@MEriawan752 دستک کسی کی ہے کہ گماں دیکھنے تو دے
دروازہ ہم کو تیز ہوا کھولنے تو دے
اپنے لہو کی تال پہ خواہش کے مور کو
اے دشتِ احتیاط !کبھی ناچنے تو دے
سودا ہے عمر بھر کا کوئی کھیل تو نہیں
اے چشمِ یار مجھ کو ذرا سوچنے تو دے
شاید کسی لکیر میں لکھا ہو میرا نام
اے دوست اپنا ہاتھ مجھے دیکھنےتودے
@mahpara_17 سنو۔ پتھر نہیں ہونا! ہوا کی جو بھی مرضی ہو ۔مقدر جو کچھ بھی چاہے !زمین پر چار سو رنج و الم کی بارشیں برسیں تمہارے لب پہ بکھرے سارے نغمے نوحے بن جائیں،سفر کی دھول بن جائیں، کوئی تارا نہ جگنو ہو،اندھیرا ہی اندھیرا ہو۔ میری یادوں سے اک پل بھی،کبھی غافل نہیں ہونا۔سنو پتھر نہیں ہونا۔۔