آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ، آپریشن سے مقامی لوگوں کو تکلیف دی جا رہی ہے سخت سردی میں ان کو بے گھر کر دیا گیا ، کوئی کرنل کوئی جرنیل تو بے گھر نہیں ہوا۔۔۔ان معصوموں کو بے گھر کر کے خود محلوں میں آرام فرما رہے ذرا اپنے بیوی بچوں کو لے کر ان کے درمیان رہیں آپکو سمجھ لگے مگر آپکا تو دھندا ہے
#خان_غیرقانونی_قیدتنہائی_میں #FreeImranKhan
”پنجاب میں جس گندم کا ریٹ کاشتکار کو 2200 روپے ملا وہ اس وقت مارکیٹ میں 4800 روپے من تک بک رہی ہے۔ ایک طرف عوام کیلئے آٹے کی قیمت میں اضافہ دوسری طرف اشرافیہ اپنے لیے وی آئی پی ایئرپورٹ لائونج کا افتتاح کر رہا ہے۔ ماہ جنوری میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے۔“ اطہر کاظمی
احسن اقبال صاحب کے اُڑان پاکستان منصوبے میں پانچ اِیز(5Es) ہیں۔ پہلا E ایکسپورٹس کا۔ ایکسپورٹس کا برا حال ہے اور انڈسٹری کہہ رہی ہے کہ ان حالات میں ہم اۤگے نہیں جا سکتے۔ دوسرا E۔۔ ای پاکستان۔۔ اۤئی ٹی کی قدغنوں پر ہم روتے رہتے ہیں۔ تیسرا E۔۔انوائرنمنٹ ہے۔۔سموگ اور Environmentمیں اسوقت ہم دنیا کا اۤلودہ ترین ملک ہیں۔ اسلام اۤباد میں تحریک چلی ہوئی ہے۔ پوری شکرپڑیاں انہوں نے گنجی کر دی ہے۔۔چوتھا E۔۔انرجی(لوڈشیڈنگ، مہنگی توانائی)۔۔پانچواں ای۔۔Equity & Empowerment۔۔۔۔۔۔تو احسن اقبال صاحب جب سپین سے واپس اۤئیں تو ہمارے ہاں پروگرام میں اۤئیں اور ان 5Es کو explain کردیں اور روڈمیپ دے دیں کہ وہ انہیں کیسے حاصل کریں گے: عامر متین
@AmirMateen2@betterpakistan
علیؑ کے ذکر میں کھو جا
یہی حکم الٰہی ہے
نہ گھبرا عصرِ حاضر سے
علیؑ کی بادشاہی ہے
یہ پوچھا حُرؑ نے مولاؑ سے
کیا بخشش میں نے پائی ہے؟
کہا شبیرؑ نے بھائی...
علیؑ کی بادشاہی ہے
شاعرِ آلِ عباؑ، بیرسٹر سعد رسول
@SaadRasooll
ایران کی مخالفت کا مطلب اسرائیل و امریکہ کی حمایت ہے
اور یہ کسی صورت نہیں ہونا چاہیے
ہر وہ شخص جو خود کو مسلمان کہتا ہے
وہ مسلمان ہے
آخرت کے فیصلے آپ نے نہیں
اللہ نے کرنے ہیں
اگر محمد و آل محمد ﷺ کے ماننے والے نہ بخشے گئے تو پھر کوئی بھی نہیں بخشا جائے گا
#پاکستان#ایران#غزہ
ٹرمپ سے منسلک سرمایہ کار پاکستان سے ناراض؟
ڈان اخبار میں خلیق کیانی کی خبر کے مطابق:۔
ایشیا پیٹرولیم لمیٹڈ،پورٹ قاسم سے حبکو پاور پلانٹ تک 82 کلومیٹر طویل فرنس آئل پائپ لائن کی مالک کمپنی ہے۔ اس کے چیئرمینPeter Leathard ہیں،جن کا(بمطابق ڈان) صدر ٹرمپ سے تعلق ہے۔Peter Leathard نے کابینہ ممبران اور ”دیگر سٹیک ہولڈرز“ بشمول وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کرکے احتجاج کیا ہے کہ ”یک طرفہ طور پر15ماہ سے ادائیگیاں روکی گئی ہیں“۔۔انہوں نے حب(Hub) میں 250ملین ڈالر کی مجوزہ سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے کے معاملے پر بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسکے علاوہ Peter Leathardنے عالمی تصفیے میں جانے کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے۔ زیادہ تر سٹیک ہولڈرز کی رائے ہے کہ معاملہ کا international arbitration میں جانا ناصرف غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے برا ہوگا بلکہ پاکستان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچائے گا۔معاملے کا حل نکالنے کیلئے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی میں SIFCکی نمائندگی بھی ہوگی
بار بار ایک تردید اۤرہی ہے کہ:"پیپلزپارٹی اور سسٹم کے درمیان کوئی دراڑ نہیں ہے۔۔"۔۔تاہم اس بات کو پایہ ثبوت تک پہنچی ہوئی سمجھیں کہ "اۤسمان کی نظریں پیپلزپارٹی کیلئے وہ نہیں رہیں، جو پہلے کبھی ہوا کرتی تھیں۔۔"۔۔: حبیب اکرم
میلی ہوگئی ہیں: اکبر باجوہ
@akbarbajwa@uzmanauman
اِس عالمِ حَیرت و عِبرت میں
کُچھ بھی تو , سَراب نہیں ھوتا۔
کوئی پَسند مِثال نہیں بَنتی
کوئی لَمحہ خُواب نہیں ھوتا۔
اِس لَمحۂ خَیر و شَر میں کہیں
اِک ساعت اَیسی ھے جِس میں
ھَر بات گُناہ نہیں ھوتی
سَب کارِ ثَواب نہیں ھوتا۔
سلیم کوثر
میرا بس چلتا تو اۤئین میں ایسی ترمیم کرتا کہ کچھ نوجوان اس دنیا میں پیدا ہی نہ ہوں۔اۤپ کہتے ہیں 25 سالہ بندے کو ووٹ کا حق ملے گا تو کیا 24 سال کے نوجوان کے پاس کوئی اۤزادی رائے نہیں؟ اۤپ ایک پوری نسل کو ڈِس اِن فرنچائز کر رہے ہیں؟ پہلے جو ووٹ ڈلے، ان کو اۤپ نے گنا نہیں اور اب اۤپ کہہ رہے ہیں کہ وہ ووٹ ہی نہ ڈالیں؟۔اتنی فرعونیت کا نتیجہ بہت برا نکلتا ہے: مطیع اللہ جان
مولا علی علیہ السلام :
ہجرت کی رات تلواروں کے سائے میں سوئے
بدر میں جب کوئی لڑنے کو تیار نہ تھا
مولا علی علیہ السلام لڑنے کو بیتاب تھے
احد میں جب سب بھاگ گئے
مولا علی علیہ السلام اکیلے رسول اللہ ﷺ کی حفاظت کرتے رہے اور ثابت قدم کھڑے رہے
خندق میں جب سب سہمے ہوئے تھے مولا علی علیہ السلام نے عمرو عبدود کو جہنم واصل کر کے جنگ کا ماحول بدل دیا
اور خیبر میں جب سب ناکام ہو گئے
مولا علی علیہ السلام نے ایک ہی حملے میں خیبر فتح کر لیا
دین اسلام کے نفاذ میں رسول اللہ ﷺ کے بعد سب سے بڑا کردار مولا علی علیہ السلام کا ہے
#فاتح_خیبر
رسول اللہ ﷺ ، مولا علی علیہ السلام اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم نے سب سے زیادہ کام رول آف لاء پہ کیا
آقا کریم ﷺ اور امیر المومنین کو معلوم تھا کہ جب تک معاشرے میں عدل و انصاف نہیں ہو گا
معاشی و معاشرتی ترقی کا خواب کبھی پورا نہ ہو گا، معاشرے عدل و انصاف اور مساوات کی وجہ سے پھلتے پھولتے ہیں، آگے بڑھتے ہیں
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ پاکستان میں عدل و انصاف اور مساوات نہیں ہے
چند باغی سرکاری ملازمین نے کبھی اس ملک میں عدل و انصاف اور مساوات کو نہیں پنپنے دیا
ہمیشہ ذاتی و بین الاقوامی طاقتوں کے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے عدل و انصاف کا گھلا گھونٹے رکھا
یہ ملک دشمن عناصر صرف پاکستان کے ہی نہیں،
اسلام و انسانیت کے بھی دشمن ہیں
ان سے جان چھڑائے بغیر پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں ہے
#پاکستان
#دین_اسلام
فیض احمّد فیض کی نظم " ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے " وہ مشہورِ زمانہ نظم جو امریکہ میں سزائے موت پانے والے جوڑے جولیس اور ایتھل روزن برگ کے لیے لکھی گئی۔ جنہیں دُنیا بھر کی رحم کی اپیلوں کے باوجُود امریکہ میں سوویت یونین کے لیے جاسُوسی کرنے کے الزام پر برقی کرسی پر بٹھا کر سزائے موت دے دی گئی۔
ادبی ناقدین نے اِس نظم کو جولیس اور ایتھل روزن برگ کا نغمۂ مَرگ قرار دیا۔ آئیے! آج ایک بار پھر وہ نظم پڑھتے ہیں..
" ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے "
تیرے ہونٹوں کے پُھولوں کی چاہت میں ہم
دار کی خشک ٹہنی پہ وارے گئے
تیرے ہاتھوں کی شمعوں کی حَسرت میں ہم
نیم تاریک راہوں میں مارے گئے۔
سُولیوں پر ہمارے لبوں سے پرے
تیرے ہونٹوں کی لالی لپکتی رہی
تیری زُلفوں کی مستی برستی رہی
تیرے ہاتھوں کی چاندی دمکتی رہی
جب گھلی تیری راہوں میں شامِ سِتم
ہم چلےآئے ، لائے جہاں تک قدم
لب پہ حرفِ غزل ، دِل میں قِندیلِ غم
اپناغم تھا گواہی تیرے حُسن کی
دیکھ قائم رہے ، اُس گواھی پہ ہم
ہم ، جو تاریک راہوں میں مارے گئے
نارسائی اگر اپنی تقدیر تھی
تیری اُلفت تو اپنی ہی تدبیر تھی
کس کو شکوہ ہے گر شوق کے سِلسلے
ہجر کی قتل گاہوں سے سب جا مِلے
قتل گاہوں سے چُن کر ہمارے علم
اور نکلیں گے عُشاق کے قافلے
جن کی راہِ طلب سے ہمارے قدم
مختصر کر چلے دَرد کے فاصلے
کر چلے جن کی خاطر جہاں گیر ہم
جاں گنوا کر تیری دِلبری کا بھرم۔
ہم ، جو تاریک راہوں میں مارے گئے۔
فیض احمّد فیض
قوم کو عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انکی بدولت یا انکے “ فوبیا “ میں کیسے کیسے بُت پاش پاش ہوگئے
دانشور اب ہائبرڈ رجیم کو بھی وقت کی ضرورت قرار دیتے ہیں ۔ اب بہتر سمجھ آرہی ہے کہ کیسے ماضی میں مارشل لاء کو “ نظریہ ضرورت” کے تحت جائز قرار دیا جاتا تھا جیسے ابھی “ وقت کی ضروت” کے تحت ہائبرڈ نظام کو جسٹیفائی کیا جارہا ہے
ایک طرف سٹاک مارکیٹ راکٹ کی رفتار سے اوپر جا رہی ہے اور دوسری طرف دیگر معاشی معاملات سنبھلنے میں نہیں آ رہے۔ صورتحال یہ ہے کہ ہر چند ماہ بعد ہم آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط لینے کے لیے ایک پنجابی لفظ کے عین مطابق ''لِلّیاں‘‘ لیتے ہیں۔ اب اس لفظ ''لِلّیاں‘‘ کا کیا مطلب ہے تو یوں سمجھ لیں یہ ایک لفظ منت‘ ترلے‘ خوشامد‘ التجا‘ بِنتی‘ عاجزی اور آہ و زاری جیسے سالم دبستان کو ایک لفظ کے کوزے میں بند کر دیتا ہے: خالد مسعود خان