کیے ہیں راستے ہموار جانے والوں کے
پڑا نہ پاؤں میں اس بار جانے والوں کے
وہی تھی سادگی ہر بار پیچھے والوں کی
بہانے تھے وہی دو چار جانے والوں کے
یہ کیا کہ ان کو بھی آساں ہمیں ہی کرنا تھا
تھے جتنے مرحلے دشوار جانے والوں کے
کوئی مصیبت ایسی نہیں ہے جو زمین میں نازل ہوتی یا تمہاری جانوں کو لاحق ہوتی ہو، مگر وہ ایک کتاب میں اُس وقت سے درج ہے جب ہم نے ان جانوں کو پیدا بھی نہیں کیا تھا۔یقین جانو یہ بات اللہ کے لئے بہت آسان ہے۔
﴿سورۃ الحدید، ۲۲﴾
انسان بہت عجیب مخلوق ہے..!!
اتنی عجیب مخلوق
کہ
زندگی کی طرح سمجھ سے باہر ہے.
یہ بڑی سے بڑی بیماری
چوٹ
تکلیف
زخم
دکھ
درد
مسکرا کر برداشت کر جاتا ہے.
اسی انسان کا جذباتی پہلو دیکھیں
تو
اسکا پورا دن کسی کے صرف ایک سخت لفظ
اجنبی لہجے
یا
نظراندازی کی محض اک نظر سے افسردہ ہو جاتا ہ
*`رسول اللہ ﷺ` *نے فرمایا جو مسلمان بھی کسی مسلمان کی صبح کے وقت عیادت کرتا ہے تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے استغفار کرتے ہیں*
*اور جو شام کو عیادت کرتا ہے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے استغفار کرتے ہیں* ☞◆🤲🏻🌻*
`(جامع ترمذی:969 صحیح)`