اسے کہنا
میری سرزمینِ دل اتنی
وسیع نہیں ہے کہ
تیرے سوا کسی اور کو
میں اس میں بسا سکوں"
تیرے بغیر آشیاں
کہیں سجا سکوں
تیرے علاوہ کسی اور کو
چاہ سکوں"
کہ رابطہ میرا بس
تم سے تمہی تک کا ہے
نہ دوسرا کوئی
اس میں شریک ہے"
نہ ہی حوصلہ ہے اب
کسی اور کو سوچنے کا"
مشغلہ ہے بس!
تجھی کو کھوجنے کا
اور اب یہ بھی طے ہے کہ
کسی اور کی یاد کے
دیپ نہ جلا سکوں"
( اسے کہنا )
میرے سرزمینِ دل
اتنی وسیع نہیں کسی اور کو
اس میں بسا سکوں"
🥀🖤🫠🔥❤️🩹