ہم نے چاہا بھی تو اظہار نہ کر پائے کبھی،
دل میں رکھا تجھے، آواز نہ کر پائے کبھی۔
تو قریب آ کے بھی قسمت میں نہ شامل ہو سکا،
اور ہم دور رہ کر بھی تجھے بھول نہ سکے۔ 🥀❤️🩹❤️🩹
کیا تمہیں جدائی تکلیف دیتی ہے؟
مجھے جھوٹا تعلق بیزار موجودگی اور جذبات میں بناوٹ زیادہ تکلیف دیتے ہیں
مجھے بلاوجہ تاخیر سےملنے والے جوابات مجھے یہ احساس دلاتے ہیں کہ میں بوجھ ہوں،یا یہ جاننا کہ میرے ہونےیا نا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،یہ سب چیزیں جدائی سے زیادہ اذیت دیتی ہیں۔
کبھی موقع ملا تو سب لکھوں گی میں
درد کے وہ لمحات لکھوں گی میں
اپنوں کی بے رخی کے حساب لکھوں گی
شدید غم سے حالت نڈھال لکھوں گی
تذلیل کے وہ مناظر سرِعام لکھوں گی
اس حسین دھوکے کو جیتے جی موت لکھوں گی
میں سب رشتوں کو فقط مطلب ہی لکھوں گی
کبھی موقع ملا تو سب لکھوں گی
#متاع_دل
چہرہ میرا تھا، نگاہیں اُس کی
خامشی میں بھی وہ باتیں اُس کی
میرے چہرے پہ غزل لکھتی گئیں
شعر کہتی ہوئی آنکھیں اُس کی
شوخ لمحوں کا پتہ دینے لگیں
تیز ہوئی ہُوئی سانسیں اُس کی
ایسے موسم بھی گزارے ہم نے
صبحیں جب اپنی تھیں ، شامیں اُس کی
#اردوقومی_زبان
دھیان میں اُس کے یہ عالم تھا کبھی
آنکھ مہتاب کی، یادیں اُس کی
رنگ جویندہ وہ، آئے تو سہی!
آنکھ مہتاب کی، یادیں اُس کی
فیصلہ موجِ ہَوا نے لکھا!
آندھیاں میری ، بہاریں اُس کی
خُود پہ بھی کھُلتی نہ ہو جس کی نظر
جانتا کون زبانیں اُس کی
#اردوقومی_زبان