| CFA | Anti-Feudalist | Overseas Patriotic Pakistani | I love my mother land as my mother loves me | leader only @ImranKhanPTI | #Larkana#Sindh#Pakistan |
دنیا میں بہت سے لوگ دیکھے، لیکن اقتدار کے لیے اصول، دیانت اور عوامی خدمت کو قربان کرنے والوں سے بڑھ کر افسوسناک مثال کم ہی ملتی ہے۔ ان کی ترجیحات عوام نہیں بلکہ کرسی اور دولت معلوم ہوتی ہے۔ کراچی اور دیگر شہروں کی حالت سب کے سامنے ہے, جگہ جگہ کھلے گٹر، گندگی، ناقص شہری سہولیات اور کرپشن جیسے مسائل عوام کی زندگی کو متاثر کرتی ہے۔
اور اوپر سے ایسے بیانات عوام کو غصہ دلانے کے برابر ہے اور کچھ نہیں۔
#sindh
حیدرآباد میں معروف سندھی صحافی امتیاز چانڈیو کے خاندان پر ہونے والے حملے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری کارروائی کریں اور اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ شہریوں کے خلاف تشدد، دھونس دھمکی اور لاقانونیت کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی-
@imtiazchandyo
پیپلز پارٹی حکومت کی کراچی میں کرپشن کی یہ ایک واضح مثال ہے، اور اب یہی لوگ گلگت بلتستان کو بدلنے کے دعوے کر رہے ہیں. اللہ ہی حافظ گلگت بلتستان کا، اگر ایسے کرپٹ نظام اور کرپشن کی گندی نالیوں سے نکلنے والے لوگوں کے ہاتھ میں مستقبل دیا گیا. افسوس کہ اتنے سب کچھ کے باوجود بھی نہ شرم ہے نہ جوابدہی.
#karachi
#gilgitbaltistanwithbilawal
#gilgitbaltistan
#sindh
@NadeemAfzalChan@BBhuttoZardari@AseefaBZ اچھا، جس طرح کی “خدمت” انہوں نے سندھ کے ساتھ کی ہے، اگر ویسی ہی گلگت بلتستان کے ساتھ بھی کی گئی تو پھر گلگت بلتستان کا اللہ ہی حافظ۔
اب وہاں پہ بھی سردار اور وڈیروں کی حکومت ہوگی۔ !
عوام کو اب جاگنا ہوگا اور اپنے حق اور اپنے مستقبل کے لیے صحیح فیصلہ کرنا ہوگا.
*صحافت اور نظام*
سچ کحی آواز اٹھاؤ گے تو مر جاؤ گے
سچ کی تصویر بناؤ گے تو مر جاؤ گے
چور کی یاری محافظ سے بہت گہری ہے
چور کو چور بلاؤ گے تو مر جاؤ گے
پارسائی کے لبادے میں چھپے ظالم کے
کالے کرتوت بتاؤ گے تو مر جاؤ گے
کون ہے جو پانی سمجھ کر بہاتا ہے لہو
راز یہ لب پہ لاؤ گے تو مر جاؤ گے
عدل کی راہ میں کانٹوں کا سفر ہے ساتھی
حق کی شمعیں جلاؤ گے تو مر جاؤ گے
جن کے ہاتھوں میں زمانے کی سیاست ہے یہاں
ان کے چہروں کو دکھاؤ گے تو مر جاؤ گے
جھوٹ کے شہر میں سچ بولنا جرم ٹھہرا
آئینہ اُن کو دکھاؤ گے تو مر جاؤ گے
پالتو بن کے رہو گے تو مزے لوٹو گے
آنکھ سے آنکھ ملاؤ گے تو مر جاؤ گے
وقت لکھتا ہے مگر سچ کبھی مرتا ہی نہیں
حق کی خاطر جو مٹاؤ گے تو امر جاؤ گے۔
#pakmedia
سندھ پبلک سروس کمیشن کا مکروہ چہرہ بے نقاب، کروڑوں روپے لیکر نوکریاں بیچنے کے ثبوت مل گئے وہ بھی پہلی بار۔۔۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا فرنٹ مین محمد وسیم کیسے گھٹیا پن کرتا رہا، یہ ضرور دیکھیں
یا اللہ
تو ہم سے بہتر جانتا ہے اور تو ہی اس سارے جہان کا رب ہے۔
یا اللہ! خان صاحب کو لمبی عمر، کامل صحت اور سلامتی عطا فرما اور انکو دشمنوں کی سختیوں اور آزمائشوں سے نجات عطا فرما۔
بے شک تو ہی سب کچھ بہتر جاننے والا اور ہر چیز پر قادر ہے۔
آمین یا رب العالمین۔
#ImranKhanHealthEmergency
#ImranKhanIllegallyDetained
کراچی کے اسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش۔
دنیا میں ایسے کارنامے صرف سائیں سرکار کی حکومت میں ہوتے ہیں، شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے سندھ گورنمنٹ کو۔
#karachi#sindh
جب حکومت میں ہوتے ہیں تو ملک کو لوٹتے ہیں، اور جب حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو ملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔
پھر وہی لوگ واپس آتے ہیں اور قومی خزانے کی چابیاں ان کے ہاتھ میں دے دی جاتی ہیں۔
حیرت ہوتی ہے کہ آخر پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی اشرافیہ عوام سے کس بات کا بدلہ لے رہی ہے۔ عوام بار بار مہنگائی، بے روزگاری اور بدانتظامی کا بوجھ اٹھاتے ہیں، جبکہ اقتدار کے کھیل میں چہرے بدلتے رہتے ہیں لیکن مسائل جوں کے توں رہتے ہیں۔
#GreatlyRespectedCDF
#GlobalRespectForCDF
آج وہ تاریخی دن ہے جب ہم نے دنیا کو سینہ تان کر بتایا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ایٹمی طاقت ہے۔
یومِ تکبیر صرف ایک کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کے عزم، اتحاد اور قربانیوں کی علامت ہے۔
اس دن پاکستان نے اسلام دشمن قوتوں اور دنیا کے بڑے ممالک کو واضح پیغام دیا تھا کہ ہم اپنی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، اسے امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے، اور ہمارے ملک کو ہر دشمن اور غدار سیاستدان سے محفوظ رکھے۔
آمین یا رب العالمین
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
#يوم_تكبير_پاکستان
Message
میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی برسی کا ذکر تھا۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ نہ کوئی خاص تقریب ہوئی، نہ ویسے انتظامات جیسے بھٹو کی برسی میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بھٹو کی برسی سیاست اور پیسے کمانے کی لیے منائی جاتی ہے۔
#nofeudalism
یہ جہالت کی انتہا ہے کہ ایک دن آپ کسی کو گالیاں دیں اور اگلے دن معافی مانگ کر خود کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کریں۔ یہ وہ شخص ہے جس نے ہمیشہ عمران خان اور اُن کی اہلیہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اب اچانک معافی مانگنا بہادری نہیں بلکہ اپنی سوشل میڈیا ساکھ بچانے کی کوشش لگتا ہے۔ حقیقی معافی وہ ہوتی ہے جس کے بعد انسان اپنے رویّے میں تبدیلی لائے، نہ کہ صرف شہرت اور توجہ حاصل کرنے کے لیے ڈرامہ کرے۔