خاتون کے اکیلے سفر کرنے کو ریپ کی وجہ قرار دینے والے یہ بھی بتا دیں کہ کیا عورت کو اکیلے دفن کرنا چاہیے یا محرم کے ساتھ؟ کیونکہ آپ لوگ تو قبر سے لاش نکال کر بھی ریپ کر دیتے ہو۔
دنیا کبھی ایسا حکمران نہیں دیکھے گی جو 17 پیوند لگی قمیض کے ساتھ 22 لاکھ مربع میل حکومت کے تخت پر بیٹھے ❤️
یکم محرم الحرام یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ عنہ
عینی شاہد طالبعلم کا کہنا ہے کہ ’ حیات بلوچ کی ماں جب اپنے بیٹے کی لاش کے پاس پہنچیں تو وہ بار بار آسمان کی طرف دونوں ہاتھ اٹھا کر کہہ رہی تھیں کہ اے اللہ انھوں نے میرے سامنے میرے بیٹے کو گولیاں ماری ہیں۔ اے اللہ تو دیکھ رہا ہے، تو انصاف کر، تو انصاف کر۔‘ https://t.co/IX9V5yYOM9
جسم سے ساتھ نبھانے کی مت امید رکھو
اس مسافر کو تو رستے میں ٹھہر جانا ہے
میرے جذبے کی بڑی قدر ہے لوگوں میں مگر
میرے جذبے کو میرے ساتھ ہی مر جانا ہے
#الوداع_راحت_اندوری
مسئلہ یہ ہے کہ ہم ایک غلط چیز کا دفاع دوسری غلط چیز کی مثال دے کر کرتے ہیں۔ پولیس پر پتھر برسائے گئے اس لئے لئے پولیس نے پتھر مارے۔۔۔ بھئ! دونوں نے غلط کیا۔۔۔ لیکن پولیس ریاست کا ادارہ ہے، اس کا ردعمل اور تربیت کچھ تو الگ ہونی چاہئیے۔ “وٹے” تو سارے ہی مار سکتے ہیں۔
اپنی رشوت خوری کی ویڈیو دیکھ کر غلطی ماننے کی بجائے حیدر آباد کے تھانہ ہٹڑی کا ایس ایچ او اور اس کا فرنٹ مین ٹیم سرِعام پر ٹوٹ پڑے۔۔۔ الحمدللّٰہ “سرِعام” کے اس سفر نے اتنا تحمل عطاء کر دیا ہے کہ جوابی وار تک نہیں کیا بلکہ ٹیم کے باقی ارکان کو بھی روکا۔ ہمارا جواب سچ اور ثبوت ہیں
@WaseemBadami کون ہے ظالم پہچانو
جھوٹے امن کے دیوانو
اپنے ہونٹ سیے ہیں تم نے
میری زبان کو مت روکو
تم کو اگر توفیق نہیں تو
مجھ کو ہی سچ کہنے دو
#matiullahjan
دن کی رونقوں میں رات کی تنہائیوں میں جب بھی بے چینی ہو تو الله سے بات کیا کریں اور اسے اپنا مسئلہ بتائیں، کیونکہ صرف اللہ ہی آپ کے مسائل کو حل کرسکتا ہے
@ImranKhanPTI بس صبر کی دو ہی صورتیں ہیں، ایک اللّٰه پہ سب کچھ چھوڑ دینا اور دوسرا الله کے لیئے سب کچھ چھوڑ دینا
اور بے شک الله صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
شدید آتشیں ہوتی ہے آگہی کی شراب
جو یہ سہار سکیں وہ ایاغ کتنے ہیں
تلاش ہی نہ ہو اُس کی تو وہ نہیں موجود
جو ڈھونڈنا ہو تو اس کے سراغ کتنے ہیں
سبھی کو چاہیے دنیا سے کچھ نہ کچھ عرفان
سو تجھ سے خود نِگر و بددماغ کتنے ہیں
#عرفان_ستار
اندھیرا پھیل رہا ہے، چراغ کتنے ہیں
کئی کروڑ سروں میں دماغ کتنے ہیں
حقیقتوں سے سروکار ہی کسی کو نہیں
ہیں باغ چند یہاں، سبز باغ کتنے ہیں
ہے ایک شور فضا میں عجیب بے ہنگم
گنے چُنے یہاں بلبل ہیں، زاغ کتنے ہیں
جو دشمنوں سے ملے، وہ ہیں صرف گنتی کے
ملے جو ہم نفسوں سے، وہ داغ کتنے ہیں
چھوڑ جاتے ہیں لوگ ، لوگوں کو
جیسے گَرد و غبار اپنی جگہ
آئینے بھی غلط نہيں کہتے
پر تُو صدقہ اُتار اپنی جگہ
ہم کہیں ٹِک کے بیٹھتے ہی نہيں
کیا کوئی لے گا یار ! اپنی جگہ