قسط نمبر 1
ٹوئٹر کا نام اب X ہے
لیکن اصل میں استعمال کا طریقہ جاننا زیادہ ضروری ہے۔
ابابیلو !
ہم میں سے بہت سے لوگ X استعم��ل تو کرتے ہیں، مگر اس کے بنیادی نظام، اصطلاحات اور پالیسیوں سے مکمل واقف نہیں۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کبھی اکاؤنٹ محدود ہوجاتا ہے، کبھی پوسٹ کی reach کم ہوجاتی ہے اور کبھی اکاؤنٹ suspension تک پہنچ جاتا ہے۔
اسی لیے سوچا کہ X کی مکمل رہنمائی قسط وار ساتھیوں کے سامنے رکھی جائے، تاکہ بالکل نئے صارف سے لے کر پرانے اور فعال صارف تک ہر شخص فائدہ اٹھا سکے۔
سب سے پہلے بنیادی بات سمجھیں۔
Post یعنی اپنی نئی تحریر یا اشاعت۔
Reply کسی پوسٹ کے نیچے جواب۔
Repost کسی دوسرے کی پوسٹ کو اپنے followers تک پہنچانا۔
Quote Post کسی پوسٹ کو شیئر کرکے ساتھ اپنی رائے بھی لکھنا۔
Like پسندیدگی یا interaction کا اظہار ہے۔
Follow کسی اکاؤنٹ کو اپنی timeline میں شامل کرنا ہے۔
Followers وہ لوگ ہیں جو آپ کو follow کرتے ہیں، جبکہ Following وہ اکاؤنٹس ہیں جنہیں آپ follow کر رہے ہیں۔
Impression کا مطلب ہے کہ آپ کی پوسٹ کتنی مرتبہ دکھائی گئی۔
Engagement کا مطلب ہے کہ لوگوں نے آپ کی پوسٹ کے ساتھ کیا interaction کیا، مثلاً Like، Reply، Repost، Quote، Link Click وغیرہ۔
Hashtag کے ذریعے کسی موضوع کو مخصوص علامت # کے ساتھ نمایاں کیا جاتا ہے۔
یہ بنیادی اصطلاحات سمجھ آگئیں تو X کی باقی دنیا سمجھنا آسان ہوجائے گا۔ ان شاءاللہ العزیز
ہم،تم............ (عظیمی)
کھڑا جوکل وہاں تھا وہ آج بھی کھڑا ہے
ہمارے ساتھ جوتھا،وہ آج بھی جُڑا ہے۔
یہ بات ذات کی ہے نہ پچھلی رات کی ہے
میانِ حق وباطل پہاڑ اک کھڑاہے۔
وہ باز آرہے ہیں، نہ پیچھے ہم ھٹے ہیں
ہم اس قبیل سےہیں،جو سر بکف لڑاہے۔
ہے ان پہ جان دیتا،بَنا جو ان کےہاتھوں،
انہی کی ضد پہ دیکھو بری طرح اَڑا ہے
نہ خُوانہوں نےبدلی،نہ جھوٹ کوہی چھوڑا
سبھی کو جو دبائے،یہ ایسا اک دھڑاہے۔
ہمارا اک سفرہے،یہ زیست راہ گذر ہے
عدو جہاں پڑاتھا ابھی تلک پڑا ہے۔
ضمیر جاگتاہے سب اٹھ رہی ہیں قومیں
نظام ومغزِ جابر ہراک گلا سڑا ہے۔
ستم جو ڈھارہے ہیں انہیں پتہ نہیں ہے
کہ احتسابِ روزِ جزا بہت کڑا ہے۔
یہ مانتاہوں میں بھی، کہ تم ہو اہل طاقت
تمہاری طاقتوں سے مگر خدا بڑاہے۔
ہو بھینس بھی اسی کی، ہے جس کےپاس لاٹھی
مقولہ غاصبوں نے فضول اک گھڑاہے۔
چڑھائی ان کی عادت،سرنڈر ان کاشیوہ۔
ڈٹا جوہےعظیمی،رخ ان کاپھر مڑاہے۔
کلام۔ حضرت مولانا عزیز الرحمن عظمی صاحب
@ibn_e_aadam12
#فخر_ملت_مولانا #سرکاری_چمچے_فلاپ #بارڈر_یا_بیرکس #معدنیات_فروش_ٹولہ #مہنگائی_کا_جواب_دو
آپ لوگوں سے گزارش کی تھی ، آنکھیں بند کرکے نئے پرانے ساتھیوں کو تھوڑے وقفے وقفے سے فالو اور فال�� بیک لازمی دیا کریں ۔ اس جانب کسی کی توجہ نہیں سب دوسروں سے پہل چاہتے ہیں ۔
اس عمل در امد کریں ہر ایک کو فالو کریں ، بریک جائے تو رک جائیں پھر تیس منٹ بعد دوبارہ ایک دوسرے کو فالو اور فالو بیک کریں۔
کمنٹس بھی کیا کریں اور پوسٹ کی تو بھرمار ہو۔
فیلڈ ہورہا ہو تو صرف ری پوسٹ کریں ۔
#فخر_ملت_مولانا
#سرکاری_چمچے_فلاپ
#بارڈر_یا_بیرکس
#معدنیات_فروش_ٹولہ
#مہنگائی_کا_جواب_دو