باب خیبر کے مقام پر پشتون امن پاس��ن کی ریلئ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اور پشتون قامی عدالت/جرگہ کی مطالبات ماننے کے لئے احتجاج کیا گیا ہے
۱)دو مہینوں کے اندر علاقے سے سیکیورٹی فورسز اور اچھے اور برے دونوں طالبان کا فوری انخلا کیا جائے
۲)افغانستان کے ساتھ ایک آرام دہ تجارتی نظام۔
۳) مقامی آبادی کے لیے خطے کے وسائل پر پہلے حقوق کی ضمانت دیں۔
۴)سستی بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔
بین قبائلی تنازعات کے حل کے لیے نمائندہ جرگوں کا قیام کیا جائے
۵)بھتہ خوری کے طریقوں کو ختم کریں۔
۶)دہشت گردی اور فوجی کارروائیوں سے بے گھر ہونے والے افراد کی آبادکاری کو یقینی بنائیں۔
۷)سیاست میں فوجی مداخلت بند کریں۔
۹)سوارا یا وانی کی مشق پر مکمل پابندی لگائیں۔
۱۰)جرگہ سے پہلے کے دنوں میں پی ٹی ای�� کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیں۔
#پښتون_امن_پاڅون
#PakhtunAmanPasoon
پشتون قومی جرگہ خیبر کے اعلامیہ کے مطابق پورے پشتون بیلٹ میں پشتون امن پاسون ہو رہے ہیں اور جابر ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جرگے کے فیصلے پر جلد از جلد عمل کیا جائے پشتون قوم کو جینے کا حق دیا جائے
جنوبی وزیرستان میں اس وقت امن مارچ جاری ہے
#پښتون_امن_پاڅون
#PakhtunAmanPasoon
نئی صبح کی امید میں۔ یہ اندھیرے کی آخری رات ہے۔
جب صبح کی پہلی کرنیں پھوٹیں گی، یہ ہماری آزادی کا نیا آغاز ہوگا۔ ہم سب مل کر اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوں گے، اور اس عظیم سفر میں ہمارے حوصلے اور عزم ہمیں کامیابی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ان شاء اللہ، یہ صبح ہماری ہو گی، اور ہم اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہوئے دیکھیں گے
#په_خیبر_ننګ_وکړئ
#StateDeclaresWarOnPashtuns
شہدائے کو جرگے کی گراؤنڈ میں دفنایا جائے گا خیبر پر ننگ کی ہوئی ہے سب نے۔۔
شہدا کے گھر والوں نے مشر منظور احمد پشتین کو اختیار دیا کہ یہ شہداؤں نے پشتون قوم پر ننگ کی ہیں ۔ اس لیے مشر نے گراؤنڈ میں دفنانے کا فیصلہ کیا تاکہ تاریخ میں لکھا جائے کہ یہ وہ لوگ ہے جنہوں نے قوم کے خاطر شہادت دی
#په_خيبر_ننګ_وکړيٴ
#StateDeclaresWarOnPashtuns
میں پی ٹی ایم کے زیر اہتمام پشتون جرگے کے انتظامات/تیاریوں پر پولیس ایکشن کی مذمت کرتا ہوں۔
جرگے کا مطلب ہوتا ہے بات چیت، گفتگو، مذاکرات،ڈائیلاگ، بحث مباحثے کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا۔
ریاستی تشدد سے پختون نوجوانوں کو کیا پیغام مل رہا ہے؟ کیا آپ ان پر آئینی جد و جہد کے دروازے بند کر کے تشدد کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں؟
پختونخوا کے عوام جبری گمشدگی، بھتہ خوری، ملٹری آپریشن، دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور بم ڈھماکے اور دہشتگردی کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔
بدامنی، غربت، تعلیم و صحت کی سہولیات سے محرومی، پشتون نوجوانوں میں بے روزگاری کی بلند شرح اور قومی وسائل میں دستوری حصہ نہ دینا اور اپنے وسائل پر اختیار کا نہ دیناپختونخوا کے اصل مسائل ہیں۔
ان مسائل پر قومی قیادت کا اکھٹے بیٹھ کر گفتگو کے ذریعے ان کا حل نکلنا ایک پر امن دستوری آئینی طریقہ۔
میں حکومتی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پی ٹی ایم کے گرفتار لوگوں کو فوری رہا کیا جائے، تمام جبری گمشدہ افراد کو رہا کیا جائے اور پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہونے والے ریاستی جبر کو بند کیا جاے۔اور قومی جرگہ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔
@ManzoorPashteen@ImranRiazKhan@Shiffa_ZY@HamidMirPAK
پختونوں کی طرف سے چاروں صوبائی حکومتوں، وفاقی حکومت اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کو کھلا خط۔
آپ سب کی خیریت چاہتے ہیں۔
۱۱ اکتوبر کو پشتون جرگہ منقعد ہونا ہے جسکا مقصد پشتون بیلٹ میں امن، وسائل اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے مشاورت کرنا ہے جسمیں پورے پشتون بیلٹ سے 30,000 سے زائد علاقائی مشران، قبائلی عمائدین، بااثر شخصیات و علماء، تمام قومی و علاقائی سماجی تنظیموں کے سربراہان، تمام سیاسی پارٹیوں کے مشران اور ضلع لیول تک عہدیدار، تمام پروفیشنز کے یونینز کے ہر ضلعے و تحصیل کے مشران، سٹوڈنٹ یونین کے صدور ، ویمن نمائندگی اور ادبی مشران موجود ہونگے اور مشترکہ طور پر عوامی مسائل اور امن کے لئے مشاورت کرینگے۔
شاید آپ لوگ پشتون روایات سے واقف نہیں ہونگے جرگہ پشتونوں کی ایک مثبت دستور ہے اور اس کی ایک اصول یہ بھی ہے کہ اس کے انتظامات ہر کوئی کر سک��ا ہے مگر یہ اختیار کے لحاظ سے سب کا مشترکہ ہوتا ہے اس پر کوئی ایک تنظیم، تحریک، فرد یا علاقہ دعوی نہیں کرسکتا ہے اور نہ کسی کا مخصوص ہوتا ہے، نہ اس میں نعرے ہوتے ہیں، نہ جنڈے ہوتے ہیں اور نہ کسی ایک تنظیم یا فرد کے ایجنڈے پر ہوتا بلکہ اس کے سب کچھ سب نمائندگی کے برابر اور شریک ہوتے ہیں اور اس کے فیصلے بھی سب کے مشترکہ اتفاق رائے پر ہوتے ہیں۔آپ لوگوں نے نوٹس بھی کیا ہوگا کہ ۱۱ اکتوبر جرگے کو بھی سب پختون بغیر کسی اختلاف کے مشترکہ سپورٹ دے رہے ہیں کیونکہ جرگہ تو اصولاً سب کا مشترک عمل ہے۔
ہمیں معلوم ہے کہ چند پراکسی و ڈالری جنگوں کے حمایتی جرنیلوں اور مسلح پراکسی تنظیموں کی خواہش ہے کہ کسی بھی صورت اس جرگے کو ناکام کرے تاکہ امن کی ایک بہت بڑی کوشش کو سبوتاژ کر کے ڈالری جنگیں اور وسائل کی لوٹ مار کو برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں نے حتی کے اپنی کارندوں سے پی ٹی ایم لیڈرشپ پر لوو پروفائل سیٹ اپ میں جان لیوا حملوں کی کوششیں بھی کئے ہیں جس کے ہمارے ��اتھ واضح ثبوت بھی موجود ہے۔جنگ نواز قوتیں جرگے ناکامی کے لئے ہر حد تک جائینگے کیونکہ اس جرگے کے کامیابی کہ بعد ہم مکمل گارنٹی کےساتھ کہتے ہیں کہ پختون وطن پر کسی پراکسی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں رہیگی۔
ہم ان قوتوں سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ مزید پختونوں پر رحم کرے اور ظلم بند کی جائے۔
ہمیں پولیس اور سیاسی حکومتوں سے یہی ایک گلہ ہے کہ کم از کم آپ لوگ جرگے کو ناکام کرنے کے لئے سہولتکاری نہ کرے، باقی اُن قوتوں کو خود سامنے آنے دے وہ جو بھی طاقت استعمال کرنا چاہے کر لے حتی کہ پولیس و سیاسی حکومتیں اخلاقی سپورٹ بھی ان ظالموں کو دے مگر صرف فیزیکلی خود سامنے نہ آئے۔ وعدہ ہے کہ اُس اخلاقی سپورٹ پر ہم پختون عوام کبھی بھی آپ لوگوں سے گِلہ نہیں کرینگے اور نہ اسکا کبھی ذکر کرینگے۔
ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ جرگے منتظمین کے خلاف جاری کاروائی پولیس وفاقی حکومت کے لیٹر پر کر رہی ہے یا کسی صوبائی حکومت کے لیٹر پر۔اور نہ پولیس سے کوئی غرض ہے اور نہ شاید ان میں سے کسی کو ایسے اعمال کرنے کا کوئی خواہش ہے۔ ہم ان سب کے مجبوریاں اور اختیارات جانتے ہیں مگر ہم سب پختون مل کر ان سب حکومتوں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ سے دِلی درخواست کرتے ہیں کہ صرف اس ایک موقع پر سہولتکاری سے انکار کرو باقی پوری عمر کم از کم پختون بیلٹ میں آپکے امن، آئینی آزادی اور باعزت زندگی کی ضمانت ہم سے لے لو۔
ہم آپ سب کو تفصیل سے واضح کر سکتے ہیں کہ یہ جرگہ ہم پختون عوام اور ہر امن چاہنے والے انسان کے فائدے میں ہے۔
یہ کوئی جلسہ یا جلوس بھی نہیں بلکہ انتہائی سنجیدہ عمل جرگہ ہے جہاں مسائل حل کرنے کے لئے 30,000 ہزار سے زائد پشتون وطن کے مشران مل کر اپنے مسائل کے حل کے لئے مشاورت کرینگے۔
اگر آپ لوگ فزیکلی ظالم کے صف میں کھڑے ہوکر ہمار مثبت روایات پر پابندی لگا کر ہمیں اپنے امن اور حقوق کے لئے ایک جرگہ کرنے کے لئے بھی نہیں چھوڑتے ہو اور طاقت سے جرگے کے عمل کو کچلنے کی کوشش کرتے ہو۔ تو پھر مستقبل میں پشتونوں بلخصوص پشتون نوجوانوں کے کسی بھی سخت موقف اور تم لوگوں کے ان انگنت مظالم پر پشتون نوجوانوں کی ردعمل کے زمہ دار تم لوگ خود ہونگے۔
فیصلہ آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے کہ پشتونوں کے ساتھ کیا کرنا ہے طاقت یا محبت؟؟؟
ظاہر سی بات ہے کہ پشتونوں کی طرف سے بھی مستقبل میں وہی جواب دیا جائیگا جو آج تم لوگ ان کو دینگے۔
امید کرتے ہیں کہ آپ سب مثبت اور انسانی راستے کا چناو کرینگے اور حتی کہ جنگ نواز قوتوں کو بھی منت کرینگے کہ وہ پشتونوں پر مزید رحم کرے اور امن و حقوق حاصل کرنے میں انکے سامنے روکاوٹ نہ بنائے۔
پنجاب کے سارے نہیں مگر اکثریت سیاسی پارٹیوں کے ورکر پشتون جرگے کی مخالفت کرتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ یہ جرگہ امن کے لئے ہے۔کیا متحد ہوکر اپنے امن کے لئے ایک جرگہ بھی ہمارا حق نہیں ہے۔؟
وسلم۔
منجانب۔
دنیا کی ایک مظلوم و محکوم قوم پختون
اطلاع آ رہی ہے کہ خیبر میں پولیس نے پھر سے پی ٹی ایم کی طرف سے بلائے گئے پختون قومی جرگہ کے لئے مختص میدان کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔
ہم اپنی صوبائی حکومت سے یہی پوچھنا چاہتے ہیں کہ مرکز میں ہم اس جعلی حکومت کی فسطائی رویوں کا رونا رو رہے ہیں مگر اپنے صوبے میں اپنی زمین پر پختون کیو غیر محفوظ ہیں؟
یہ پتہ نہیں چل رہا ہے کہ آئی جی پولیس کس سے آرڈرز لے رہا ہے!
ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ٹی ایم پر حالیہ کریک ڈاؤن میں شامل پولیس آفیسرز کا کھڑا محاسبہ کریں۔ صوبائی حکومت کو کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلانا چاہئے جس میں آئی جی پولیس کو بھی بلایا جائے اور ان سے اس بابت وضاحت طلب کریں۔ آئی جی پولیس کی سرزنش ہونی چاہئے اس شرمناک عمل پر۔ اس کے علاوہ وزیراعلٰی کو چاہئے کہ وہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو خط لکھیں کہ کس قانون کے تحت آپ لوگ پختونخوا�� میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں اور عوام کو صوبائی حکومت سے لڑا رہے ہوں۔ خیبر پختونخواہ حکومت کو عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے کیونکہ بہانوں اور تاویلات سے کام نہیں چلنے والا۔@#يولسم_اکتوبر_پښتنو_قامي_عدالت @ManzoorPashteen
ابھی پھر سے پختونخواہ پولیس نے حملہ کردیا ہے پشتون قومی عدالت کے مقام پر علی امین رات کو ان کو وفاق سے ارڈر ملے تھے ابھی کہاں سے ملے ہے؟
@ManzoorPashteen@A_Belustch