گھر ہمارا مگر ٹاور لگے گا ٹیلی کام کمپنی کا ورنہ 5 کروڑ کا جرمانہ!
قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا یہ بل جاہلانہ بھی ہے اور غاصبانہ بھی، یہ عوام کے بنیادی حق پر ڈاکا ہے۔ اس بل کی منظوری قومی اسمبلی میں بیٹھے ارکان کی اہلیت ،اور قابلیت کا شاندار اظہار بھی ہے کہ وہ آئین سے متصادم بل پاس کررہے ہیں! مکان تو چھوڑیں اس طرح کے ٹاورز کھیل کے میدانوں اور پارکس میں بھی کمیونٹی کی مرضی کے بغیر نصب نہیں ہونا چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ عوامی مفاد کے خلاف اس بل پر آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزیر اور کمیٹی کے سربراہ کو کیا ان عہدوں پر موجود رہنا چاہیئے؟
@NaeemRehmanEngr@H1stay یہ مناظر ظالموں کے منہ پر طمانچہ ہیں!
شہداء بنگلہ دیش کی قربانیاں آج رنگ لا رہی ہیں، جماعت اسلامی پھر سے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے۔
اللہ حق کو ہمیشہ غالب کرتا ہے!
تھوڑی دیر پہلے امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان صاحب سے گفتگو ہوئی۔ الحمدللہ وہ خیریت سے ہیں اور آہنی عزم کے ساتھ قوم کی قیادت کررہے ہیں۔ آج ڈھاکہ میں جماعت اسلامی نے تاریخ رقم کی ہے۔ انسانوں کے سمندر سے امیر جماعت اسلامی نے خطاب کیا، اس دوران ان کی طبیعت خراب ہوئی مگر انہوں نے تقریر مکمل کی۔ قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔ ان شاء اللہ خوشحال اور پرامن بنگلہ دیش عوام کا منتظر ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے پوری پاکستانی قوم کے لیے محبت بھرا پیغام بھیجا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام رہنماؤں، کارکنان اور بنگلہ دیش کے عوام کی حفاظت فرمائے۔ آمین
گوجرانوالہ:اسلامک سینٹر کھیالی میں سمر کیمپ کا آغاز ہوا۔۔۔قریبا چالیس افراد نے رجسٹریشن کروائی۔Quran Session میں سورة الفاتحہ، مینجمنٹ سیریز میں Self Discipline پر لیکچرز منعقد ہوئے اس کے علاوہ Self Grooming Activity بھی کروائی گئی۔بچیوں نے بہت دلچسپی سے حصہ لیا۔
#jiyouthwomen