دوستو چلیں آج بڑی نیکی کی شروعات کرتے ہیں، اپنے آقا حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم پر اپنی پسند کا درور لکھیں اور RT کرتے جائیں، کوشش کریں لڑی ٹوٹے نہ، اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے
@Malik41163464@malihajavaiddar تم ہمارے ذکر سے آزاد ہو یہ بھی نہیں
اور پہلے کی طرح سے یاد ہو یہ بھی نہیں
پھر بنا لیں گے نیا کوئی خدا ہم سر پھرے
تم ہماری آخری ایجاد ہو یہ بھی نہیں
سر کو وہ جنبش نہیں دیتے کبھی انکار میں
اور ان کے ہونٹوں پر ارشاد ہو یہ بھی نہیں
#قومى_زبان
ہم کسی جنگ میں شامل نہ ہوئے بس ہم نے
ہر تماشے کو فقط راہ گزر سے دیکھا
ہر چمکتے ہوئے منظر سے رہے ہم ناراض
سارے چہروں کو سدا دیدۂ تر سے دیکھا
پھول سے بچوں کے شانوں پہ تھے بھاری بستے
ہم نے اسکول کو دشمن کی نظر سے دیکھا
#اپنی_زبان_اُردو
گاؤں کی آنکھ سے بستی کی نظر سے دیکھا
ایک ہی رنگ ہے دنیا کو جدھر سے دیکھا
ہم سے اے حسن ادا کب ترا حق ہو پایا
آنکھ بھر تجھ کو بزرگوں کے نہ ڈر سے دیکھا
اپنی بانہوں کی طرح مجھ کو لگیں سب شاخیں
چاند الجھا ہوا جس رات شجر سے دیکھا
#اپنی_زبان_اُردو
بچھڑ کے تجھ سے کسی دوسرے پہ مرنا ہے
یہ تجربہ بھی اسی زندگی میں کرنا ہے
ہوا درختوں سے کہتی ہے دکھ کے لہجے میں
ابھی مجھے کئی صحراؤں سے گزرنا ہے
میں منظروں کے گھنے پن سے خوف کھاتا ہوں
فنا کو دست محبت یہاں بھی دھرنا ہے
#اپنی_زبان_اُردو
تکلفات کی نظموں کا سلسلہ ہے سوا
تعلقات اب افسانے ہونا چاہتے ہیں
جنوں کا زعم بھی رکھتے ہیں اپنے ذہن میں ہم
پڑے جو وقت تو فرزانے ہونا چاہتے ہیں
#اپنی_زبان_اُردو
سب اک چراغ کے پروانے ہونا چاہتے ہیں
عجیب لوگ ہیں دیوانے ہونا چاہتے ہیں
نہ جانے کس لیے خوشیوں سے بھر چکے ہیں دل
مکان اب یہ عزا خانے ہونا چاہتے ہیں
وہ بستیاں کہ جہاں پھول ہیں دریچوں میں
اسی نواح میں ویرانے ہونا چاہتے ہیں
#اپنی_زبان_اُردو
ہر شخص بچھڑ چکا ہے مجھ سے
کیا جانیے کس کو ڈھونڈھتا ہوں
ہے مجھ سے ہی زندگی عبارت
میں زیست کا تلخ تجربہ ہوں
کیا سمجھے گا کوئی مجھ کو صابرؔ
میں ذات سے اپنی ماورا ہوں
#اپنی_زبان_اُردو
وہ جاگ رہا ہو شاید اب تک
یہ سوچ کے میں بھی جاگتا ہوں
اے میرا خیال رکھنے والے
کیا میں ترے ذہن میں بسا ہوں
مرتا ہوں کہ مر مٹوں گا آخر
جینے کو تو عمر بھر جیا ہوں
#اپنی_زبان_اُردو
یہ سوچ کے راکھ ہو گیا ہوں
میں شام سے صبح تک جلا ہوں
جس دل میں پناہ ڈھونڈھتا تھا
اب اس سے پناہ مانگتا ہوں
پہلے بھی خدا کو مانتا تھا
اور اب بھی خدا کو مانتا ہوں
#اپنی_زبان_اُردو