Hindu 🇵🇰, CS Graduate (SSUET) | Digital Marketer, Social, Interfaith Harmony & Minority Rights Activist & Serving as PA to SACM for Minorities Affairs, GoS.
غرور ٹوٹ گیا، کوئی مرتبہ نہ ملا
ستم کے بعد بھی کچھ حاصلِ جفا نہ ملا
سرِ حسینؑ ملا ہے، یزید کو لیکن
شکست یہ ہے کہ پھر بھی جھکا ہوا نہ ملا
#HussainSabKa#SalamYaHussain
25 جون 2026 / 9 محرم الحرام
تھانہ بولا خان، ضلع جامشورو
رکن سندھ اسمبلی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے 9 محرم الحرام کی شب اپنے آبائی گاؤں تھانہ بولا خان میں واقع پیر روشن شاہ امام بارگاہ میں حاضری دی، جہاں انہوں نے حضرت مولا غازی عباسؑ کے علمِ پاک کی زیارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک و قوم کی سلامتی، پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور پاک افواج کی کامیابی و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کی امام بارگاہ کے منتظمین پیر امیر شاہ جیلانی، پیر ظاہر شاہ جیلانی اور پیر ضمیر شاہ جیلانی سمیت وہاں موجود مومنین سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مہیش آڈوانی، صحافی ایاز منگنہار، حنیف شیخ اور دیگر معززین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا کہ حضرت مولا علیؑ اور ان کی آل، بالخصوص امام حسینؑ، کسی ایک مذہب یا فرقے کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے امام ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ امن، محبت، انصاف اور انسانیت کا درس دیا، جبکہ واقعۂ کربلا اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک حق، صبر، ایثار اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا سے جس قدر محبت اور عقیدت ہمارے مومن بھائی رکھتے ہیں، اتنی ہی عقیدت اقلیتی برادری کے دلوں میں بھی موجود ہے۔
ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے مزید کہا کہ آج کے دور میں شہدائے کربلا کی تعلیمات پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی انا پر قابو پا کر حق و سچ کا ساتھ دینا چاہیے، اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے اور انسانیت کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت، وزیر اعلیٰ سندھ، محکمہ داخلہ سندھ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یومِ عاشورہ کے موقع پر مؤثر سکیورٹی اور بہترین انتظامات کو یقینی بنایا، جس کے باعث جلوس اور مجالس پُرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں۔
@AAliZardari@BBhuttoZardari@FaryalTalpurPk@BakhtawarBZ@AseefaBZ@PPP_Org@sindhinfodepart
26 جون 2026 | 10 محرم الحرام | تھانہ بولا خان، ضلع جامشورو
کاکا کشنچند آڈوانی اور ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے نظرِ امام حسینؑ (نیازِ مولا) کا اہتمام۔
امام حسینؑ سے محبت اور عقیدت کے لیے کسی مذہب، فرقے یا طبقے سے تعلق ضروری نہیں، بلکہ اس کے لیے انسانیت کا درد رکھنے والا دل اور حق و انصاف سے محبت کرنے والا ضمیر درکار ہوتا ہے۔ کاکا کشنچند آڈوانی و اہلِ خانہ
شہدائے کربلا کی یاد اور حضرت امام حسینؑ سے والہانہ عقیدت کے اظہار کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی 10 محرم الحرام کی شب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کاکا کشنچند آڈوانی اور ان کے اہلِ خانہ، بشمول رکن سندھ اسمبلی و وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی، دیال داس آڈوانی، لچھمن داس آڈوانی اور دیپک آڈوانی کی جانب سے شریمتی ہاسی بائی پوج مکھی آڈومل آڈوانی دھرم شالا میں عزادارانِ امام حسینؑ اور مومنین کے لیے نظرِ امام حسینؑ (نیازِ مولا) کا اہتمام کیا گیا۔
سکھر، 12 جون 2026
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی رہنمائی اور رکنِ سندھ اسمبلی و وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کی سربراہی میں کراچی اور حیدرآباد میں اقلیتی طلبہ و طالبات میں میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپس کی تقسیم کے کامیاب مراحل کے بعد، ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کی ہدایات پر محکمۂ اقلیتی امور حکومتِ سندھ کے سکھر عملے نے اقلیتی طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے۔
اس موقع پر محکمۂ اقلیتی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید ذوالفقار علی شاہ، رانجھن داس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ اور جتیندر کمار کے ہمراہ سکھر ہندو پنچایت کے مکھی ایشور لال ماکھیجا، امرجیت سنگھ، وارس ایمانوئیل اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب کے دوران طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے گئے اور ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ حکومتِ سندھ اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے، انہیں بااختیار بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اپنی کاوشیں مسلسل جاری رکھے گی۔
@AseefaBZ@AAliZardari@BBhuttoZardari@FaryalTalpurPk@BakhtawarBZ@PPP_Org@sindhinfodepart
کراچی، 15 جون 2026
معروف سماجی رہنما ذوالفقار ہالیپوٹو کی ڈاکٹر شام سندر آڈوانی سے ملاقات
معروف سماجی رہنما ذوالفقار ہالیپوٹو نے رکن سندھ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
دفتر آمد پر ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے ذوالفقار ہالیپوٹو کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر پاکستان سکھ کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ سردار رمیش سنگھ خالصہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ملاقات کے دوران سیاسی، سماجی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی، سماجی فلاح و بہبود اور اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
کراچی، 15 جون 2026
دفتر معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور، حکومتِ سندھ
رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور سندھ روما مشتاق مٹو کی ڈاکٹر شام سندر آڈوانی سے ملاقات
رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور سندھ روما مشتاق مٹو کی رکن سندھ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی سے ان کے دفتر میں ملاقات۔
ملاقات کے دوران اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود اور محکمہ اقلیتی امور کے تحت جاری و مجوزہ اقدامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کراچی، 15 جون 2026
دفتر معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور، حکومتِ سندھ
کھیٹپال سیوا منڈلی اور قلندری سیوا منڈلی، تھانہ بولا خان کے وفد کی ڈاکٹر شام سندر آڈوانی سے ملاقات
کھیٹپال سیوا منڈلی اور قلندری سیوا منڈلی، تھانہ بولا خان کے وفد کی رکن سندھ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی سے ملاقات۔
وفد میں آسن ٹکیانی، اشوک مولائی، جانی قلندری اور مہیش آڈوانی شامل تھے۔
وفد نے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کی جانب سے کی جانے والی خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیک بھی کاٹا گیا اور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات کے دوران کھیٹپال سیوا منڈلی اور قلندری سیوا منڈلی سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
کراچی، 15 جون 2026
دفتر معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور، حکومتِ سندھ
سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اقلیتی افراد نے رکن سندھ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے لوگوں کے مسائل اور درخواستوں کو بغور سنا اور متعلقہ اداروں اور حکام کو مسائل کے فوری حل کے لیے براہِ راست ہدایات جاری کیں۔
15 جون 2026
سوامی نارائن مندر، کراچی
رکنِ سندھ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے بابا گرداس رام صاحب سنگت کراچی کے زیرِ اہتمام بابا گرداس رام صاحب کے 95ویں جنم دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں غوثپور ہندو پنچائت مکھی ڈاکٹر سریش تلریجا، مکھی شام سندر تلریجا، مکھی مہیش تلریجا، گرد و نواح کی پنچائتوں کے نمائندگان اور بی جی ڈی سنگت کراچی، بھگتوں و بابا کے شیوکوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے ملک و قوم کی ترقی، امن و سلامتی، پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور پاک افواج کے لیے خصوصی پرارتھنا کی۔
بعد ازاں ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے بی جی ڈی سنگت کے ہمراہ بابا گرداس رام صاحب کے 95ویں جنم دن کا کیک کاٹا اور بی جی ڈی سنگت کراچی، بھگتوں و بابا کے شیوکوں کو بدھائی دی۔
تقریب کے دوران سندھ کے نامور بھگت کمار سونو نے اپنی سریلی آواز میں بھجن پیش کیے، جنہوں نے جشن کی خوشیوں کو مزید دوبالا کر دیا۔
بی جی ڈی سنگت کراچی کی جانب سے ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کو بابا کے آشرواد کے طور پر سروپا پیش کرکے ان کی اقلیتوں کے لیے سیوا کو سرہایہ گیا و نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
June 17, 2026: MPA and Special Assistant to the Chief Minister Sindh for Minorities Affairs, Dr. Sham Sunder Advani, attended the Cabinet meeting regarding the Sindh Budget 2026–27 today.
Meeting was also attended by Provincial Ministers, Advisors, Special Assistants to the Chief Minister, the Chief Secretary, and secretaries of all provincial departments.
کراچی، 18 جون 2026
دفتر معاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ سندھ برائے اقلیتی امور
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہروفیروز کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری غلام فاروق بھنبھرو اور ایڈووکیٹ رافع بھنبھرو کی رکنِ سندھ اسمبلی و وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی سے ان کے دفتر میں ملاقات۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف سماجی اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل حیدرآباد ڈویژن کی سربراہ اور پارٹی کی متحرک و مخلص کارکن صبا حیدر کے انتقال پر رکنِ سندھ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ صبا حیدر کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ اس غم کی گھڑی میں ہم ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صبا حیدر پارٹی کی ایک اہم اور فعال رکن تھیں، جنہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پارٹی کے مؤقف کو مؤثر اور بہترین انداز میں عوام تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی کمی پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے جسے آسانی سے پُر نہیں کیا جا سکے گا۔
ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
19th June 2026,
Memorable moment with the delegation of the Children Parliament for Right to Education during their visit to the Sindh Assembly in the ongoing Budget Session 2026–27.
کراچی
21 جون 2026
اظہارِ افسوس
رکنِ سندھ اسمبلی اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ اور پاکستان پیپلز پارٹی سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم نعیم احمد کھرل پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک مخلص، وفادار اور متحرک رہنما تھے، جنہوں نے جماعت اور عوامی خدمت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی سیاسی، سماجی اور جماعتی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔
ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ربِ کریم سے دعاگو ہیں کہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین۔
کراچی، 22 جون 2026
صوبائی اسمبلی سندھ
رکنِ سندھ اسمبلی اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور، ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے سندھ اسمبلی میں جاری بجٹ برائے مالی سال 2026-27 کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیئے۔
@AAliZardari@BBhuttoZardari@FaryalTalpurPk@BakhtawarBZ@AseefaBZ@MediaCellPPP
کراچی، 23 جون 2026
رکنِ سندھ اسمبلی اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم شکایتی سیل میں ٹیلیفون کے ذریعے عوامی شکایات اور مسائل سنے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے عوام دوست ویژن کے مطابق ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ اداروں سے براہِ راست رابطہ کرکے عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
تمام مسیحی بہن بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں
خدا کرے یہ مقدس دن آپ کی زندگی میں محبت، امن، خوشی اور نئی امیدیں لے کر آئے۔
ہیپی ایسٹر!
انسانیت کی خدمت کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کا یہ اقدام لائقِ ستائش ہے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں حقوق کی علمبردار رہی ہے
@AAliZardari@BBhuttoZardari@AseefaBZ@BakhtawarBZ@DrShamSAdvani