امریکہ و اسرائیل کی قدم بہ قدم مسلم ممالک کی جانب جارحانہ پیشقدمی اس امر کی متقاضی ہے کہ ہمارے سربراہان بین الاقوامی استحکام اور سلامتی کے پیش نظر اپنا دفاع مضبوط کرنے میں ایک دوسرے کی معاونت کریں۔
یہ ہے رضا پہلوی،جیسے ٹرمپ اور نیتن یاہو ایران پر مسلط گرنا چاہتے ہیں، مقبوضہ بیت المقدس میں دیوار براق(دیوار گریہ) کیساتھ صہیونیوں
،اسرائیلیوں کیساتھ ان کے رسومات میں مصروف ۔
عالم اسلام میں استعمار کے غلاموں کا راج نہیں چلے گا،
ایران فاتح ہوگا،ان شاءاللہ۔
بھارت سے جنگ کے موقع پر اختلافات بھلا کر حکومت اور فوج کا ساتھ دیا لیکن
اسٹیبلشمنٹ کی سیاست و دیگر اداروں میں مداخلت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
دستوری حدود میں رہ کر کام کرنا اداروں کے اپنے مفاد میں ہے
#الحرب_بدأت_الان#IranVsIsrael
اس وقت ایران کے میزائل انٹرسپٹ کرنے والی مسلم ریاستیں اس خام خیالی میں نہ رہیں کہ وہ محفوظ ہیں۔
گریٹر اسرائیل کے جارحانہ عزائم میں ان سب کا خاتمہ اور قبضہ شامل ہے۔ جارح قابض ریاست کو بزور قوت روکنا بہت اہم ہے ۔ عرب ممالک اب مضبوط موقف اختیار کری
امریکی صدر بش ، اوباما ، بائیڈن سے لیکر ٹرمپ تک وہی ازلی جھوٹ اور فریب پر مبنی پالیسیز چل رہی ہیں ۔ عراق ، افغانستان اور لیبیا پر جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈہ وار کے ذریعے جنگ مسلط کی گئی اور پھر ان ممالک کے وسائل ، دولت پر قبضہ کرلیا گیا ۔
یہی الزامات ایران اور پاکستان کے ایٹمی
اسرائیلی دہشت گردی نے خطے کی صورتحال بگاڑ دی ہے، امریکہ ایک طرف سیز فائر کا کہہ رہا ہے دوسری جانب اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے، اسلامی ممالک مل کر اسرائیلی جارحیت روکیں
#IranVsIsrael#IranVsIsrael#طهران
According to Iran's health ministry, 224 people have been killed since Israel started its assault on Friday. In a social media post, Spokesperson Hossein Kermanpour stated that 1,277 others have been hospitalized, claiming that over 90% of the victims are civilians.
#iranisraelw
ایران پر اسرائیلی حملہ پوری مسلم اُمّت پر حملہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیا جانے والا حملہ، جس میں ایران کے سپہ سالار اور ممتاز سائنسدان شہید ہوئے، ایک کھلی دہشت گردی اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کا یہ ناپاک اقدام صرف ایران پر حملہ نہیں بلکہ پورے خطے کو آگ میں جھونکنے کی ایک خطرناک سازش ہے۔یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ اسرائیل نے انسانیت سوز کارروائی کی ہو۔ غزہ میں بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں کا روزانہ قتل عام، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی، اور اب ایران پر حملہ، یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی کوئی پروا نہیں، کیونکہ اسے امریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ اصل طاقت اسرائیل کے پیچھے چھپا ہوا امریکہ ہے، جو ہر جگہ اپنی مفادات کے لیے جنگ اور تباہی کو ہوا دے رہا ہے۔
ہم یہ بات واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ یہ حملہ صرف ایران پر نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے۔ اسرائیل کے اہداف کسی ایک ملک تک محدود نہیں، اس کا ہر قدم مسلمانوں کی وحدت، خودمختاری اور آزادی کے خلاف ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم دنیا صرف الفاظ تک محدود نہ رہے بلکہ متحد ہو کر عملی اقدامات کرے۔ تمام مسالک، گروہوں اور نظریاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ہمیں اسرائیل کی اس بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف صف آرا ہونا ہوگا۔ اگر آج عالم اسلام بیدار نہ ہوا تو کل یہ آگ ہر دروازے تک پہنچے گی.
ہم پاکستانی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سفارتی سطح پر اس معاملے کو بھرپور انداز میں اُٹھائے، اور امریکہ و اسرائیل کے انسانیت دشمن اقدامات کے خلاف عالمی برادری کو متوجہ کرے۔ بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کو اپنا مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے خطے کو مزید تباہی سے بچانا ہوگا۔
ہم ایرانی عوام اور قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے صبر، استقامت اور مزاحمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ظلم کے خلاف آواز نہ صرف بلند کی جائے بلکہ مؤثر اقدامات بھی کیے جائیں.