"پکی پکائ تازہ روٹی"
نئ نسل نے شاید ہی سنا ہو کہ بھٹو گورنمنٹ نے ملک میں روٹی پلانٹ لگائے تھے یہ بات 1970 کی دہائ کے وسط کی ہے،اخبارات، ٹی وی اور سینما گھروں میں اسکا اشتہار چلتا تھا, یہ سادہ بنی ہوئی روٹی ہوتی تھی جب چاہیں گرم کرکے کھائیں، چاہیں تو گھی لگا کے پراٹھا بنالیں، پانچ روٹی کا پیکٹ ایک روپیہ اور دس روٹی کا پیکٹ دو روپے کا تھا،اسی دور میں بھٹو صاحب نے سوشلزم کا نعرہ لگایا تھا، جب گورنمنٹ کے خلاف اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوئیں اور ملک میں بھٹو گورنمنٹ کے خلاف تح��یک چلی تو اپوزیشن کی طرف لوگوں کو کہا گیا کہ روٹی پلانٹ اس لئے لگے کہ بھٹو صاحب ملک میں سوشلزم نافذ کرکے مردوں اور عورتوں سب کو کام پہ لگائیں گے شام کو گھر آتے ہوئے پلانٹ سے روٹی لیں گے تاکہ گھر پہ پکانی نہ پڑے،ملک میں ہنگامہ آرائ اور پرتشدد واقعات شروع ہوچکے تھے لہذا کراچی اور لاہور میں متعدد مقامات پر گورنمنٹ کے لگائے ہوئے یہ پلانٹ نذر اتش کردئے گئے، 5 جولائ 1977 کو ضیاء صاحب نے ملک میں تیسرا مارشل لگادیا اور بھٹو صاحب کا یہ عوامی منصوبہ قصہ پارینہ بن گیا،
26.9.23
#یادداشتیں