بہت سے یوٹیوبرز اور ناقدین نے آصف غفور کی پوسٹ سے فاصلہ رکھا۔ معلوم نہیں وجہ سابقہ احترام تھی یا پھر اندر کھاتے کوئی محبت کا موجودہ سلسلہ ، لیکن عمران ریاض نے حق ادا کیا۔ایکس پر بھی اور یوٹیوب پر بھی۔
سننے والوں کی یقیناً اپنی اپنی رائے ضرور ہو گی لیکن میں زینب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں-
پاکستان کے نظام کو بدبودار بنانے میں سرکاری محکموں, افسروں اور اہلکاروں کا کلیدی کردار ہے-
عوام اب ایسے حکمرانوں سے شدید تنگ ہے جن کے لگژری لائف اسٹائل اور عوامی مشکلات میں طویل خلیج ہے اوپر سے جب آپ 17 سیٹوں پر مسلط کردہ ہوں تو پھر ایسے ہی ہوتا ہے جیسے طلال چوہدری کی PIMS آمد پر ہوا
پاکستان کے دل برداشتہ نوجوان !
لعنت ہے تم لوگوں پہ کہ تم اب بھی کہو فوج اچھی ہے ۔
یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے مجھے آج اپنے آپ پر افسوس ہو رہا ہے کہ میں اس ملک میں پیدا ہوا ہوں جہاں نہ قانون ہے، نہ انصاف ہے، نہ عدالت ہے ۔
پاکستان میں انصاف کا یہ حال ہے جس فوجی نے گولیاں چلائیں اسکو انصاف مل رہا ہے اور جن بچوں پر گولیاں چلائیں ان پر کیس ہو رہے ہیں ۔
انصاف اس کرنل کو ملا ہے جو لاٹھی چارج کر رہا تھا گولیاں چلا رہا تھا ۔ کرنل کی بیوی نے بچوں کے خلاف آیف آئی آرز درج کروا دیں ہیں ۔
جین ذی کو اٹھنا پڑے گا ان فوجیوں کا بائیکاٹ کرنے پڑے گا انکے خلاف نکلنا پڑے گا آپ دیکھ رہے ہیں غلطی کس کی ہے پھر بھی جرنل کو انصاف ملا بچوں کو نہیں ملا۔
میں دنیا کے تمام رہنماؤں سے دست بستہ اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان کے سابق وزیرِاعظم @ImranKhanPTI کی زندگی اور آزادی کو ایک انتہائی انتقامی حکومت کے چنگل سے بچایا جائے۔
میں دیگر سربراہانِ مملکت سے اپیل کرتا ہوں کہ عمران خان کو بھی اسی طرح بچانے کے لیے آگے بڑھیں، جیسے دنیا نے ایک وقت میں نیلسن منڈیلا کو بچانے کے لیے آواز اٹھائی تھی۔
عمران خان نے نہ صرف کھیلوں کی دنیا میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں بلکہ وہ ایک عظیم انسان دوست بھی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان جیسے تیسری دنیا کے ملک کی سیاست کو کرپشن اور مفادات کی سیاست سے پاک کرنے کے لیے بھی بھرپور جدوجہد کی ہے۔
پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کوجیل میں محمد مرسی کی طرح مارنے سے بچانے کے لئےباہر نکلیں۔ عمران خان کوجیل سے نکالیں، ان کی جان بچائیں۔الطاف حسین
#ContemptOfCourt#FreeImranKhan#FreeImranKhanNow
18، اگست 2026ء کو سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے فیصلہ دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان صاحب کو دودن کے اندراندر شفاانٹرنیشنل اسپتال منتقل کیاجائے لیکن سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیاگیا۔ عمران خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ تین برسوں سے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ کیاPTI اپنے مطالبات کے حق میں مسلح جدوجہد کررہی ہے؟پھر PTI کے ساتھ ایسا غیرمنصفانہ اور سفاکانہ سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ پشتون تحفظ موومنٹ(PTM) کے سربراہ منظور پشتین کی جماعت کے جلسے جلوس پر پابندی لگادی گئی تو کیاپی ٹی ایم کے سربراہ منظورپشتین یا کسی اور رہنما نے اپنے عوامی جلسوں میں مسلح جدوجہد کی بات کی تھی؟ بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نےاپنے کسی عوامی جلسے جلوس میں اپنے مطالبات منوانے کیلئے مسلح جدوجہد کا اعلان کیاتھا؟ تازہ ترین مثال آزادکشمیر کی ہے، کشمیرکے نام پر پاکستان کے ارباب اقتدار واختیار، سیاسی ومذہبی جماعتوں خصوصاً فوجی اسٹیبلشمنٹ نے قوم کوجھوٹے وعدہ اور تسلیاں دیں، آج کشمیری عوام آٹا، بجلی اور روزگارکیلئے احتجاج کررہے ہیں لیکن ان کے جائز مطالبات سننے والا کوئی نہیں تھا تو کشمیریGen Z نے عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی بناکر 38 مطالبات پیش کیے تھے، اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں کے جلوس پر فائرنگ کرکے سو سے زائد افراد کو شہید جبکہ ہزاروں کشمیریوں کو زخمی کردیاگیا، ایکشن کمیٹی کے مرکزی صدر اوردیگر اراکین کو گرفتار کرکےجیل میں ڈال دیا گیا،کیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اپنے مطالبات کے حق میں مسلح جدوجہد کا کوئی اعلان کیاتھا؟ یقینا کسی نے بھی مسلح جدوجہد کا اعلان نہیں کیا۔ اسی طرح ایم کیوایم نے بھی کبھی پاکستان سے علیحدگی کا نعرہ نہیں لگایا ان حقائق کے باوجودان تمام سیاسی وعوامی جماعتوں کے ساتھ حکومت، ریاستی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کاجو رویہ رہا ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔
آج پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ فوج کیاکررہی ہے؟ عمران خان کوفوج نے کمرہ عدالت سے دروازے کھڑکیاں توڑکرگرفتارکیا، گریبان سے پکڑکرگھسیٹتے ہوئے لے گئے، اسے قید میں رکھا،ذہنی تشددکیا، آج سپریم کورٹ نے عمران خان کوعلاج کےلئے الشفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کاحکم دیا توحکومت نے کیا کیا؟ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ عمران خان کوحکومت نے قید کیا ہوا ہے، اگرسپریم کورٹ آرڈر کرتی توکیا حکومت کی یہ طاقت ہوسکتی ہے کہ وہ انہیں جیل میں بند رکھے۔ سوال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اس پر کیا کررہی ہے؟ سوائے 26نومبر کے احتجاج کے جب فوج نے اس پر فائرنگ کی، کئی لوگ شہید ہوئے لیکن وزیراعلیٰ KPKعلی امین گنڈاپورکارکنوں کوچھوڑ کر وہاں سے بھاگ نکلے۔ اس کے بعد سے پی ٹی آئی نے کوئی احتجاج نہیں کیااوراب بھی کہتے ہیں کہ فوج ہماری ہے۔ کہنے کوتوپی ٹی آئی والے عمران خان کیلئے بڑے نعرے لگاتے ہیں لیکن تین سال کے دوران عمران خان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی اورعمران خان کو انصاف دلانے کےلئے پی ٹی آئی کاکوئی لیڈر نہیں نکلا۔ عمران خان کی بہنوں کی تمام تر اپیلوں کے باوجود کوئی لیڈراورمنتخب نمائندے اڈیالہ جیل نہیں پہنچتے اور ان کی بہنیں اکیلی پولیس کی لاٹھیاں کھاتی رہیں۔
18 اگست کوسپریم کورٹ کے آرڈرکے باجود جب حکومت نے عمران خان کوالشفااسپتال منتقل نہیں کیا توپی ٹی آئی کے کسی لیڈر نے سپریم کورٹ میں کوئی ارجنٹ پٹیشن دائر کیوں نہیں کی؟حالانکہ عمران خان نے اپنی بہن کوبتایا کہ انہیں جیل میں ذہنی اذیتیں دی جارہی ہیں، انہیں آئسولیشن میں رکھا جارہاہے، یہ انہیں مصر کے صدرمحمدمرسی کی طرح جیل میں ماردیناچاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے لیڈراس پر کیاکررہے ہیں؟ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور وزراء کاکیااخلاقی فرض ہے؟ ان کی اسمبلیوں کی رکنیت ان کی وجہ سے نہیں بلکہ عمران خان کی مرہون منت ہے۔
میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کہتاہوں کہ وہ اپنے مصلحت پسند لیڈروں کی طرف نہ دیکھیں بلکہ قیادت اپنے ہاتھوں میں لے لیں، عمران خان کی بہن ڈاکٹرعظمیٰ خان نے روتے ہوئے عمران خان کو جیل میں دی جانے والی اذیتوں کاجوزکرکیا ہے،پی ٹی آئی کے کارکنان ان کے آنسوؤں کوسمجھیں اور عمران خان کوجیل میں محمدمرسی کی طرح مارنے سے بچانے کے لئے باہر نکلیں، عمران خان کوجیل سے نکالیں، ان کی جان بچائیں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 453 ویں فکری نشست سے خطاب
22، اگست2026ء
@MoeedNj اس ریاستی ظلم، جبر اور فسطائیت کے خلاف شاہد آفریدی نہیں بولا اور نہ میڈیا میں خبر چلی۔
ان مظلوموں کی آہ کا ذمہ دار شاہد آفریدی جیسے لوگ بھی ہیں چاہیے وہ ریاستی وردی میں ہوں یا بوٹ کے ساتھ لٹکے ہوئے۔
لاہور۔ : کچھ عرصہ قبل مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے فیضان کے بھائی ریحان نے ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
کیا یہ محض ایک خبر ہے ؟