جب یقین اللہ کی ذات پر ہو تو ناممکن کے سارے راستے بھی امید میں بدل جاتے ہیں۔
کیونکہ جہاں انسان کی تدبیر ختم ہوتی ہے، وہاں رب کی قدرت کے دروازے کھلتے ہیں۔
عجیب اور خوفناک حقیقت یہ ہے
کہ ہمیں کبھی معلوم نہیں ہوتا
کہ ہم کیا آخری بار دیکھ رہے ہیں۔
کسی کی آخری ہنسی، آخری گفتگو، آخری مسکراہٹ، آخری ملاقات،
ہمیں خبر ہی نہیں ہوتی
کہ ہم جس لمحے کو ابھی جی رہے ہیں، وہ دوبارہ کبھی
ہماری زندگی میں نہیں آئے گا۔
اس لیے ماضی پر افسوس کرتے ہوئے خود کو مایوس نہ کریں، نہ ہی دل چھوٹا کریں۔ بس الحمدللہ کہیں، اللہ کی حکمت پر بھروسہ رکھیں اور آگے بڑھ جائیں۔
کیونکہ جو اللہ آپ سے لیتا ہے، وہ اس سے بہتر عطا کرنے پر بھی قادر ہے۔
دن کے اختتام پر ہمیشہ یہ یاد رکھیں کہ ہر چیز میں اللہ کی کوئی نہ کوئی خیر پوشیدہ ہوتی ہے۔ کوئی بھی ناکامی یا مشکل کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، ہر مشکل کے بعد آسانی اور ہر زوال کے بعد عروج آتا ہے۔ آپ جو بھی نقصان اٹھاتے ہیں، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے آپ کو اس سے بہتر عطا فرماتا ہے۔
اے دوست ذرا اور قریب رگ جاں ہو
کیا جانے کہاں تک شب ہجراں کا دھواں ہو
میں ایک زمانے سے تمہیں ڈھونڈ رہا ہوں
تم ایک زمانے سے خدا جانے کہاں ہو
میں اس کو ترے نام سے تعبیر کرونگا
وہ پھول جسے قربت شبنم بھی گراں ہو
شاید یہ میری آنکھ سے گرتا ہوا آنسو
احباب کی بھولی ہوئی منزل کا نشاں ہو
میرے بارے میں ہواؤں سے وہ کب پوچھے گا
خاک جب خاک میں مل جائیگی تب پوچھے گا
گھر بسانے میں یہ خطرہ ہے کہ گھر کا مالک
رات میں دیر سے آنے کا سبب پوچھے گا
اپنا غم سب کو بتانا ہے تماشا کرنا
حالِ دل اُس کو سنائیں گے وہ جب پوچھے گا