@miss_cracko وہ مرے دل میں ایسے سماۓ ہوۓ ہیں
پھول شبنم میں جیسے نہاۓ ہوۓ ہیں
نہ چھیڑو فرشتوں نہ چھیڑو یہاں پر
ہم وہاں جہاں بھر کے ستاۓ ہوۓ ہیں ✨
#متاعِ_دل#شاری
پہلے تو دیکھنا ، مسکرانا ، پھر نظر پھیرنا روٹھ جانا
ہو گیا خون کتنوں کا ناحق ، آپ کی تو ادا ہو گئی ہے
ایسی چلتی ہے گلیوں میں، تیری جھوم کر جیسے چلتے ہیں مے کش
جب سے زلفوں کو تیری چھوا ہے ، کتنی بے خود صبا ہو گئی ہے
فنا بلند شہری
#متاع_دل
@ChShanawar8 ساتھ چلتے ہیں زمانوں کی طرح ہوتے ہیں...
یار تسبیح کے دانوں کی طرح ہوتے ہیں!
وار کس سمت سے ہوگا مجھے معلوم نہیں...
لوگ شطرنج کے خانوں کی طرح ہوتے ہیں !
عین ممکن ہے ہمیں کوئی کبھی ڈھونڈ ہی لے...
قیمتی لوگ خزانوں کی طرح ہوتے ہیں
#متاعِ_دل
پہلے جگر کے خوں سے زباں کا وضو کرو
پھر اُس کے بعد عشق پہ تم گفتگو کرو
محبوب کو منانے کی لذت ہے بے مثال
اِک بار روٹھ جائے وہ یہ آرزو کرو
ملتے ہیں عشق میں یہ خزانے نصیب سے
زخموں پہ ذکرِ یار سے ہنس کے رفُو کرو
#متاعِ_دل