور ان کی فیملیز کو اغوا کیا گیا۔ ہم سے ہمارا انتخابی نشان تک چھین لیا گیا مگر عوام نے 8 فروری کو باہر نکل کر اس سارے بیانیے کو زمین بوس کر دیا۔
8 فروری انقلاب کا دن تھا جب لوگوں نے ظلم کے نظام کے خلاف ووٹ دئیے اور تحریک انصاف کو 2 تہائی اکثریت دلوائی۔ کمشنر پنڈی نے جب ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے انتخابی دھاندلی کا پردہ چاک کیا اور پچاس پچاس ہزار ووٹوں کی دھاندلی کا اعتراف کیا تو دھاندلی کے جرم میں ملوث قوتوں نے ان کے ذہنی توازن بگڑنے کا بھونڈا بیانیہ بنا کر انہیں غائب کر دیا۔ ان کا آج تک کسی کو معلوم نہیں لیکن ہم انہیں بھولنے نہیں دیں گے۔
نو مئی ��ے اصل مجرم وہی ہیں جنھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی۔ اب اسی نو مئی کو بہانہ بنا کر جو نشستیں ہمارے پاس بچی تھیں وہ نا جائز دس دس سال کی سزائیں دے کر ہم سے چھنیی جا رہی ہیں۔ بےشرمی کی انتہا یہ ہے کہ اعجاز چوہدری کی سیٹ چھین کر الیکشن ہارنے والے رانا ثنا اللہ کو دے دی گئی۔ یہ سب سزائیں بالکل ناجائز ہیں۔ دو دو چار چار کر کے بے شرمی سے ہماری نشستوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ اسی لیے ہم نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے کیونکہ وہ پھر یہ نشستیں چوری کر لیں گے۔ اور اس الیکشن میں حصہ لینا ان جعلی سزاؤں کو ماننے کے مترادف ہو گا- میں قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفی پیش کرنے اور تمام مراعات سے دستبردار ہونے پر سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ہدایت دیتا ہوں کہ اب سینٹ قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفی دے دئیے جائیں۔ میں کچھ دن تک اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اپنی ہمشیران سے گفتگو (10 ستمبر، 2025)
1/3
🚨اہم ترین
عاصم منیر نے 9 مئی کروایا انہوں نے 9 مئی کو فالس فلیگ آپریشن کروایا اور اسے بنیاد بنا کر تحریک انصاف کو کرش کرنے کی ابتدا کی لیکن 8 فروری کو قوم نے نکل کر منصوبہ ناکام بنا دیا اور انہیں 9 فروری کو مینڈیٹ چوری کرنا پڑ گیا۔
علیمہ خان