"دوران شاپنگ مجھے میرے CSS رزلٹ کی کال آئی تو میں نے بیگز پھینکے اور وہیں پر سجدے میں گر گیا، لوگ دیکھ رہے تھے کہ اچانک ان کو کیا ہوگیا"
Motivational Story of our today's HERO PAKISTAN, AC Islamabad @aneelsaeed with Host @Mnasirbuttt
Complete interview: https://t.co/pHCU4JWXYB
@adilmehmood1501@MaryamNSharif@DC_Attock@SaimaFarooq@CMComplaintCell Respected Sir, this point is being cleared on daily basis without any negligence. This is today’s picture. Complainant is asking to relocate this waste enclosure which will affect operational performance.
ضلع اٹک تحصیل جنڈ میں عید الاضحیٰ پر آلائشیں اٹھانے کیساتھ ساتھ سڑکوں گلیوں مساجد قبرستان کی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے، شہری کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ پر صفائی انتظامات پر ہم مریم نواز کے مشکور ہیں۔
#مریم_کا_ستھرا_پنجاب@MaryamNSharif
شہر شہر ستھرا پنجاب کی گرین فورس کے چرچے ۔۔ اس عید پر زیرو ویسٹ کا وعدہ پورا ہونے لگا۔۔ مختلف شہروں سے کیا ردعمل سامنے آیا۔۔ جانیے اس ویڈیو میں
#Suthra_Punjab
اٹک
Deep Cleaning Activity
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت آرڈبلیو ایم سی کے ورکرز اٹک شہر میں صفائ کرتے ہوئے
# Admin
# M Zahir
#suthrapunjabprogram
# cleanpunjab
# antismog
#adcgattock
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی زیرِ نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے ضلع میں جاری صفائی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے تحصیل فتح جنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے صفائی کے انتظامات، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی، نالیوں کی صفائی اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرمحمدزنیر، ستھرا پنجاب پروگرام اور واسا کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ متعلقہ حکام نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو جاری صفائی آپریشن، مشینری کے استعمال، افرادی قوت اور روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صفائی کے نظام کو مؤثر اور پائیدار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت مند اور صاف ماحول میسر آ سکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔
شہروں کا حسن ان کے نظم و ضبط اور صفائی میں پوشیدہ ہے۔ اٹک میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے ذریعے نہ صرف تاریخی مقامات کی اصل خوبصورتی بحال کی گئی ہے بلکہ جدید انفراسٹرکچر سے مقامی کاروبار اور عوام کے لیے بہترین ماحول بھی فراہم کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں ایسے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جو شہریوں کے معیار زندگی اور ماحول میں واضح بہتری لا رہے ہیں۔
شہروں کا حسن ان کے نظم و ضبط اور صفائی میں پوشیدہ ہے۔ اٹک میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے ذریعے نہ صرف تاریخی مقامات کی اصل خوبصورتی بحال کی گئی ہے بلکہ جدید انفراسٹرکچر سے مقامی کاروبار اور عوام کے لیے بہترین ماحول بھی فراہم کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں ایسے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جو شہریوں کے معیار زندگی اور ماحول میں واضح بہتری لا رہے ہیں۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا)کے 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد نے ضلع اٹک کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی زیر صدارت ڈی سی آفس اٹک میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وفد کو ضلع اٹک میں جاری سماجی بہبود، فلاح عامہ اور عوامی سہولیات سے متعلق مختلف منصوبوں اور سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے وفد کو ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی، سروس ڈیلیوری کے نظام اور عوامی فلاح کے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ متعلقہ افسران نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع اٹک میں متعدد فلاحی و ترقیاتی منصوبے اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیے گئے ہیں جن پر حکومت پنجاب کے خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، جسے وفد نے ایک مثالی اقدام قرار دیا۔
بعد ازاں وفد نے مختلف مقامات کا دورہ کیا جن میں ڈی سی آفس اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر، جناح پبلک پارک اور جمخانہ کلب، پائلٹ سیکنڈری سکول اٹک، میونسپل کمیٹی آفس اور سُتھرا پنجاب کنٹرول روم، اسفند یار بخاری ڈی ایچ کیو تھلیسیمیا سنٹر، ڈسٹرکٹ پبلک سکول (ڈی پی ایس) اٹک کی آئی ٹی لیب،سپورٹس سینٹر، کمیونٹی سینٹر، بیت الحکمہ اوراسپورٹس کمپلیکس، رئیس خانہ مارکیٹ پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے خواتین بازار اور دیگر عوامی فلاحی منصوبے شامل تھے۔ڈسٹرکٹ پبلک سکول اٹک کے دورے کے دوران وفد نے آئی ٹی لیب، تعلیمی سہولیات اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسے بے حد سراہا۔ وفد نے تھلیسیمیا سنٹر اور دیگر فلاحی منصوبوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو بھی قابل تقلید قرار دیا۔وفد نے ضلع اٹک میں جاری ترقیاتی و فلاحی اقدامات اور ادارہ جاتی کارکردگی کو نہ صرف سراہا بلکہ اسے پورے پنجاب کے لیے ایک بہترین کیس اسٹڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کیے گئے اقدامات دیگر اضلاع کے لیے قابل تقلید مثال ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک انیل سعید، سی ای او ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر محمد اظہر، چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار افتاب احمد خان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
@aneelsaeed