زندگی میں سب سے زیادہ تکلیف دہ مقام وہ ہوتا ہے جب آپ کو اپنوں سے ہی escape لینا پڑ جائے، آپ بھاگتے پھریں، اور میرا یقین مانیں، اس سے زیادہ تھکا دینے والی اور کوئی دوڑ نہیں ہوتی۔
مجھے وہ خواتین بہت اچھی لگتی ہیں جو سازشیں نہیں کرتیں،جن کا فوکس نئے نئے ہنر سیکھنے پہ رہتا ہے،اولین ترجیحات میں ان کے بچے گھر اور فیملی رہتی ہے،منافق دیکھ کر اپنا راستہ تبدیل کر لیتی ہیں،سارا سارا دن کالز پہ گوسپ نہیں کرتیں،خود کو گھر کو فیملی کو سنوارنے میں مشغول رہتی ہیں !!
مجھ جیسے لوگوں کو نفرت کچھ نہیں کہا کرتی،نفرت اختلافات مشکلات یہ ہم جیسوں کو مضبوط سے مضبوط تر بناتے چلے جاتے ہیں،ہم جیسوں کو تو نرم الفاظ،خوبصورت لہجے،پیار کے انداز،ایک چاہت بھری نظر،دوستی،مخلصی،اور محبت بھرا ایک جملہ مار جایا کرتا ہے،کبھی محبت سے مجھے گرانے کی کوشش کرنا !!
کبھی کبھی آنکھوں میں آیا ہوا آنسو درد تکلیف یا پھر دکھ کی نشان دہی نہیں کر رہا ہوتا بلکہ وہ اپنے رب کے سامنے خاموش تشکر کا ایک انداز ہوتا ہے،وہ شکرانے کے آنسو ہوتے ہیں۔
•G R A T I T U D E•
لفظ کا مطلب سمجھتے ہیں ناں آپ؟
اور کائنات کو شکر ادا کرنا بہت پسند ہے،وہ بھی عاجزانہ۔
دنیا تو آپ کو صرف آنکھوں سے دیکھ سکتی ہے لیکن دل آپ کی روح کو دیکھتا ہے،اور دل کبھی غلط نہیں ہو سکتا،آنکھوں دیکھا نظارہ مکمل جھوٹ ہو سکتا ہے،اس لئے میں ہمیشہ دل کی گواہی پہ چلتی ہوں °•
ہر کسی کے خاندان،دوست احباب یا اردگرد ایسے لوگ ضرور موجود ہوتے ہیں جن کو چغل خوری غیبت اور سازش کی بہت بری عادت ہوتی ہے،ان کا کام ہی یہاں کی بات وہاں کرنا ہوتا ہے،مجھ تک ذاتی طور پہ جب ایسا انسان کسی کے بارے میں بات کرتا ہے تو میں سب سے پہلے اسے پُر کرواتی ہوں،اگلے کو بعد میں !!
میں اپنی بات سے مکر نہیں سکتی،
جاؤ !!! سالوں بعد بھی سامنا ہوا تو یہی کہوں گی کہ۔۔۔
ہاں مجھے تم سے محبت نہیں ہے، میں اپنا دل تمہارے سامنے تب بھی نہیں کھولوں گی !!
ان کی سالوں سے یہاں گونجتی چیخیں مجھے غصہ نہیں دلاتیں ، بلکہ تمہاری شدت والے مجھ سے لگاؤ کا مجھے احساس دلاتی ہیں ، اور ہر بار ، بار بار ، لگاتار ، مجھے تمہارا خیال آتا ہے !!
تم جانتے ہو، کہ یہ جتنا میرے خلاف لکھتی اور بولتی ہیں، میرا یقین اتنا ہی گہرا ہوتا چلا جاتا ہے کہ۔۔۔
تمہیں مجھ سے بہت شدید محبت تھی !!
اور یہ بات، ان کے لئے ہضم کرنا شاید دنیا کا سب سے مشکل کام تھا °•
اور جو افسوس مجھے ساری زندگی رہے گا وہ اس بات کا ہے کہ وہ مجھ سے ہارا،مجھ سے۔۔۔وہ جو اسے ہر حال میں جیتتا ہوا دیکھنا چاہتی تھی،لیکن مجھ ہی سے لڑتے ہوئے ہار گیا۔
زندگی ہے بھایا !
اور پھر میں نے کوشش کرنا،کسی کو سمجھانا بھی چھوڑ دیا،کہ وہ مجھے غلط سمجھ رہے ہیں،اس سارے دورانیے میں،میں کئی بار ٹوٹی،دل چاہا چیخ چیخ بتاؤں بولوں کہ میں ایسی نہیں ہوں،پھر میں اتنی سرد ہوتی چلی گئی کہ اب جانے والوں،نہ سمجھنے والوں کے لئے اٹھ کر دروازہ کھول دیتی ہوں۔
پُر کرواؤ•
میں نے بہت کم عمری سے سروائیول کی جنگ لڑی ہے،وہ جنگ جس میں خود کو کیسے بچانا ہے،ہنسنا ہے،جینا ہے،درد چھپانا ہے،کسی کے سامنے رونا نہیں،مضبوط بنے رہنا ہے،اپنی اس ذاتی جنگ کو لڑتے لڑتے میں نے بہت سے لوگوں کو کھویا ہے،میرے اپنے جنہوں نے ہمیشہ مجھے کرخت،خودغرض،اکھڑ،ناسمجھ سمجھا !!
کیا تم میرے اندر کے سیاہ رنگ سے بھی واقف ہو؟وہ جو میں کسی کو بھی دکھاتے ہوئے ڈرتی ہوں،چھوڑ جانے کا ڈر،نہ سمجھے جانے کا ڈر،وضاحتیں دے دے کر تھک جانے کا ڈر،تبصروں کا ڈر،لوگوں کی بےسروپا بہتان بازیوں کا ڈر،کیا تم اس ڈر کو سمجھ سکتے ہو؟اس سیاہ رنگ کے ساتھ تم میرے ساتھ چل سکتے ہو؟