’’جب آپ ٹوٹ جائیں گے تو آپ کے سوا کوئی آپ کو بحال نہیں کرے گا اور جب آپ ہار جائیں گے تو آپ کی مرضی کے سوا کوئی آپ کا ساتھ نہیں دے گا، آپ کے دوبارہ کھڑے ہونے کی صلاحیت آپ کے سوا کسی کی ملکیت نہیں ہے۔‘‘
جو کچھ تمہارے پاس ہے، وہ سب ختم ہوجائے گا، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے، وہ باقی رہنے والا ہے۔ اور جن لوگوں نے صبر سے کام لیا ہوگا، ہم اُنہیں اُن کے بہترین کاموں کے مطابق اُن کا اجر ضرور عطا کریں گے۔
سورۃ النحل
میری آنکھوں میں آنسو آگۓ
جب اللہ نے مجھ سے پوچھا
"الست بربکم"
' کیا میں تمھارا رب نہیں'
میں نے کہا "بلا" بے شک آپ ہی ہیں
اس پر اللہ نے بڑے لاڈ سے کہا
" فاین تذھبون"
' تو پھر کدھر جا رہے ہو مجھے چھوڑ کر'