خالی شہوانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہی شادی نہیں کی جاتی بلکہ اس لئے شادی کی جاتی ہے کہ
ہر انسان کو ایک مونس و غمگسار کی ضرورت ہوتی ہے یا پنجابی محاورہ کے مطابق روٹی ٹک کے لئے انسان شادی کرتا ہے اور یہ ایسی چیز ہے جس کی احتیاج جوانی میں ہی نہیں بلکہ ��ڑھاپے میں بھی ہوتی ہے
مکمل پڑھیں 👇
https://t.co/KocYxDer2x
#Muharram#HazratImamHussain
دنیا نےکس پاک اوربرگزیدہ سے اس کےزمانہ میں محبت کی تا حسینؓ سے بھی محبت کی جاتی۔غرض یہ امرنہایت درجہ کی شقاوت اور بے ایمانی میں داخل ہے کہ حسینؓ کی تحقیرکی جائے۔اور جو شخص حسینؓ یا کسی اوربزرگ کی جو ائمہ مطہرین میں سےہے تحقیرکرتا ہے یا کوئی کلمہ استخفاف کا اس کی نسبت اپنی زبان پر لاتا ہے۔وہ اپنےایمان کوضائع کرتاہے(حضرت مسیح موعودؑ)
https://t.co/XWAUeVRope
حضرت بختیار کاکیؒ کے مزار پر حضورؑ نے دعا کی اوردعا کولمباکیا۔واپس آتے ہوئےحضرتؑ نےراستہ میں فرمایا کہ: ’’بعض مقامات نزولِ برکات کے ہوتے ہیں اور یہ بزرگ چونکہ اولیاء اﷲ تھے اس واسطے ہم انکے مزار پرگئے۔ان کے واسطے بھی ہم نے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی اور اپنے واسطے بھی اﷲ تعالیٰ سے دعا مانگی اور دیگر بہت دعائیں کیں۔ لیکن یہ دو چار بزرگوں کے مقامات تھے جو جلد ختم ہو گئے۔اور دہلی کے لوگ تو سخت دل ہیں۔ یہی خیال تھا کہ واپس آتے ہوئے گاڑی میں بیٹھے ہوئے الہام ہوا۔؎ٰ
دست تو دعائے تو ترحم ز خدا‘‘ (ترجمہ: تیرا ہاتھ ہے اور تیری دعا اور خدا کی طرف سے رحم ہے۔)
(ملفوظات جلد ہشتم صفحہ ۲۱۳ مطبوعہ ۱۹۸۴ء)
https://t.co/9GkO4BHWYu
آخری وصیت:قرآن و حدیث کا درس جاری رہے
۴؍مارچ ۱۹۱۴ء کو نماز عصر کے بعد حضرت خلیفہ اوّلؓ کو یکایک ضعف محسوس ہونے لگا۔اسی وقت آپؓ نے حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحبؓ کو قلم دوات لانے کا حک�� دیا۔چنانچہ وہ قلم دوات اور کاغذ لے آئے اور آپؓ نے لیٹے لیٹے کاغذ ہاتھ میں لیا اور جو وصیت لکھی اس میں فرمایا قرآن و حدیث کا درس جاری رہے۔
(الحکم ۷؍مارچ ۱۹۱۴ء صفحہ ۵ کالم۲)
https://t.co/pdG7pbkSIo
'It's painful, it's difficult, it's meant to coerce ... but it's not about us, it's about the victims' right to justice.'
In an exclusive interview with Analyst News, the International Criminal Court's Chief Prosecutor Karim Khan details the threats and sanctions against him, his family and the court for his arrest warrants against Israeli leaders for war crimes.
Full interview on our YouTube channel. Read it on our website.
آنحضورﷺ اور حضرت مسیح موعودؑ کے مزار پر دعا کے لیے جائیں تو اپنی زبان میں کیسے دعا کرتے ہیں؟
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
سورت فاتحہ اور درود شریف پڑھیں، ان میں تمام دعا��یں آ جاتی ہیں۔ پھر اپنی زبان میں اللہ تعالیٰ سے ان بزرگ ہستیوں کے بلندیٔ درجات کے لیے دعا کریں اور یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کے متبعین کو بھی ان نیکیوں اور ان چیزوں پر قائم فرمائے جنہیں یہ لے کر آئے تھے۔ پھر اپنے لیے دینی و دنیوی حسنات کے حصول کی دعائیں کریں۔ اور اللہ تعالیٰ سے جو چاہیں مانگیں۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے احباب جماعت کی راہنمائی کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار پر دعا اور اس کی حکمت کے عنوان پر ایک تقریر فرمائی تھی، جو کتابی شکل میں شائع ہو چکی ہے۔ اس تقریر میں حضور نے بہت سی اہم باتوں کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلائی تھی، اس کا بھی آپ کو مطالعہ کرنا چاہیے۔ اس میں حضور اپنے طریق دعا کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’میں اپنے متعلق بتاتا ہوں کہ جب بھی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی قبر پر دعا کرنے کے لیے آتا ہوں میں نے یہ طریق رکھا ہوا ہے کہ پہلے میں رسول کریمﷺ کے لیے دعا کیا کرتا ہوں اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لیے دعا کرتا ہوں اور دعا یہ کیا کرتا ہوں کہ یا اللہ! میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جو میں اپنے اِن بزرگوں کی خدمت میں تحفہ کے طور پر پیش کر سکوں۔ میرے پاس جو چیزیں ہیں وہ انہیں کوئی فائدہ نہیں دے سکتیں۔ البتہ تیرے پاس سب کچھ ہے اس لیے میں تجھ سے دعا اور التجا کرتا ہوں کہ تُو مجھ پر احسان فرما کر میری طرف سے انہیں جنت میں کوئی ایسا تحفہ عطا فرما جو اِس سے پہلے انہیں جنت میں نہ ملا ہوتو وہ ضرور پوچھتے ہیں کہ یا اللہ! یہ تحفہ کس کی طرف سے آیا ہے؟ اور جب خدا انہیں بتاتا ہے تو وہ اُس ک�� لیے دعا کرتے ہیں اور اِس طرح دعا کرنے والے کے مدارج بھی بلند ہوتے ہیں اور یہ بات قرآن اور احادیث سے ثابت ہے۔ اسلام کا مسلمہ اصل ہے اور کوئی شخص اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ دعا ئیں مرنے والے کو ضرور فائدہ پہنچاتی ہیں۔ قرآن کریم نے بھی فَحَیُّوۡا بِاَحۡسَنَ مِنۡہَا (النساء:۸۷) کہہ کر اِس طرف توجہ دلائی ہے کہ جب تمہیں کوئی شخص تحفہ پیش کرے تو تم اُس سے بہتر تحفہ اُسے دو ورنہ کم از کم اتنا تحفہ تو ضرور دو جتنا اُس نے دیا۔ قرآن کریم کی اِس آیت کے مطابق جب ہم رسول کریمﷺ یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لیے دعا کریں گے اور ان پر درود اور سلام بھیجیں گے تو خداتعالیٰ ہماری طرف سے اِس دعا کے نتیجہ میں اُنہیں کوئی تحفہ پیش کر دے گا۔ ہم نہیں جانتے کہ جنت میں کیا کیا نعمتیں ہیں مگراللہ تعالیٰ تو اُن نعمتوں کو خوب جانتا ہے اِس لیے جب ہم دعا کریں گے کہ الٰہی! تو رسول کریم ﷺ کو کوئی ایسا تحفہ دے جو اِس سے پہلے اُنہیں نہ ملا ہو تو یہ لازمی بات ہے کہ جب وہ تحفہ اُنہیں دیا جاتا ہوگا تو ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بھی بتایا جاتا ہو گا کہ یہ فلاں شخص کی طرف سے تحفہ ہے۔ پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ اِس علم کے بعد وہ چُپ کرکے بیٹھے رہیں اور تحفہ بھجوانے والے کے لیے دعا نہ کریں۔ ایسے موقع پر بے اختیار اُن کی روح اللہ تعالیٰ کے آستانہ پر گر جائے گی اور کہے گی کہ اے خدا! اَب تو ہماری طرف سے اِس کو بہتر جزاء عطا فرما۔ اِس طرح فَحَیُّوۡا بِاَحۡسَنَ مِنۡہَا کے مطابق وہ دعا پھر درود بھیجنے والے کی طرف لوٹ آئے گی اور اِس کے درجہ کی بلندی کا باعث ہو گی۔ پس یہ ذریعہ ہے جس سے بغیر اِس کے کہ کوئی مشرکانہ حرکت ہو ہم خود بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اور قوم بھی فائدہ اُٹھا سکتی ہے۔ ‘‘(مزار حضرت مسیح موعودؑ پر دعا اور اس کی حکمت، انوار العلوم جلد ۱۷ صفحہ ۱۸۳،۱۸۲)https://t.co/Rw2SzIl6ww
#عيد_الأضحى
جوشخص قربانی کرتا ہے وہ گویا اس امرکا اظہارکرتا ہےکہ میں خداتعالیٰ کی راہ میں سب کچھ قربان کردوں گا۔اسکے بعد دوسراقدم یہ ہوتاہے کہ انسان جس امرکا تصویری زبان میں اقرار کرے عملاً بھی اسے پورا کرکے دکھاوے کیونکہ محض نقل جسکے ساتھ حقیقت نہ ہوکسی عزت کام��جب نہیں ہوسکتی
(حضرت مصلح موعودؓ)
https://t.co/Is01bcrNKZ
یہ اگرآج احمدیوں کو قربانیوں سے روکتے ہیں تو احمدی اپنے جذبات قربان کرتے ہوئے بعض جگہ ان قربانیوں سے رک بھی گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ جس کی دلوں پرنظر ہے،جو یہ جانتا ہے کہ احمدی اس وجہ سے کس تکلیف اورکرب میں مبتلا ہیں وہ یقیناً احمدیوں کی اس قربانی کے جذبے کو بھی قبول فرمائے گا
خطبہ عید الاضحی سیّدنا امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ17؍جون 2024ء 👇
https://t.co/DL6bu2RCDv
How are Ahmadi Muslims so united and disciplined? What is the secret?
During a meeting with Y Media from Canada, a member asked His Holiness (aba) about the secret behind the unity, discipline, and leadership within the Ahmadiyya Muslim Jama’at.
"The fact is, the Ahmadiyya Muslim Community is united under one hand, they follow one hand."
Full episode on: https://t.co/hkEevIXRrI