آپ ہار چکے ہیں !!!
آپ نے عمران خان کی پارٹی کو ختم کرنا تھا۔ دس ہزار گرفتاریوں چالیس ہزار چھاپوں اور چار درجن کے قریب لاشیں گرانے کے باوجود آپ عمران خان کی پارٹی کو ختم نہیں کرسکے۔ آپ کو شکست ہوئی۔
آپ نے عمران خان کو بدنام کرنا تھا۔ عدت والا کیس بنایا، ایک تیسرے درجے کی ناکام اداکارہ سے کتاب لکھوائی ، بیگم کے سابقہ شوہر پر تشدد کرکے اسے ذلیل کیا۔ وزیر صحت سے اسکے پیشاب پر پریس کانفرنس کروائی ۔ لیکن آج بھی وہ ایاک نعبد وایاک نستعین کا محافظ ہے۔ آپ ناکام ہوئے۔
آپ نے عمران خان کو کرپٹ چور ڈاکو ثابت کرنا تھا۔ قادر ٹرسٹ کیس بنایا ، توشہ خانہ کیس بنایا لیکن لوگ اسے آج بھی ایماندار کہتے ہیں۔ آپ کو شکست ہوئی۔
آپ نے اس کا نام لوگوں کے دماغوں سے محو کرنا تھا۔ وہ ہتھوڑے کی طرح آپ کے اپنے ضمیروں پر برس رہا ہے۔ آپ ناکام ہوئے۔
آپ نے اسے بزدل اور بھگوڑا بنانا تھا۔ لیکن وہ جیل میں بھی مسکراتا ہے۔ وہ آج پہلے سے زیادہ ڈٹا ہوا ہے۔ آپ ہار گئے۔
آپ نے نواز شریف کو مقبول بنانا تھا۔ آپ نے اسکے غبارے میں ہوا بھرنی تھی۔ وہ غبارہ پھٹا اور اسکے اندر کے گندے جرثوموں کے چھینٹے آپ کے اپنے منہ پر گرے۔ آپ ناکام ہوگئے۔
آپ نے عوام کے دلوں میں دہشت اور خوف بٹھانا تھا۔ آپ نے عوام کو خوفزدہ کرنا تھا۔ عوام خوفزدہ نہیں ہوئے۔ بچہ بچہ کہتا ہے عمران خان کے لیے جان بھی حاضر ہے۔ آپ کو بدترین شکست ہوئی۔
آپ نے الیکشن میں عمران خان کے امیدواروں کے کاغذات چھینے ، نااہل کروائے ، گرفتار کیے، بلے کا نشان چھینا ، لیکن آج بھی اسکے آزاد امیدوار آلو بینگن اور گوبھی کے نشانات پر پونے دو سو سیٹیں جیتنے جارہے ہیں۔ آپ کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔
آپ کو پے در پے شکست ہوئی۔ آپ ہر جگہ ہارے۔ آپ گھٹیا سے گھٹیا ترین حملہ کرکے بھی ہارے۔ آپ بدترین تشدد کرکے بھی ہارے۔ آپ قتل عام کرکے بھی ہارے۔ آپ میڈیا کو کنٹرول کرکے بھی ہارے۔ آپ صحافیوں کو شہید کرکے بھی ہارے لاپتہ کرکے بھی ہارے۔ آپ کا بنایا ہوا ایک ایک منصوبہ ناکام ہوا۔ آپ کو آپ ہی کے گھروں کے اندر سے شکست ہوئی۔ آپ آٹھ فروری کو بھی ہاریں گے !!!! آپ آٹھ فروری کے بعد بھی ہاریں گے۔ آپ 2025 میں بھی ہاریں گے آپ 2050 میں بھی ہاریں گے
آج ایک اور دن گزر گیا میرے مرشد میرے کپتان میرے عمران خان کے بغیر میرے پاکستانیوں ۔ روزانہ اِسی آس میں دن گزر جاتا ہے کے وو دن کب آئیگا جب میرے پاکستان میں یہ ظلم اور فسطائیت کے نظام کا اندھیرا ختم ہوگا اور روشنی سے اور خوشیوں سے بھرا سورج نکلے گا
لیکن مجھے اپنے رب کریم پر بھروسہ ہے کہ وو دن قریب ہے جب میرا مرشد عمران خان ہمارے درمیان ہوگا انشااللہ
اور تاریکیوں کا سفر ختم ہوگا
#خان_نہیں_جھکنے_والا
#ووٹ_سے_لیں_گے_انتقام
#عوام_کی_طاقت_ووٹ
@PtiNorthPunjab
ٹرمپ کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے موجب ہیں۔ ہم نے دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ کا خمیازہ جانوں کے ضیاع اور معاشی عدم استحکام کی شکل میں بھگتا ہے۔ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہی درکار ہے۔ہم امریکی جنگ میں پہلے ہی کافی نقصان اٹھا چکے ہیں،اب وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا۔