نقص کوئی تو ہوگا جس وجہ اسے چھوڑا
کوئی تو سبب ہوگا ناتہ اس طرح توڑا"
کس طرح سے لوگوں کو حالِ دل بتائیں اب
کس طرح سے کترا کے اپنا منھ چھپائیں اب
#قومی_زبان
تیری بے وفائی کا کیا جواز دیتے ہم
چپ رہے، چھپا دل میں اپنے سارے رنج و غم
طعنے لوگوں کے سن کے دل بہت دکھا اپنا
آنسو آنکھ سے ٹپکے، دل بہت کڑھا اپنا
"کوئی بھی اچانک یوں چھوڑ کے نہیں جاتا
کوئی بھی وفاؤں کو یوں نہیں ہے ٹھکراتا
#قومی_زبان